جنگ کے اثرات :عراق میں عجیب الخلقت بچے پیدا ہونے لگے

ساجد

محفلین
جنگ کے اثرات :عراق میں عجیب الخلقت بچے پیدا ہونے لگے
فلوجہ میں بڑے سر، ٹیڑھی ہڈیوں ،بڑی آنکھوں والے بچے پیدا ہوئے
بغداد(دنیا نیوز رپورٹ)امریکہ کی طرف سے عراق میں مسلسل جنگ اور بمباری کی وجہ سے عجیب الخلقت اورپیدائشی بیماریوں کا شکار بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ فلوجہ میں 2004 میں امریکی فوجیوں نے پورے شہر کو بمباری سے تباہ کر دیا تھا۔ پھر سات ماہ کے بعد امریکی فوجیوں نے فلوجہ میں ہلاکت خیز ہتھیار استعمال کئے جو وویت نام جنگ کے بعد شہری آباد پر پہلی بار استعمال کئے گئے ۔ اسی طرح بصرہ میں 800 ٹن بموں اور چلائے جانے والے دس لاکھ گولوں سے خارج ہونے والے تابکار مواد سے بڑے سر والے ، ٹیڑھی ہڈیوں،غیر معمولی طور پر بڑی آنکھوں والے اور پھولے پیٹ اور پیدائشی طور پرامراض قلب میں مبتلا بچے پیدا ہونے لگے ہیں۔ ان زہریلے ہتھیاروں کے اثرات پانی، مٹی ، خوراک اور ہوا میں شامل ہو گئے ہیں۔فلوجہ کے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والے ایک چوتھائی بچوں کی پیدائش کے سات دن بعد مر گئے اور مرنے والے بچوں میں سے تین چوتھائی ایسے تھے جوتابکاری اور کیمیائی اثرات کی وجہ سے ماں کے پیٹ میں عجیب الشکل ہو چکے تھے ۔
7814_46214105.jpg
 
ابن عادل

محفلین
اس کی وضاحت اور تصدیق یا تکذیب کرنے کی ذمہ داری فواد صاحب کی ہے امید ہے کہ وہ اپنا ”فرض منصبی “ ادا کرنے جلد آئیں گے ۔
 
عاطف بٹ

محفلین
امریکی انتظامیہ سے درندگی اور سفاکیت کے سوا اور کس چیز کی توقع کی جاسکتی ہے؟ عالمی برادری کے وہ ہیجڑے جو مسلمان ممالک کی سربراہی سنبھالے ہوئے ہیں، امریکی اور یورپی گماشتے ہیں اور اپنے مغربی آقاؤں کے خلاف بولنا تو دور کی بات، ان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی بھی جرات نہیں رکھتے۔ لیگ آف نیشنز کے بعد اقوام متحدہ کا وجود بھی اسی لئے عمل میں لایا گیا تھا کہ ایک عالمی تماشہ گاہ بھی ہونی چاہئے جہاں بیٹھ کر ساری دنیا کے نمائندے جرمِ ضعیفی کی سزا پانے والوں کا تماشہ دیکھ سکیں، سو یہ ادارہ اپنا فرض بخوبی ادا کررہا ہے۔
 
ساجد

محفلین
اور اب یہی کچھ ایران کے ساتھ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ وہاں WMD کا الہام ہوا تھا انہیں اور یہاں ایران کے ایٹمی پروگرام کے مروڑ لگے ہوئے ہیں۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
امریکی انتظامیہ سے درندگی اور سفاکیت کے سوا اور کس چیز کی توقع کی جاسکتی ہے؟ عالمی برادری کے وہ ہیجڑے جو مسلمان ممالک کی سربراہی سنبھالے ہوئے ہیں، امریکی اور یورپی گماشتے ہیں اور اپنے مغربی آقاؤں کے خلاف بولنا تو دور کی بات، ان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی بھی جرات نہیں رکھتے۔ لیگ آف نیشنز کے بعد اقوام متحدہ کا وجود بھی اسی لئے عمل میں لایا گیا تھا کہ ایک عالمی تماشہ گاہ بھی ہونی چاہئے جہاں بیٹھ کر ساری دنیا کے نمائندے جرمِ ضعیفی کی سزا پانے والوں کا تماشہ دیکھ سکیں، سو یہ ادارہ اپنا فرض بخوبی ادا کررہا ہے۔
کب تک بچیں گے یہ امریکی جمہوریت فری میسن زیونیسٹ حکومت۔
ایک دن تو آئے گا ، سو دن سنار کے ایک دن لوہار کا۔
 
ساجد

محفلین
کب تک بچیں گے یہ امریکی جمہوریت فری میسن زیونیسٹ حکومت۔
ایک دن تو آئے گا ، سو دن سنار کے ایک دن لوہار کا۔
جناب آپ کے جذبات اپنی جگہ بجا۔ لیکن اصل خرابی کا تعین کرنے میں یہ جذبات رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ ہم امریکہ یا امریکی جمہوریت کی تباہی نہیں بلکہ اس کی نا انصافی و منافقت اور اپنوں کی نا اہلی کو آشکار کرنا چاہ رہے ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
ساجد بھائی، کچھ امریکہ پرست لوگوں کو اس دھاگے میں اظہار خیال کی دعوت دیں تاکہ ان سے کھل کر اس موضوع کے حوالے سے بات ہوسکے۔
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی، کچھ امریکہ پرست لوگوں کو اس دھاگے میں اظہار خیال کی دعوت دیں تاکہ ان سے کھل کر اس موضوع کے حوالے سے بات ہوسکے۔
عاطف بھائی ، سب یار ہیں اپنے ، بات کرنے کے لئے آ جائیں گے تو ٹھیک نہیں تو کوئی مخاصمت ہے نہ زبردستی۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
جناب آپ کے جذبات اپنی جگہ بجا۔ لیکن اصل خرابی کا تعین کرنے میں یہ جذبات رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ ہم امریکہ یا امریکی جمہوریت کی تباہی نہیں بلکہ اس کی نا انصافی و منافقت اور اپنوں کی نا اہلی کو آشکار کرنا چاہ رہے ہیں۔
ساجد بھائی
آپکو مجھ سے زیادہ خبر ہے کہ حکومت ان کی کوئی بھی ہو، بش اوباما یا کلنٹن سب ایک ہی کھیت کی مولی ہیں، سب کے ذائقے ایک ہی ہیں۔
 
عسکری

معطل
یہ رپورٹ ٹھیک نہیں ہے ساجد بھائی ۔ ویتنام میں ایجنٹ اورنج نامی کیمائی ہتھیار استمال کیے گئے تھے تا کہ جنگلوں کا صفایا ہو اور ٹارگٹ باہر نکلنے پر مجبور ہو۔
عراق میں ائیر برسٹ فارسفورس بم اور آرٹلری فائر کی گئی تا کہ وسیع ایریے پر ایک ایکی بم کا اثر ہو ۔ یہ کوئی کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں پاکستانی فورسز بھی ائیر برسٹ اے پی راؤنڈ بناتی اور استمال کرتی ہیں اور وہائٹ فارسفورس گرنیڈ بھی استمال کیے جاتے ہیں ۔
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی
آپکو مجھ سے زیادہ خبر ہے کہ حکومت ان کی کوئی بھی ہو، بش اوباما یا کلنٹن سب ایک ہی کھیت کی مولی ہیں، سب کے ذائقے ایک ہی ہیں۔
جی ہاں درست کہا آپ نے۔ چلین جی ہمارے کھیت کی مولیاں بھی آ جائیں۔ سب سے پہلے لالو کھیت کی مولی انیس الرحمن حاضر ہو۔:cool3:
 
ساجد

محفلین
یہ رپورٹ ٹھیک نہیں ہے ساجد بھائی ۔ ویتنام میں ایجنٹ اورنج نامی کیمائی ہتھیار استمال کیے گئے تھے تا کہ جنگلوں کا صفایا ہو اور ٹارگٹ باہر نکلنے پر مجبور ہو۔
عراق میں ائیر برسٹ فارسفورس بم اور آرٹلری فائر کی گئی تا کہ وسیع ایریے پر ایک ایکی بم کا اثر ہو ۔ یہ کوئی کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں پاکستانی فورسز بھی ائیر برسٹ اے پی راؤنڈ بناتی اور استمال کرتی ہیں اور وہائٹ فارسفورس گرنیڈ بھی استمال کیے جاتے ہیں ۔
دی گارڈین کی رپورٹ پڑھیں
The US used chemical weapons in Iraq - and then lied about it

Did US troops use chemical weapons in Falluja? The answer is yes.
.................
White phosphorus is not listed in the schedules of the Chemical Weapons Convention. It can be legally used as a flare to illuminate the battlefield, or to produce smoke to hide troop movements from the enemy. Like other unlisted substances, it may be deployed for "Military purposes... not dependent on the use of the toxic properties of chemicals as a method of warfare". But it becomes a chemical weapon as soon as it is used directly against people. A chemical weapon can be "any chemical which through its chemical action on life processes can cause death, temporary incapacitation or permanent harm".
"We have learned that some of the information we were provided ... is incorrect. White phosphorous shells, which produce smoke, were used in Fallujah not for illumination but for screening purposes, ie obscuring troop movements and, according to... Field Artillery magazine, 'as a potent psychological weapon against the insurgents in trench lines and spider holes...' The article states that US forces used white phosphorus rounds to flush out enemy fighters so that they could then be killed with high explosive rounds." The US government, in other words, appears to admit that white phosphorus was used in Falluja as a chemical weapon.
.................................................
The commander of Marine Air Group 11 admitted that "We napalmed both those approaches". Embedded journalists reported that napalm was dropped at Safwan Hill on the border with Kuwait.
مکمل رپورٹ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
 
Shaidu

محفلین
کب تک بچیں گے یہ امریکی جمہوریت فری میسن زیونیسٹ حکومت۔
ایک دن تو آئے گا ، سو دن سنار کے ایک دن لوہار کا۔
وہ دن آچکے ہیں ۔ افعانستان امریکہ کا قبرستان ثابت ہوگا ۔ اور انشاءاللہ یہ بہت جلد ہوگا ۔ 2014 سے پہلے پہلے ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
امریکہ نے ہی نہیں مسلمانوں کے خلاف تمام غیر مسلم ممالک نے ایکا کیا ہوا ہے۔ تمام کے تمام مسلمان ملکوں میں فتنے برپا کیے ہوئے ہیں۔ اور یہ سراسر غلطی مسلمانوں کی ہے نہ کہ امریکہ برطانیہ، فرانس یا جرمنی کی۔
 
اس کی وضاحت اور تصدیق یا تکذیب کرنے کی ذمہ داری فواد صاحب کی ہے امید ہے کہ وہ اپنا ”فرض منصبی “ ادا کرنے جلد آئیں گے ۔
فواد کو یہاں پر جواب درج کرنے کے پیسے نہیں ملیں گے۔ اس لیے وہ نہیں آئیں گے۔۔:D
امریکی افواج نے عراق میں Depleted Uranium کا استعمال کیا ہے جس کا استعمال جنگی جرم ہے۔
کلسٹر بم کونسے جائز ہیں۔
وہ دن آچکے ہیں ۔ افعانستان امریکہ کا قبرستان ثابت ہوگا ۔ اور انشاءاللہ یہ بہت جلد ہوگا ۔ 2014 سے پہلے پہلے ۔۔
اس سے پہلے ویت نام کے بارے میں یہی کہا جاتا تھا۔
جی ہاں درست کہا آپ نے۔ چلین جی ہمارے کھیت کی مولیاں بھی آ جائیں۔ سب سے پہلے لالو کھیت کی مولی انیس الرحمن حاضر ہو۔:cool3:
بش، اوبامہ وغیرہ اگر لالوکھیت کی مولیاں ہوتے تو میں کب کا انہیں کھا چکا ہوتا۔۔:D
 
Shaidu

محفلین
افعانستان بیرونی حملہ آوروں کیلیے ہمیشہ قبرستان بنا ہے ۔ ہم کہتے ہیں نا کہ جب چیونٹی کی موت آتی ہے تو اسکے پر نکل آتے ہیں ۔ اور اسی طرح جب دنیا کے سپر پاور کو بکھرنا اور تباہ ہونا ہوتا ہے وہ افعانستان کا رخ کرتے ہیں ۔ اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے
 
Top