جنوبی کورین عدالت نے مائیکرو سافٹ کے خلاف معاوضہ کی ادائیگی کا دعویٰ مسترد کر دیا

فخرنوید

محفلین
جنوبی کوریا کی عدالت نے کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ کے خلاف معاوضہ کی ادائیگی کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ یہ دعویٰ دو مقامی سافٹ ویئر کمپنیوں کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ ان کمپنیوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مائیکرو سافٹ نے مرکزی آپریشنل نظام کے ساتھ میسنجرز پروگرام اور ونڈوز میڈیا سروس کا پیکیج دیا جس کے نتیجہ میں انہیں خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ سیؤل کی ضلعی عدالت نے یہ فیصلہ دیا کہ امریکی کمپنی نے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے تاہم اس نے معاوضہ کی ادائیگی کے دعویٰ کو مسترد کر دیا۔ ادھر مائیکرو سافٹ نے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی اقدام کسی کیلئے خسارے کا باعث نہیں بنا۔


بشکریہ: وائس آف پاکستان
 
Top