~*~جنگل ~*~

زیک

مسافر
یہ کونسے جنگل کی تصویر ہے خرم؟

بہار آئے تو کیمپنگ کا اکٹھا پروگرام بناتے ہیں۔ کیا خیال ہے؟
 

ماوراء

محفلین
اس طرح کے جنگل تو ہر کسی کو پسند ہوتےہیں۔ یا آپ کو خوفناک جنگل بھی پسند ہے ؟
سچ بتاؤں۔۔۔تو ہمارے ہاں کے جنگل خوبصورت ہی ہیں۔ خوفناک جنگل آجتک دیکھا ہی نہیں۔:(
مجھے خطرہ ہے ماوراء نے کسی دن جنگلوں کی طرف نکل جانا ہے۔
میں ابھی پچھلے سال گئی ہوئی تھی۔
اکیلی تھوڑی نا ہوگی اسکا کیمرا بھی ساتھ ہو گا اس کے :battingeyelashes:
بالکل۔ آج سے دو ، تین سال پہلے ہم جنگل گئے۔۔۔اور افسوس کیمرے کی بیٹری ہی چارج نہیں تھی۔ وہ وہاں جا کر پتہ چلا۔
تب مزہ بھی بہت آیا تھا۔۔لیکن پورے جنگل میں پیدل چل چل کر برا حال ہو گیا تھا۔
 

زین

لائبریرین
سچ بتاؤں۔۔۔تو ہمارے ہاں کے جنگل خوبصورت ہی ہیں۔ خوفناک جنگل آجتک دیکھا ہی نہیں۔
اصل مزہ تو خوفناک جنگل میں‌آتا ہے ۔

ایک اور بات آپ کو کونسا کلر پسند ہے ؟‌ ۔ آپ کا اوتار دیکھ کر یہ سوال پوچھ رہا ہوں‌۔
 

ماوراء

محفلین
یہ تو ہے۔۔لیکن ڈرپوک میں بہت ہوں۔۔تو لگتا نہیں ہے خوفناک والے جنگل میں قدم بھی رکھوں گی۔ :D

رنگ تو سبھی پسند ہیں۔۔ہر دو دن کے بعد ایک رنگ اچھا لگنا شروع ہو جاتا ہے۔ پچھلے دنوں نیلا اچھا لگ رہا تھا۔۔پھر سبز اچھا لگنے لگا۔۔اور آجکل پرپل اچھا لگ رہا ہے۔۔۔لیکن ایک دو ہفتے کے بعد کوئی اور اچھا لگنے لگ جائے گا۔ کیوں؟ اوتار دیکھ کر ایسا خیال کیوں آیا؟ یہ رنگ اچھا نہیں یا۔۔پھر میرے ہر چوتھے دن بعد اوتار بدلنے کی وجہ سے پوچھا؟ :grin:
 

زین

لائبریرین
ہمممممممممم
پچھلی بار آپ نے چوزے کی تصویر اوتار میں‌لگائی تھی وہ بھی اسی رنگ کا تھا ۔ آپ کے اوتار اور نام کا رنگ ایک جیسا ہے اس لیے پوچھا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کے ہر پیغام میں‌یہ والا "":("" شتونگڑا ضروری ہوتا ہے اور اس کا رنگ بھی وہی ہے ۔ :grin:

اور موڈ مغموم ہے ، یہ کیوں ؟‌
موڈ میں‌بھی جو شتونگڑا ہے وہ بھی اسی رنگ کا ہے :grin:
 

ماوراء

محفلین
ہاں ، وہ Twitter Bird تھا۔۔۔لیکن اس کا نیلا رنگ تھا۔
یہ پرپل نام کے رنگ کی وجہ سے ہی لگائی ہے اصل میں۔ اور شتونگڑے کا بھی احساس ہوا تھا کہ وہ بھی پرپل ہے۔ اب موڈ میں نے معصوم کر لیا ہے۔۔اب صحیح سب پرپل ہو گیا ہے۔۔۔بلکہ دستخط رنگ بھی پرپل کر دیتی ہوں۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
جنگل میں بہت منگل ہو گیا اب صرف جنگل کی باتیں کریں نہیں تو تعبیر نے جنگل کے کسی کونے سے کسی شیر یا چیتے کو چھوڑ دینا ہے۔
 

خرم

محفلین
یہ کونسے جنگل کی تصویر ہے خرم؟

بہار آئے تو کیمپنگ کا اکٹھا پروگرام بناتے ہیں۔ کیا خیال ہے؟

بھیا "اوکالا نیشنل فارسٹ" کی تصاویر ہیں۔ بہت اچھی کیمپ سائٹ ہے اس میں۔ کم ازکم مجھے بہت اچھی لگتی ہے۔ اور کیمپنگ والی بات تو آپ نے میرے مُنہ سے چھین لی ہے۔ رب تہاڈا بھلا کرے کڈی سوہنی گل ایہہ۔
 

تعبیر

محفلین
میں تو حیران ہوں آپ دونوں (ماوراء اور زین) کی گفتگو سے سے۔ زین آپ اتنے سمجھدار ہین یہ تو مجھے پتہ ہی نہیں تھا
کیسے پتہ چلا اس ساری اسٹوری کا یعنی اس پرپل لو کا :)
 

زیک

مسافر
بھیا "اوکالا نیشنل فارسٹ" کی تصاویر ہیں۔ بہت اچھی کیمپ سائٹ ہے اس میں۔ کم ازکم مجھے بہت اچھی لگتی ہے۔ اور کیمپنگ والی بات تو آپ نے میرے مُنہ سے چھین لی ہے۔ رب تہاڈا بھلا کرے کڈی سوہنی گل ایہہ۔

چیٹاہوچی نیشنل فاریسٹ چلتے ہیں۔ کیا خیال ہے؟
 

خرم

محفلین
بھیا یہ تو جارجیا کے شمالی جانب واقع ہے۔ کافی لمبی ڈرائیو ہو جائے گی ہمارے یہاں سے۔کوئی لانگ ویک اینڈ ہو تو پھر قصد کیا جاسکتا ہے بالخصوص جولائی یا ستمبر میں۔ میں تو اوکالا کی سوچ کر بیٹھا تھا۔ ہم سب آپ لوگوں کی آمد کی آس لگائے بیٹھے ہیں تو سوچا ایک آدھ روز وہاں‌کی سیر بھی ہوجائے گی۔ ہمارے گھر سے کوئی ڈیڑھ دو گھنٹے کا راستہ ہے۔
 
Top