جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے متحدہ قومی موومنٹ سے سیاسی اتحاد کرلیا - جنگ نیوز

کاشفی

محفلین
جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے متحدہ قومی موومنٹ سے سیاسی اتحاد کرلیا - جنگ نیوز
187_zps5602b326.gif
 

شمشاد

لائبریرین
سودے بازی ہو گئی ہو گی۔

یہ وہی جنرل ہے جس نے الطاف کے متعلق کہا تھا کہ میرا بس چلے تو میں اپنے ہاتھ سے اس کے سر میں گولی ماروں۔

واہ رے پاکستانی سیاست کیسے کیسے نظارے دکھاتی ہے۔

مثال مشہور ہے وقت پڑنے پر لوگ گدھے کو بھی باپ بنا لیتے ہیں۔
 
پرویز مشرف کا سیاسی کیرئیر عموماً اور انتخابی مہم خصوصاً فوج کے لیے ایک امتحان ثابت ہوگی کیونکہ موصوف ماضی کے جن شخصی روشن خیال کارناموں یا معرکوں کی بنیاد پر یہ مہم چلائیں گے وہ سب انہوں نے فوجی وردی کی آڑ میں انجام دیے تھے اس بحث سے قطع نظر اچھے تھے یا برے تھے۔۔۔ متحدہ زیادہ سے زیادہ کراچی سے ایک سیٹ موصوف کو دلوا سکتی ہے لیکن اس سےبڑھ کر ملکی سطح پر مشرف صاحب کے لئے کچھ کرنا بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔
 

ساجد

محفلین
آپ کا اشارہ مشرف صاحب کے پاکستان آنے کی طرف ہے۔ :)
میں نے صیغہ ماضی قریب استعمال کیا ہے اور مشرف نے ایک بار پھر مستقبل قریب میں آنے کا اعلان کیا ہے۔ یوں آپ کے اندازے اور میرے اشارے کا زاویہ 180 درجے بنتا ہے۔:)
 
ذاتی سوال جواب سے پرہیز کررہا ہوں صبح و شام۔۔۔ اس لیئے مجھ پر کمنٹس کرنے کے بجائے عزت مآب جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سید صاحب کے اس سیاسی پیش رفت پر کمنٹس دیں۔:)
بہت افسوس ہوا،
آپ کے جواب پر بھی
جنرل صاحب کے قدم پر بھی :D
 

رانا

محفلین
ادھر مشرف نے متحدہ سے اتحاد کیا ہے ادھر عمران جماعت اسلامی کی گود میں پھسل رہا ہے جو ایٹمی ہیرو کارڈ کھیلنے کے چکر میں ہے۔ صاف لگتا ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنے کے باوجود غیر یقینی کی کیفیت میں ہیں۔ اس لئے ابھی سے دوسرے کندھے تلاش کئے جارہے ہیں یہ دیکھے بغیر کہ ان کندھوں پہ چہرہ کس کا سجا ہے۔ اگر ان کندھوں یا سہاروں کے ساتھ گدی مل بھی گئی تو نیت کتنی ہی صاف کیوں نہ بہت کمپرومائز کرنا پڑے گا کہ کندھے سرک گئے تو سڑک پہ پڑے ہوں گے۔ ان حالات کو دیکھنے کے بعد بھی اگر کسی کو یہ امید ہے عمران یا مشرف میں سے کسی کی حکومت بنتے ہی حالات سدھرنا شروع ہوجائیں گے اور کچھ ہی عرصے میں ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہ امید ہے کہ مشرف یا عمران جس کے سر بھی ہما بیٹھے وہ شائد چند سوراخوں کے آگے بند باندھنے میں کامیاب ہوجائیں کہ جو ہو گیا سو ہوگیا مزید ابتری کی طرف جانے سے بچ جائیں۔ اس طرح پھر امید ہے کہ آہستہ آہستہ منزل قریب آتی جائے۔ لیکن ایک بات ہے کہ اللہ کی مدد کے بغیر کچھ ہونہیں سکتا اور اس طرف کسی لیڈر کی توجہ نظر نہیں آتی۔ ہر کوئی اپنے زور بازو پر بھروسا کئے بیٹھا ہے۔ مشرف کے کل کے انٹرویو میں بہرحال ایک مثبت چیز نظر آئی کہ اس نے اس بات کا اظہار کیا مجھے اللہ پر بھروسا ہے۔ عمران نے بھی شائد اس طرح کے خیالات کا اظہار کیا ہو لیکن زیادہ تر تو بڑھکیں ہی نظر آتی ہیں اور رواتی کیچڑ اچھالنے والی سیاست۔
 

کاشفی

محفلین
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔ :)
آپ کا اشارہ مشرف صاحب کے پاکستان آنے کی طرف ہے۔ :)
میں نے صیغہ ماضی قریب استعمال کیا ہے اور مشرف نے ایک بار پھر مستقبل قریب میں آنے کا اعلان کیا ہے۔ یوں آپ کے اندازے اور میرے اشارے کا زاویہ 180 درجے بنتا ہے۔:)

احمد بھائی آپ شاعر ہیں۔اس لیئے معصوم بھی ہیں۔۔:)
اس خمیر والے معاملے کو سمجھنے کے لیئے آپ کو محترم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انٹرویو سننا ہوگا۔ اگر پاکستان میں ملاقات ہوئی تو سناؤں گا۔۔
ساجد بھائی نے بھی خوب تبصرہ کیا ہے۔۔
خوش رہیئے۔۔
 
احمد بھائی آپ شاعر ہیں۔اس لیئے معصوم بھی ہیں۔۔:)
اس خمیر والے معاملے کو سمجھنے کے لیئے آپ کو محترم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انٹرویو سننا ہوگا۔ اگر پاکستان میں ملاقات ہوئی تو سناؤں گا۔۔
ساجد بھائی نے بھی خوب تبصرہ کیا ہے۔۔
خوش رہیئے۔۔
اور میر ے لئے کیا حکم ہے ؟؟ :)
 

ساجد

محفلین
مشرف کے کل کے انٹرویو میں بہرحال ایک مثبت چیز نظر آئی کہ اس نے اس بات کا اظہار کیا مجھے اللہ پر بھروسا ہے۔ عمران نے بھی شائد اس طرح کے خیالات کا اظہار کیا ہو لیکن زیادہ تر تو بڑھکیں ہی نظر آتی ہیں اور رواتی کیچڑ اچھالنے والی سیاست۔
موصوف کا ماضی اور حال تو دیگر سیاستدانوں اورجنرلز کی طرح اللہ پر بھروسے سے عبارت نہیں ۔ ان کے عمل سے تو لگتا ہے کہ شاید وہ پاکستان میں اللہ کی موجودگی پر ہی یقین نہیں رکھتے اسی لئے اللہ کو مغرب میں ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔ وہ بہت بار پاکستان آنے کا وعدہ بھی کر چکے جو ابھی تک ہر بار بڑھک ہی ثابت ہوا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
زیادہ سے زیادہ یہ امید ہے کہ مشرف یا عمران جس کے سر بھی ہما بیٹھے وہ شائد چند سوراخوں کے آگے بند باندھنے میں کامیاب ہوجائیں کہ جو ہو گیا سو ہوگیا مزید ابتری کی طرف جانے سے بچ جائیں۔ اس طرح پھر امید ہے کہ آہستہ آہستہ منزل قریب آتی جائے۔ لیکن ایک بات ہے کہ اللہ کی مدد کے بغیر کچھ ہونہیں سکتا اور اس طرف کسی لیڈر کی توجہ نظر نہیں آتی۔

چلیے کچھ تو اُمید کی بات ہے نا۔۔۔! :)
 
Top