جون کے مہینے میں بیس ہزار پیغامات

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کے اعدادوشمار کے مطابق اس مہینے، یعنی جون 2008 میں ارسال کردہ پیغامات کی تعداد 20،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ اب تک کسی مہینے میں پوسٹ کیے جانے والے سب سے زیادہ پیغامات ہیں۔ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ فورم پر ہر سال جون کے مہینے میں ٹریفک سب سے زیادہ رہتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل اور تمام منتظمین کو اور بعد ازاں محفل کے تمام ارکان کو مبارک ہو۔۔۔
اس بار کچھ علامہ کی دہشت بھی رہی نا محفل پر!!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
تمام اراکین مبارک باد کے مستحق ہیں، خاص کر نئے آنے والے اراکین جنہوں نے خاصی دلچسپی دکھائی ہے۔
 
Top