جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے متحدہ قومی موومنٹ سے سیاسی اتحاد کرلیا - جنگ نیوز

رانا

محفلین
موصوف کا ماضی اور حال تو دیگر سیاستدانوں اورجنرلز کی طرح اللہ پر بھروسے سے عبارت نہیں ۔ ان کے عمل سے تو لگتا ہے کہ شاید وہ پاکستان میں اللہ کی موجودگی پر ہی یقین نہیں رکھتے اسی لئے اللہ کو مغرب میں ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔ وہ بہت بار پاکستان آنے کا وعدہ بھی کر چکے جو ابھی تک ہر بار بڑھک ہی ثابت ہوا۔
جی ساجد بھائی اسی بات کا مجھے افسوس ہوتا ہے کہ نو سال کم نہیں ہوتے وہ بھی ایسے حال میں کہ آپ آل ان آل ہوں۔ بندے میں ٹیلنٹ تھا، قوت فیصلہ تھی اور نیت بھی صاف تھی۔ لیکن اندر کے ہی کچھ عناصر کو خوش رکھنے کے چکر میں مار کھا گیا کہ اگر صحیح معنوں میں خدا پر بھروسا کرتا اور کسی کو خاطر میں نہ لاتا تو آج جبکہ اتنی غلطیوں کے باوجود اس کے دور حکومت کو یاد کیا جاتا ہے تو کتنا بندے کی عزت ہوتی۔ اندر کے عناصر کے برعکس بیرونی عناصر امریکہ وغیرہ کا ذکر میں اس لئے نہیں کرتا کہ وہ سب کے ساتھ یکساں معاملہ ہے۔ جب تک آپ اندرونی طور پر مضبوط نہیں ہوتے امریکہ سے ایک حد تک ہی اکڑ سکتے ہیں اس کے بعد آپ کو دبنا ہی پڑتا ہے۔ یہ جتنے امریکہ کے خلاف بولنے والے ڈینگیں مارتے ہیں ان میں سے بھی اگر کوئی حکومت میں آیا تو چودہ طبق روشن ہوجائیں گے امریکہ سے معاملات کرتے ہوئے۔ پہلے اندرونی طور پر تو اپنے آپ کو مضبوط بنائیں پھر باہر سے کچھ منوا سکیں گے۔
میں نے مشرف کے حالیہ انٹرویو کی بات اس لئے کی تھی کہ اس پورے انٹرویو میں بہرحال ایسا لگ رہا تھا کہ شائد اس نے غلطیوں سے کچھ سیکھا ہوگا۔ اور ویسے بھی اگر ہمارے پاس چوائسز ہی گنی چنی ہیں تو ان میں یہ دو ہی ہیں عمران اور مشرف کہ تیسرا کوئی آپشن تعلیم یافتہ طبقے کو دور دور تک نظر نہیں آتا۔ آگے کیا ہوتا ہے یہ خدا ہی بہتر جانتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بچت :eek: تنخواہ میں سے تو بچت ناممکن ہے۔ ہذا من فضل ربی سے کہیں تو مان بھی لوں کہ ابھی بھتہ کی آمدنی شروع نہیں ہوئی ہو گی ان کو۔
 
Top