جواب ارسال کریں :)

علی وقار

محفلین
مراسلہ ٹائپ کرنے کے بعد بائیں جانب نیچے کی طرف بٹن پر کلک کرنا پڑتا ہے، جس پر درج ہے، جواب ارسال کریں۔ اکثر اوقات تو یہی درست لگتا ہے مگر بسا اوقات مراسلے کا مقصد جواب ارسال کرنا نہیں ہوتا ہے اس لیے آپ کوئی بہتر متبادل تجویز فرمائیں تاکہ انتظامیہ کے سامنے اسے رکھا جا سکے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ دوسرا مراسلہ بھی خود ہی کرنا پڑ جاتا ہے تو جواب ارسال کریں والا معاملہ مزید گھمبیر ہو جاتا ہے۔

میری نظر میں مراسلہ بھیجیں سےکام چلایا جا سکتا ہے۔ تاہم، یہ شاید تکنیکی طور پر درست نہیں۔

اہل علم اپنی آراء پیش فرمائیں۔
 
اہل علم اپنی آراء پیش فرمائیں۔
رائے دینے کے لیے وقار بھائی ، خدا کے لیے ایسی سخت پابندیاں تو نہ لگایا کریں۔۔۔مجھ بے علم کی رائے میں جواب ارسال کریں/جواب حذف کریں جیسے اختیارات ہونا چاہئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ صورتحال مجھے متعدد بار پیش آئی ہے اور میری طرح ممکن ہے بعض دیگر احباب کو بھی کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم ایک جواب ارسال کر چکے پھر اُسے بوجوہ حذف کرنا چاہتے ہیں تو اِس کا کوئی اِختیار نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کیا کریں ۔۔۔۔۔۔۔جواب کے الفاظ مٹاتے ہیں تو شرکائے محفل متذبذب ہوں گے کہ پتا نہیں کیا لکھا تھا جو مٹا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جبکہ مراسلہ ہی حذف ہوجائے تو بہتر تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چاہے حذف کا اختیار جزوقتی ہی کیوں نہ ہو مگر ہو۔
 
شکیل بھائی، مراسلے میں تدوین کا آپشن تو تا دیر دستیاب رہتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مراسلہ ٹائپ کرنے کے بعد بائیں جانب نیچے کی طرف بٹن پر کلک کرنا پڑتا ہے، جس پر درج ہے، جواب ارسال کریں۔ اکثر اوقات تو یہی درست لگتا ہے مگر بسا اوقات مراسلے کا مقصد جواب ارسال کرنا نہیں ہوتا ہے اس لیے آپ کوئی بہتر متبادل تجویز فرمائیں تاکہ انتظامیہ کے سامنے اسے رکھا جا سکے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ دوسرا مراسلہ بھی خود ہی کرنا پڑ جاتا ہے تو جواب ارسال کریں والا معاملہ مزید گھمبیر ہو جاتا ہے۔

میری نظر میں مراسلہ بھیجیں سےکام چلایا جا سکتا ہے۔ تاہم، یہ شاید تکنیکی طور پر درست نہیں۔

اہل علم اپنی آراء پیش فرمائیں۔
میرے خیال میں جواب کو ہٹا دیا جائے اور محض ۔ ارسال کریں ۔ رہنے دیا جائے تو کافی ہو گا اور بات میں ۔سوال و جواب ۔ کی قید سے آزادی ہو جائے گی ۔
 
اور میرے خیال میں یہی اصل مسئلہ تھا جس کے لیے آپ نے اہلِ علم کو دعوتِ اظہارِ رائے دی تھی اوربات کہیں اور نکل گئی مگر محترم اِس سے یہ نکتہ تو ہاتھ آیا کہ محفلین کسی نہ کسی مسئلے سے ضروردوچارہوتے ہیں ، حل کے لیے آوازبھی لگاتے ہیں ، پکار سنی بھی جاتی ہوگی مگر کبھی حل نکل آتا ہوگا اورکبھی نہیں بھی نکلتا ہوگایانکل ہی نہیں سکتا ہوگا ۔۔۔
 
ان شاء اللہ اسی لڑی میں آپ کے 23 کے ٹُچ کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔ :)
 
ان شاء اللہ اسی لڑی میں آپ کے 23 کے ٹُچ کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔
ان شاء اللہ۔۔۔۔ وقار بھائی آپ کے منہ میں گھی شکر کے علاوہ حافظ کا ملتانی حلوہ،احمد کا حلوہ سوہن اور کراچی میں حاجی کی ربڑی کا بڑا سا چمچ بھر کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
علی وقار

محفلین

علی وقار

محفلین

نبیل

تکنیکی معاون
میں شاید پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ یہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ یہ آئی ڈی پہلے سے موجود ہے۔
 
آپ نے پھر دیر کر دی۔ قبلہ! دو تین نام تجویز کر دیتے آپ۔ جلدی کریں اس سے قبل کہ ایک بار ٹرین چھوٹ جائے۔
وقار بھائی ٹرک کی بتی کے پیچھے بھاگتے بھاگتے میں نے سوچا اور دل نے کہا:بھلانام میں کیا رکھا ہے۔خیر آپ مجھے طریقۂ کار سے مطلع کریں تاکہ ہدایات پر عمل کروں۔۔۔۔۔۔۔
 
مثلاً شکیل احمد شکیل (شاعر تو ہوں گے تو شکیل کی جگہ کوئی تخلص)، اس طرح کوئی بھی ایسا لفظ لگا لیں کہ آپ کو لگے کہ محفل میں پہلے اس نام سے کوئی آئی ڈی نہ بنی ہو گی۔
 
محفل میں پہلے اس نام سے کوئی آئی ڈی نہ بنی ہو گی۔
وقار بھائی میں نے کئی نام دیےتھے جب یہ نام دیا تو لکھاہوا آنے لگا کہ زیرِ غور ہے اور تبدیل کا اختیار ختم ہوگیا۔نیا نام یہ تھا ۔۔۔۔۔۔۔شکیل احمد خان۔
یعنی نام کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا تو مہینے بھر سے یہی لکھا چلا آرہا ہے کہ زیرِ غورہے ۔۔۔۔۔۔اوبھائی کب تک زیرِ غور رہے گا ۔ ابھی کچھ دیر پہلے آپ کے کہنے پر پھر اکاؤنٹ میں ترجیحات کے زُمرے میں گیا تو نام تبدیل کا کوئی آپشن نہیں بلکہ وہی زیرِ غور لکھاچلا آرہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کروں ؟
 
آپ یہ سمجھ لیجیے کہ یہ نام موجود نہیں ہے۔ ایک قدم آگے بڑھائیں۔ یعنی کہ کوئی اور نام تجویز فرمائیے۔
 
مگر پیارے بھائی وہاں ۔۔۔۔۔۔تبدیل۔۔۔۔۔۔۔کا آپشن ہو تو یہ کروں اب صرف ای میل میں تبدیل کا آپشن آرہا ہے جس کی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔۔۔۔کیا کیا جائے؟
ایک بار پھر جا کر دیکھتا ہوں شاید آپ کے کہنے سے وہاں نام کی تبدیلی کا آپشن دے دیا گیا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو پیارے بھائی یہ صورتحال ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 
آپ بات کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ دراصل، آپ نے نام یہاں بتانا ہے اور نبیل بھائی اسے بدلنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ آپ کے پاس یہ آپشن نظر نہ آئے گا۔
 
تو میں عر ض کررہا ہوں کہ میرا یوزرنیم

1۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکیل احمدخان۔
یا
2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکیل احمدخان:
یا
3۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکیل احمد خان؛

میں سے کوئی ایک کردیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top