جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا: تیسرا ٹی ٹوئنٹی

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان آج تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔
سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
میچ کی خاص بات ابراہم ڈی ویلئیرز کی جنوبی افریقن ٹیم میں واپسی ہے۔
جبکہ لنکن کپتان میتھیوز وطن واپس پدھار چُکے تو انکی جگہ چندی مل کپتانی کرینگے۔
لنکا کھپے ، اے بی کھپے وغیرہ
 
اڈانا کے آخری اوور سے 21 رنز آئے ۔یوں افریقہ کا مجموعہ رہا 169-5

لنکا کو جیت کے لئے 170 درکار۔ یا لنکا دھوکہ مت دینا۔
 

یاز

محفلین
سری لنکا نے آخری اوور میں پٹ کر میچ کو اپنے لئے مشکل بنا دیا ہے۔ تاہم ٹارگٹ ابھی بھی زیادہ نہیں ہے۔
 
لگتا ہے کہ قسمت کی دیوی آج لنکا پر مہربان ہے۔
کچھ مشکل لیکن کیچز بھی ڈراپ ہوئے ہیں۔ اور ہلکے پُھلکی قسمت سے بھی آؤٹ ہوتے ہوتے بچ رہے کھلاڑی!!
 
نیروشان کی میڈن ٹی ٹوئنٹی ففٹی مکمل۔
لنکا 95-2
اوورز 12

مزید 48 گیندوں میں 75 رنز درکار۔
اُمید ہے لنکا یہاں سے میچ ہارے گی نہیں۔
 

یاز

محفلین
چھکے اور چوکے کے کامبی نیشن کے ساتھ سری لنکا ٹارگٹ کی جانب نسبتاً آسانی سے بڑھتے ہوئے۔
 
6 اوورز میں 56 رنز باقی جبکہ 8 وکٹس لنکا کے پاس۔
اس بیٹنگ سچوئشن سے صرف ایک ہی ٹیم میچ ہار سکتی اور اتفاق سے وہ بیٹنگ کر رہی۔
 
Top