جناح پور نقشہ کی برآمدگی ڈرامہ تھی

گرائیں

محفلین
By Ansar Abbasi

ISLAMABAD: The fact that Nawaz Sharif was once the establishment’s blue-eyed boy and that the creation of the IJI was the ISI’s work are well known and undeniable, but the general perception is that today he is being targeted to save Musharraf’s skin.

It is premature to say who is behind this ‘get Nawaz’ campaign to deter him from seeking Musharraf’s trial under Article 6 of the Constitution. Though the immediate suspect for many is the invisible, military-led establishment, there are indications of involvement of some key government players in this blame-game.

جاری رکھئے۔۔
 

گرائیں

محفلین
مگر ساتھ میں برگیڈئیر صاحب نے نواز شریف کے متعلق یہ بھی کہا ہے:



اگلا سوال:
نواز شریف اگر چاہتے تو پھر بھی سچ بتا سکتے تھے اور جناح پور کے الزام کو مسترد کر سکتے تھے۔ مگر انکی خاموشی کی وجہ سے 17 سال تک اہل کراچی پر غدارِ پاکستان ہونے کا الزام لگتا رہا۔ اسکی کیا صفائی پیش کی جا سکتی ہے؟

کارگل میں ہمارے محبوب کمانڈر جنرل پرویز مشرف کی ناقص مہم جوئی کی وجہ سے جو لوگ شہید ہوئے اور پاکستان فوج کی بدنامی ہوئی، اُس کے بارے میں آپ کیا فرماتی ہیں؟
 

محمداسد

محفلین
امید ہے سترہ سال بعد کوئی شخص اٹھے گا اور اپنی جوانی کے قصوں کو یاد کرتے ہوئے کہے گا طالبان والبان تو سب ڈرامہ تھے اور آپریشن راہ راست بھی غیر ضروری تھا۔

اور ہم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائیں گے۔
 
54541383044584354190091.jpg


5535_1110920219494_1421539540_30312402_4184649_n.jpg
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش بقول آپ کے ہی یہ بر یگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز کو اب سارا سچ یاد آ گیا ہے اور ان کے معدے نے بھرپور طریقے سے کام کرنا شروع کر دیا ہے اس لیے سچ پر سچ اگل رہا ہے اور تقریبا ہر چینل پر ، کیا حسن اتفاق ہے
یہ صاحب دو عشروں سے کیا خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے یا کسی نے انہیں قید با مشقت دے رکھی تھی۔
بر یگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز کا کردار کوئی اتنا اجلا نہیں کہ انہیں ثقہ راوی سمجھ کر ان کی ہر بات پر سمعنا و اطعنا کا رویہ اختیار کر لیا جائے۔

محب، یہ سوال کرنے سے قبل آپ کو میڈیا اور خود اپنے بارے میں سوال کرنا چاہیے تھا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت تھے جو آپ پچھلے 17 سال سے اہل کراچی پر جناح پور کے نام پر غداری کا ٹھپہ لگاتے آ رہے تھے؟

دوم یہ کہ محب، جب آپ سے چیف جسٹس کی اُس فوٹو کے متعلق بات ہوئی تھی جس میں وہ جنرل مشرف سے صدارت کا حلف لے رہے تھے، تو آپ نے کہا تھا کل کا بھولا آج لوٹ آئے تو اُسے بھولا نہ کہا جائے۔ تو کیا وجہ ہے کہ آپ کا دل چیف جسٹس کے معاملے میں تو سمندر کی طرح فراغ ہو گیا، مگر ادھر سچ اور حق بات بتانے پر آپ برگیڈیئر امتیاز پر غصہ ہو رہے ہیں؟

سوم، آپ صرف برگیڈئیر امتیاز پر ہی کیوں اعتراض کر رہے ہیں، یہ کراچی کے سابق کور کمانڈر جنرل نصیر اختر کی گواہی بھی برگیڈیئر امتیاز کے ساتھ آئی ہے، اور یہ دونوں ہی کراچی میں ہونے والے آپریشن کے ماسٹر مائنڈز میں تھے۔
تو کیا آپ بمع ثبوت وجہ بتائیں گے کہ آپ جنرل نصیر کی گواہی کو نظر انداز کیوں کر رہے ہیں؟

چہارم، جنرل نصیر اختر اور برگیڈیئر امتیاز کے یہ بیانات آپ کیوں نظر انداز کر رہے ہیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک اور ہی برگیڈیئر صاحب تھے جنہوں نے پریس کانفرنس کے دوران یہ جناح پور کا شوشہ چھوڑا تھا۔ مگر متعلقہ اتھارٹیز نے دو تین دن کے بعد ہی تحقیقات کر کے اس جناح پور کے شوشے کی تردید کر دی تھی۔
اگر ایسا ہوا تھا، تو پھر ہمارا میڈیا یقینی طور پر قابل ملامت ہے جو 17 سال تک حقیقت بیان کرنے کی بجائے اس شوشے کو پروان چڑھا کر اہل کراچی کے خلاف نفرتیں پھیلاتا رہا۔

آپ کو احساس ہونا چاہیے کہ برگیڈیئر امتیاز اور جنرل نصیر اختر کے ان اعترافات کے اوپر ابھی تک کیے گئے اعتراضات بالکل لغو ہیں کیونکہ ابھی تک کوئی ثبوت اور دلیل پیش نہیں کی گئی ہے۔

****************

اگر کوئی سابق کور کمانڈر مشرف اور پارٹی کے خلاف بات کرے تو آپ کی توجیہہ ہوتی ہے کہ اسے اب سچ یاد آیا ہے اور یہ اب اپنی کسی محرومی کا بدلہ لے رہا ہے جبکہ وہی رویہ کسی سابق کور کمانڈر یا جرنیل کا مشرف اینڈ گروپ کے حق میں ہو تو وہی اصلی اور قابل اعتبار سچ ہے۔
آپ کو اگر اس موضوع پر بات کرنی ہے تو دوسرا تھریڈ کھول لیجئے اور ہم ثبوت اور دلائل سے ایک دوسرے سے بات کر لیتے ہیں۔

ایم کیو ایم جیسی عمدہ اور پر امن جماعت رہی ہے وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا عمل نہیں اور اہل کراچی ہی نہیں پورا پاکستان اس جماعت کی تاریخ سے اچھی طرح واقف ہے۔
آپ کہتے ہیں کہ اہل کراچی اور پورا پاکستان متحدہ کے کردار سے واقف ہے۔
تو پھر ذرا یہ معمہ حل کریں کہ:

۔ بقیہ پاکستان میں متحدہ کو جناح پور کا بانی غدار پاکستان کہا جائے۔

۔ مگر اہل کراچی اسی جناح پور کے بانی غدارِ پاکستان کو پلکوں پر بٹھا کر ہر ہر الیکشن میں لاکھوں ووٹوں کی برتری سے جیت دلوائیں۔

آنکھوں دیکھی مکھی نگلی نہیں جا سکتی۔ اہل کراچی اور بقیہ اہل پاکستان میں سے فقط ایک طبقہ متحدہ سے واقف ہے جبکہ دوسرے طبقے کو حکومت اور میڈیا کے جناح پور جیسے جھوٹے پروپیگنڈوں نے اصل حقیقت سے بہت دور رکھا ہے۔

اہل کراچی کو کبھی کسی نے غدار نہیں کہا البتہ ایم کیو ایم کی حرکتیں کل بھی اور آج بھی جتنی خوبصورت ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
متحدہ کو جناح پور کا بانی اور غدارِ پاکستان کہنے کا مطلب بالواسطہ طور پر اسکے سوا اور کچھ نہیں کہ اہل کراچی کی بڑی اکثریت کو غدارِ پاکستان کہا جائے۔ یہ اتنی واضح حقیقت ہے کہ جس کو لفظوں کے پردوں میں کسی صورت چھپایا نہیں جا سکتا۔

اور میرا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں رہا، مگر میں متحدہ کے متعلق اپنا نظریہ اس سے پہلے بھی کئی بار تفصیل سے بتا چکی ہوں کہ دودھ کا دھلا کسی کو نہیں مانتی ہوں اور ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے۔
متحدہ اپنے ابتدائی زمانے میں اسی قسم کی غلطیوں سے گذری ہے اور انہوں نے جو ہتھیار اٹھائے اسے میں نے ہمیشہ غلط ہی کہا ہے۔
مگر ساتھ میں میں نے انصاف کی بات کی ہے۔ اور وہ یہ کہ اگر متحدہ ہتھیاروں کےساتھ پیدا نہیں ہوئی تھی، بلکہ یہ اے این پی کے سہراب گوٹھ [منی علاقہ غیر] اور اندرون سندھ ہتھیاروں کا وہ ردعمل ہے جو کہ ناگریز تھا۔
آپ لوگوں کا مسئلہ ہمیشہ سے یہ ہے کہ متحدہ کے علاوہ باقی ہر طبقے کے گناہ و جرائم بخشنے کے لیے آپ کے دل بہت فراغ ہیں۔ کبھی آپ لوگوں فاٹا میں اسلحہ کی ایسی مذمت نہیں کی اور نہ ہی اس کے خلاف ایکشن کی بات کی۔ آج بھی سہراب گوٹھ پولیس کے لیے علاقہ غیر ہے، آج بھی وہاں کھل کر آٹومیٹک مہلک ہتھیاروں اور بارود کا کاروبار کھلے عام ہوتا ہے، آج بھی وہاں قانون نامی کوئی چیز نہیں، آج بھی وہاں ڈرگز مافیا موجود ہے، آج بھی وہاں ہزاروں غیر قانونی تجاوزات موجود ہیں، آج بھی وہاں سمگلنگ کے مال کا کاروبار ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب کچھ ہے مگر آپ میں سے کوئی سہراب گوٹھ کے خلاف کبھی ایسے کسی آپریشن کی بات نہیں کرتا جیسا متحدہ کے خلاف کیے گئے۔

آپ لوگوں کو یہ بات تسلیم کرنی چاہیے کہ مجیب الرحمان غدار پاکستان نہیں تھا بلکہ وہ پاکستان کے بانیوں میں سے تھا مگر یہ ہماری اپنی غلطیاں تھیں جن کی وجہ سے وہ ہمارے خلاف ہوا۔ اور متحدہ کا کوئی وجود نہیں تھا مگر معاشرتی اور سیاسی ناانصافیوں کی وجہ سے یہ وجود میں آئی۔ اور 1992 سے جو اس پر جناح پور کا شوشہ چھوڑ کر غدار پاکستان کا ٹھپہ لگایا گیا [بجائے انصاف فراہم کرنے کے] تو یہ ایسی بھیانک غلطی تھی کہ جس کے نتائج مشرقی پاکستان جیسے نکل سکتے تھے اور یقینا کراچی کے بہت سے لوگ بنگالیوں کی طرح پاکستان کے خلاف سوچنا شروع ہو گئے ہوں گے۔ یہ وہ عمل اور ردعمل ہے جسے روکا نہیں جا سکتا۔

اور میں تو ہمیشہ یہ ہی کہتی آئی ہوں کہ مشرف صاحب کے پاس وہ کونسی جادو کی چھڑی تھی کہ جس کی بدولت انہوں نے آٹھ سال تک ایک گولی چلائے بغیر کراچی میں امن و امان قائم کر دیا اور یہ شہر ترقی کے تمام ریکارڈ توڑ گیا؟ [براہ مہربانی 12 مئی کا جھوٹا الزام لگا کر بھاگنے کی کوشش نہ کیجئے گا]۔ اور مشرف صاحب کے جاتے ہی وہی ٹارگٹ کلنگز شروع ہیں اور وہی لیاری کے ڈکیت چھائے ہوئے ہیں، وہی حکومت کی پشت پناہی لیے ہوئے حقیقی کشت و خون میں مبتلا ہے۔ پھر آپ روتے ہیں کہ متحدہ کے پاس ہتھیار کیوں ہیں۔ جب نواز اور پیپلز پارٹی دور میں ان ڈکیتوں اور ایجنسیوں کی مدد سے حقیقی کو کراچی میں بدامنی پھیلانے کا ٹھیکہ دیا جائے گا تو ظاہری بات ہے کراچی میں امن و امان کیسے رہ سکتا ہے۔

تو جو آپ آج متحدہ کی حرکتوں کی بات کر رہے ہیں، تو اس سے قبل پہلے آپ ذرا اپنی حرکتوں کی تو صفائی دیں۔ ذرا جناح پور کے جھوٹے شوشے کو پیدا کرنے اور پروان چڑھانے کی تو صفائی دیں۔ ذرا ایجنسیوں کی مکمل پشت پناہی اور مدد سے حقیقی کی طرف سے کی جانے والی دہشتگردیوں کی تو صفائی دیں۔ذرا لیاری کے ڈکیتوں کی پشت پناہی کی تو صفائی دیں۔ ذرا سہراب گوٹھ کے اندر موجود فتنوں کے متعلق تو صفائی دیں۔ ذرا اندرون سندھ مہاجر کمیونٹی پر ہونے والے مظالم کی تو صفائی دیں۔

اب یہ کہہ کہ نہ رخ موڑ لیجئے گا کہ آپ کا ان تمام باتوں [حقیقی، اندرون سندھ، ایجنسیز، جناح پور کے شوشے وغیرہ وغیرہ] سے کوئی تعلق نہیں اور آپ بھی انہیں برا سمجھتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ مسائل آپ کی اس صفائی سے ختم ہونے والے نہیں۔ کیونکہ جب تک یہ برائیاں موجود ہیں، تو انکے جواب میں متحدہ کے پاس بھی اسلحہ رہے گا اور جب اسلحہ کسی کے پاس آ جائے تو وہ وقت بے وقت فرعون بننے کی غلطی بھی کرتا رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔ مگر مسئلہ آپ جیسے لوگوں کا ہے جنہیں فقط اور فقط متحدہ کا اسلحہ اور برائیاں نظر آتی ہیں مگر بقیہ تمام گروہوں کا اسلحہ اور برائیاں آپ کو کبھی نظر نہیں آتا اور نہ آپ کی طرف سے انکے خلاف آپریشن کی ایسی کوئی بات ہوتی ہے جیسا کہ متحدہ کے خلاف ہوتی ہے۔
 

مغزل

محفلین
۔۔۔۔۔ واہ ۔ صاحب ، میڈیا میں ان رہنے کا اچھا طریقہ ہے ،
ویسے اگر اس تصویر کا کیپشن درست ہے تو کاش ایسا ہو جاتا اور ہمارا شہر قاتلوں بھتہ خوروں سے نجات پاجاتا۔ ویسے ان جنرل ’ جی ‘‘ کا نام بھی بتادیں ، جنہوں نے کمال شفقت فرماتے ہوئے الطاف حسین کو فرار کا موقع دیا، اور جس کی شہہ پر جناب آج پورے کراچی کے دعوے دار ہیں ، اس ڈرامے میں شمل آئی ایس آئی کے سارے ہرکارے ، منظر پر آنے ہی والے ہیں جناب ، آپ اسے ایم کیو ایم کے حق میں سمجھتے ہیں تو سمجھتے رہیں ، در اصل یہ سارا لابی ڈرامہ متحدہ کو ’’ چھٹی ‘‘ دینے کے لیے ہے ۔ اندر کی خبر ہے ۔۔ باقی آپ کو سمجھیں ،،، ’’ سمجھدار کو اشارہ کافی است ‘‘
 

مغزل

محفلین
چلیے مان لیا کہ جناح پور کا نقشہ ڈرامہ تھا، بھتہ خوری ، بوری بند لاشیں ( کبھی فرحان دانش ، مہوش بہن اور دیگر حواریوں نے دیکھی بھی ہیں ۔۔ کاش ) ، ٹارچر سیل ۔۔ کیا یہ سب بھی ڈرامہ ہے ۔، مہوش بہن ، میں تو ایک عام آدمی کی حیثیت سے سوال کر رہا ہوں۔ ویسے متحدہ اسلحہ رکھے نہ رکھے ، ہمیں غرض نہیں ، وہ جن کی بہنیں بیٹیاں اپنی عزتوں سے گئی ، اس کا حساب یومِ حساب پر ہے ۔ ( اسے بد عا سمجھیں یا دعا ، اللہ آپ کو ان معاملات سے گزارے تو احساس ہوگا ) واضح رہے مہوش بہن اور فرحان دانش ، میرا کوئی لینا دینا نہیں الحمد اللہ کسی سیاسی مذہبی لسانی جماعت سے ، میرے نزدیک کوئی دودھ کا دھلا نہیں ، اور نہ ہی میں فورم کے کسی ممبر کی موافقت یا مخالفت میں بول رہا ہوں ۔، ۔۔ السلام
 

مہوش علی

لائبریرین
اور محب،
کامران حسین کا یہ ویڈیو کلپ پھر دیکھئے۔

۔ برگیڈیئر آصف ہارون مکمل نقشوں اور تیاری کے ساتھ پریس کانفرنس میں جناح پور کا الزام عائد کرتے ہیں اور اسے اس آپریشن کی وجہ بتاتے ہیں۔
یہ بتلائیں کہ برگیڈیئر آصف ہارون نے یہ سب کچھ اپنے آپ کر لیا اور انکے پیچھے ایجنسیز نہیں تھیں یا حکومت سے انہیں کوئی حکم نہیں ملا تھا؟

۔ برگیڈیئر امتیاز اور نصیر اختر صاحب کہتے ہیں کہ آپریشن کرمنلز کے خلاف تھا، جو کہ پھر غلط بیانی ہے کیونکہ آپریشن صرف مہاجروں کے خلاف چلا اور نہ لیاری کے ڈکیتوں کو کچھ کہا گیا اور نہ سہراب گوٹھ کے کرمنلز کو ہاتھ لگایا گیا۔

یہ پوری ویڈیو بتا رہی ہے کہ نواز دور میں آئی ایس آئی کیسے سیاست میں ملوث ہو کر یہ پورا آپریشن کرواتی ہے ۔اب اسکا الزام آپ مشرف پر نہیں ڈال سکتے بلکہ یہ بذات خود ضیاء مرحوم ڈکٹیٹر کی باقیات نواز شریف اور فوج کا قریبی تعلق تھا جس کی وجہ سے ان سیاسی آپریشن کی انچارج آئی ایس آئی تھی۔ بلکہ چیف آف آرمی سٹاف آصف جنجوعہ مرحوم سے لیکر آئی ایس آئی اور دیگر تمام تر حکومتی ایجنسیز اس میں ملوث تھیں۔
اور آج بھی یہ ایجنسیز اور حکومتیں کراچی میں حقیقی اور ڈکیتوں کے پشت پناہی کروا کر قتل و غارتگری میں مصروف ہیں۔ اور مشرف صاحب کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے ان ڈکیتوں اور آئی ایس آئی کو حقیقی کی پشت پناہی کرنے پو مامور نہیں کیا اور اسی قصور کے سبب کراچی میں آٹھ سال امن کا دور دورہ رہا اور شہر ترقی کے تمام ریکارڈ توڑتا رہا۔ واقعی بہت بڑا گناہ کیا انہوں نے جس کے لیے یہ لوگ انہیں کبھی معاف کرنے والے نہیں۔
 
رمضان کے دوران گو باکل یہ خواہش نہیں کہ کسی بحث میں الجھا جائے لیکن جس طرح یہاں بنیادی باتوں کو نظر انداز کر کے بات کا بتنگڑ بنایا جارہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے رہا بھی نہیں جاتا ۔جناح پور کے بارے میں جو پرپیگنڈہ ہوا تھا اس کے بارے میں چند ہی روز بعد وضاحت آگئی تھی اور معاملہ صاف ہو گیا تھا یعنی سترہ سال پہلےیہ معاملہ اٹھا تھا اور چند روز کے بعد ختم ہو گیا تھا خود جنرل نصیر اختر کا بیان پڑھئیے
1054.gif

وہ صاف صاف کہ رہے ہیں کہ ایک بریگیڈئیر صاحب کا یہ بیان چند روز بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا اور یہ بات اس وقت اخبارات وغیرہ کی بھی زینت بنی تھی اب اس وقت آج کی طرح کوئی 100 چینل تو تھے نہیں کہ یہ معاملہ چلتا ہی رہتا دوسری بات یہ کہ آخر اس عرصہ میں کب اور کہاں جناح پور کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں ایم کیو ایم پر ذرا پنجابی سیاستدانوں کے وہ بیانات تو شیئر کیے جائیں جس میں اس بری طرح جناح پور کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا گیا جو آج اس براءت پر خوشیاں منائی جارہی ہیں ؟؟؟یہ معاملہ تو عرصہ سے سیاست میں گرم ہی نہیں‌ ہاں‌جو باتیں ایم کیوں ایم سے پوچھی جاتی رہیں ہیں تو ایم کیو‌ایم اس پر آئیں بائیں شائیں کے سوا کچھ نہیں کرتی ایسے چند سوالات میں آخر میں کروں گا (ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ بات تو امتیاز اور نصیر کے حوالہ سے تسلیم کی جارہی ہے کہ ہاں جناح پور کا الزام محض ڈرامہ تھا اور اس پر رویا دھویا بھی جارہا ہے اور سجدہ شکر بھی بجا لایا جارہا ہے لیکن انھی حضرات کی یہ بات تسلیم نہیں کی جارہی کہ یہ ڈرامہ دو تین دن بعد ہی ختم ہو گیا۔ کیا ڈبل اسٹنڈرڈ ہے ۔) تو جانب اب جو یہ واویلا مچایا جارہا ہے اس کے پیچھے کچھ اور ہی کہانی ہے ۔ میں یہاں صرف بی بی سی کی ایک چند روز پرانی اسٹوری کا ایک حصہ شیئر کروں گا دیکھئے امیتاز صاحب جن کے بیان پر امام اور مقتدی دونوں سجدہ شکر بجا لا رہے ہیں کتنے ایم کیو ایم نواز رہے ہیں۔


جس نے بھی یہ کہاوت کہی کیا خوب کہی تھی کہ ’سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔‘ ضیاء الحق سے لیکر نواز شریف کی حکومتوں تک پاکستان پرخفیہ ایجینسیوں کی حکومت کے ایک طاقتور کردار ریٹائرڈ بریگيڈئير امتیاز با المعروف ’برگیڈيئر بلا‘ دو دہائيوں کی خاموشی کے بعد ایران کونٹرا سیکنڈل والے کرنل اولیور نارتھ کی طرح طوطا مینا ٹائپ جنگي کہانیوں سے واپس آئے ہیں۔ میں اسے ’ویمپائر اسٹرائیکس بیک‘ کہوں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ جو کراچي اور سندھ دیکھ رہے ہو اس میں بشمول ایم کیو ایم کے ٹکڑے کروانے کے ان تمام فتنوں کے پیچھے دماغ اور پے رول برگیڈئیر امتیاز ہی بتائے جاتے ہیں۔ شاید اب بھی کسی بڑے کام کیلیے پھر اس گیدڑ نیم شب کو دن دیہاڑے چیتا بنایا گيا ہے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/columns/2009/07/090724_hassan_on_brigimtiaz.shtml


اب وہ بڑا کام کیا ہے اس کے بارے میں میں کچھ نہیں کہوں گا عوام خود شعور رکھتے ہیں 12 مئی بھی اس وقت کورٹ میں ہے اور مشرف کا معاملہ بھی کورٹ میں جانے والا ہےاس وقت میرے صرف چار سوالات ہیں
1۔ اس اپریشن سے کچھ پہلے یعنی جنوری 1992 کو الطاف پاکستان سے کیوں فرار ہوا اس کو کیسے پتہ چلا تھا کہ اپریشن شروع ہو رہا ہے ؟ واضح رہے کہ حال ہی میں صدیق الفاروق کا بیان آیا ہے کہ یہ اپریشن ایم کیو ایم کی صفوں میں موجود مخالفین کے خلاف الطاف کی خواہش پر شروع کیا گیا ظاہر ہے جبھی ہی تو یہ شخص اپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی غائب ہو گیا ۔
2۔ ایم کیو ایم عرصہ کئی سال سے اقتدار میں ہے وہ کیوں کوئی کمیشن اپنے ان پندرہ ہزار مقتول کارکنوں کو انصاف دلانے کے لیے قائم نہیں کرتی۔ کیوں ان کارکنوں کے خون کو بھلایا جارہا ہے؟
3۔ 92،95 کا اپریشن، ن لیگ، پی پی پی اور فوج نےکیا تھا ایم کیو ایم کیوں اپنے کارکنوں کے قاتلوں‌کےساتھ ہر دفعہ حکومت میں شامل ہوتی ہے چاہے وہ نواز لیگ ہو یا پی پی پی یا فوج بشکل مشرف ۔ ہر دفعہ اقتدار کے مزے لوٹے گئے اور لندن میں عیاشیاں جاری رکھی گئیں اور مقتول کارکنوں کو بھلا دیا گیا؟
4 اور جناح پور تو ڈرامہ تھا یہ کیا ہے۔


کیا یہ ویڈیو جو پاکستان کے بدترین دشمن بھارت میں بنی ہے جس میں الطاف جس طرح پاکستان کے خلاف زبان درازی کر رہا ہے یہ جناح پور سے کم ہے؟؟
 
ایک سوال ہے اسے جو بھی کہ لیں بے وقوفانہ یا کچھ بھی سمجھیں مگر کیا ایم کیو ایم کی بے گناہی سترہ برس تک کسی سابق جنرل کی یا موجودہ سیاسی حریف کی گواہی کی محتاج تھی۔۔؟کیا آج بھی کراچی میں زبردستی کے چندے لینے کا رواج نہیں ہے اور کیا ابھی بھی کچھ علاقوں میں ہونے والے جرائم کا حصہ سیکٹر انچارجوں کو نہیں جاتا۔ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہیئے کہ کیا اب بھی لوگوں کو بچوں بچیوں کی جان و عزت کا خوف ایم کیو ایم کے جلسوں میں آنے پر مجبور نہیں کرتا۔۔؟ کیا کسی گروہ کی حمایت میں اتنا آگے جانا کہ حقائق کی پردہ پوشی کرنا کسی ضمیر کے لیئے مضر نہیں ہے ۔۔۔؟
 
واہ بھئی واہ اب حقیقت بھی الا بلا ہوگئی اب یہ مت کہنا کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز اور سابق کور کمانڈر کراچی جنرل نصیر اخترکا تعلق mqmسے ہے۔

یہ حقیقت 17 برس تک کہاں تھی جس میں پورا دور مشرفی اور اس مشرفی دور میں ایم کیو ایم کا حکومت میں ہوتا بھی شامل ہے
 

مہوش علی

لائبریرین
جناح پور کے بارے میں جو پرپیگنڈہ ہوا تھا اس کے بارے میں چند ہی روز بعد وضاحت آگئی تھی اور معاملہ صاف ہو گیا تھا یعنی سترہ سال پہلےیہ معاملہ اٹھا تھا اور چند روز کے بعد ختم ہو گیا تھا خود جنرل نصیر اختر کا بیان پڑھئیے
وہ صاف صاف کہ رہے ہیں کہ ایک بریگیڈئیر صاحب کا یہ بیان چند روز بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا اور یہ بات اس وقت اخبارات وغیرہ کی بھی زینت بنی تھی اب اس وقت آج کی طرح کوئی 100 چینل تو تھے نہیں کہ یہ معاملہ چلتا ہی رہتا دوسری بات یہ کہ آخر اس عرصہ میں کب اور کہاں جناح پور کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں ایم کیو ایم پر ذرا پنجابی سیاستدانوں کے وہ بیانات تو شیئر کیے جائیں جس میں اس بری طرح جناح پور کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا گیا جو آج اس براءت پر خوشیاں منائی جارہی ہیں ؟؟؟

یقین نہیں آتا کہ ایسے دھڑلے سے بھی جھوٹ بولے جا سکتے ہیں۔ تعجب پر تعجب ہے۔

مگر پھر سوچتی ہوں کہ کہ جب یہ لوگ اس قابل ہیں کہ اس مہارت سے جھوٹ بول کر لوگوں کو برین واش کر سکتے ہیں کہ وہ خود کش حملوں کے لیے تیار ہو جائیں، پندرہ سو طالبات کے قتل کروا کر انہیں جامعہ حفصہ میں گڑوانے کا ایسا پروپیگنڈہ کریں کہ سب اس پر ایمان لے آئیں، تو پھر بقیہ جھوٹ تو چھوٹی موٹی چیزیں اور انکے بائیں ہاتھ کا کھیل ٹہریں۔

پچھلے سترہ سال سے یہ جھوٹا پروپیگنڈہ نان سٹاپ کیا جا رہا ہے اور یہ حضرت مجھ پر ڈبل سٹینڈرڈز کا فتوی فٹ کر رہے ہیں۔

۔ تو ابن حسن پلیز دکھائیے پھر وہ اخبارات جن کی زینت یہ خبر بنی تھی۔
اور اگر آپ اسکے بعد کیا آپ ذیل کے لوگوں پر لعنت بھیجیں گے یا کیا کریں گے جو پھر بھی دھڑلے سے اور تواتر سے متحدہ پر جناح پور کا الزام لگا رہے ہیں؟

jang-logo.jpg
shim.gif
headlinebullet.gif
dot.jpg
shim.gif
7/2/2009
shim.gif
۔۔۔۔
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ کیوں نہیں بتایا جاتا کہ نائن زیرو سے جناح پور کا نقشہ کس نے برآمد کیا تھا؟

عمران خان نے کہا کہ بارہ مئی کی خوں ریزی اوراب انہیں کراچی جانے سے روکنا پاکستان کے خلاف ایک سازش کا حصہ ہے کیونکہ ایک شخص ’جناح پور‘ بنانے کی کوشش کر رہاہے۔

حوالہ: بی بی سی تاریخ 28 مئی دو ہزار سات
امیر جماعت اسلامی منور حسین:
الطاف حسین جناح پور بنانے کی سازش کرتے رہے ہیں، بتانا چاہتا ہوں کوئی جناح پور نہیں ہے۔
حوالہ

کتنے اور حوالے چاہیے ہیں؟ اور تکبیر رسالے نے جناح پور کے جو نقشے چھاپے ہیں کیا وہ جھوٹا پروپیگنڈہ نہیں تھا؟

دور کیوں جائیے۔ صرف اسی اردو فورم پر جناح پور لکھ کر سرچ کر لیں اور جناح پور کے الزام کا پلندہ نکل کر سامنے آ جائے گا۔
انگلش میں جناح پور لکھ کر گوگل کر لیں اور الزامات کا اس سے کہیں بڑا پلندہ نکل کر سامنے آ جائے گا۔

یہ سب کچھ ہے، مگر ابن حسن ہیں کہ یہ سب جھٹلاتے ہوئے مجھ پر ڈبل سٹینڈرڈز کے لیے فتوی زن ہیں۔ شاید بہت یقین ہیں انہیں اپنی صلاحیتوں پر کہ اس طرح یہ حق بات کا کو چھپا لیں گے۔

اس وقت میرے صرف چار سوالات ہیں
1۔ اس اپریشن سے کچھ پہلے یعنی جنوری 1992 کو الطاف پاکستان سے کیوں فرار ہوا اس کو کیسے پتہ چلا تھا کہ اپریشن شروع ہو رہا ہے ؟ واضح رہے کہ حال ہی میں صدیق الفاروق کا بیان آیا ہے کہ یہ اپریشن ایم کیو ایم کی صفوں میں موجود مخالفین کے خلاف الطاف کی خواہش پر شروع کیا گیا ظاہر ہے جبھی ہی تو یہ شخص اپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی غائب ہو گیا ۔

یہ صدیق الفاروق کون ہے کہ جس کے الزام پر آپ ایک مرتبہ پھر متحدہ کے خلاف برگیڈیئر ہارون کی طرح ایمان لائے بیٹھے ہیں؟
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ متحدہ بھی ایجنسیوں کا آدمی ہے [جیسا کہ حقیقی]
تو پھر آپ متحدہ کو برا بھلا کہنے کی بجائے حمید گل کی آئی ایس آئی سے شروع ہو جائیں اور ایجنسیوں پر یہ تمام الزامات لگائیں۔ مگر نہیں، یہ بھی نہیں کرنا کہ ان ایجنسی والوں کی عزت بھی کرنا ہے کہ یہی تو متحدہ کے خلاف انکے مددگار ساتھیوں میں سے ہیں۔

معاملہ صاف ہے کہ یہ کوئی ایسا خفیہ آپریشن نہیں تھا کہ جس کی خبر کسی کو نہ ہوتی۔ بلکہ اس آپریشن کا غلغلہ تو پہلے سے بلند تھا اور الطاف حسین ہی نہیں بلکہ بہت سے دیگر لوگ آپریشن سے قبل ادھر اُدھر ہو گئے۔ اور اگر الطاف حسین ایجنسیز کا آدمی تھا تو پھر تو اُسے آپریشن کے بعد ایجنسی والے عزت و شوکت کے ساتھ واپس بلا لیتے۔ پتا نہیں لوگوں کے ذہنوں میں کیا کیا سازشیں پکتی رہتی ہیں جو ایسے ایسے الزامات لے کر آ جاتے ہیں۔
2۔ ایم کیو ایم عرصہ کئی سال سے اقتدار میں ہے وہ کیوں کوئی کمیشن اپنے ان پندرہ ہزار مقتول کارکنوں کو انصاف دلانے کے لیے قائم نہیں کرتی۔ کیوں ان کارکنوں کے خون کو بھلایا جارہا ہے؟
بے تکا سوال کہ یہ کمیشن متحدہ نے اور ان مقتولوں کے وارثوں نے قائم نہیں کرنا ہے، بلکہ عدالت نے قائم کرنا ہے، اور متحدہ اور ان پندرہ ہزار مقتولوں کے یہ ورثاء بہت پہلے سے عدالت پر دستک دے رہے ہیں، مگر کوئی اہل انصاف ہو تو انکی بات سنے نا۔

3۔ 92،95 کا اپریشن، ن لیگ، پی پی پی اور فوج نےکیا تھا ایم کیو ایم کیوں اپنے کارکنوں کے قاتلوں‌کےساتھ ہر دفعہ حکومت میں شامل ہوتی ہے چاہے وہ نواز لیگ ہو یا پی پی پی یا فوج بشکل مشرف ۔ ہر دفعہ اقتدار کے مزے لوٹے گئے اور لندن میں عیاشیاں جاری رکھی گئیں اور مقتول کارکنوں کو بھلا دیا گیا؟

پتا نہیں کون سی عیاشیوں اور کون سے اقتدار کے مزے لوٹنے کی بات یہ حضرت کر رہے ہیں۔ فقط ایک سوال کا جواب دے دیں کہ عدالت میں انصاف و عدل حاصل کرنے کا حکومتی نظام چلانے سے کیا تعلق؟ یہ پندرہ ہزار مقتولین کے ورثاء ہیں جو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں، مگر کوئی شنوائی نہیں۔
ابن حسن،
کیا کبھی آپ نے "مجبوری" نامی شہ کا نام سنا ہے؟ اگر انسان کو چوائس ہی بدترین اور بدتر کے درمیان کرنی ہے تو ُپھر وہ بدتر کا ہی انتخاب کرے گا۔ پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا تاکہ کراچی کی عوام کو اسکے حقوق مل سکیں، مگر وہاں پکا قلعہ آپریشن شروع ہو گیا۔ میاں صاحب پر اعتبار کیا تو انہوں نے تو پیٹھ میں ہی خنجر گھونپ دیا۔ اور یہ بتلاتے ہوئے کیوں آپ کے لب سل جاتے ہیں کہ مشرف صاحب کے پہلے دور میں یہی متحدہ واحد جماعت تھی جس نے الیکشنز کا بائیکاٹ کیا تھا۔ تو کس منہ سے لگائیں گے اس پر پھر عیاشیوں اور اقتدار کے مزے لوٹنے کے الزامات۔
متحدہ اگر حکومت کا ساتھ دیتی رہی تو اسکی مجبوری تھی کہ اہل کراچی کے حقوق پاکستان میں صرف اسی صورت میں ملنے کے چانسز تھے جب کوئی حکومتی پارٹی کا ساتھ دے۔ یہ بتلائیں کہ متحدہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اہل کراچی کے لیے کیا جھک مار لیتی سوائے اسکے کہ اس پر جہاں ایک آپریشن ہونا تھا وہیں چار پانچ آپریشن ہو جاتے اور بقیہ اہل پاکستان کو میڈیا اپنے جھوٹ سے تھپک تھپک کر سلاتا رہتا۔
بس آفرین ہے مشرف صاحب پر کہ جن کے ضلعی حکومت کے نظام نے بن مانگے اہل کراچی کے حقوق کا بہت بڑا حصہ انہیں دے دیا اور پہلی مرتبہ انہیں احساس ہوا کہ انکی قسمت انکے اپنے ہاتھ میں ہیں۔ تو پھر متحدہ دوسرے الیکشن کے بعد کیوں نہ اپنے اس محسن کا ساتھ دیتی؟ اگر کسی کو اس پر تکلیف ہے تو ہوا کرے، مگر جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جنونی جماعتوں کے خلاف اگر آج پھر متحدہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دے کر آئی جی آئی کو ٹھکرا رہی ہے تو بالکل ٹھیک کر رہی ہے کہ پیپلز پارٹی ان سے کم تر درجے کا فتنہ ہے، اور اگر متحدہ اس حکومت کا ساتھ نہ دے تو پھر یہ مذہبی جماعتیں اور متحدہ مل کر اہل کراچی پر ظلم ڈھائیں گی۔
4 اور جناح پور تو ڈرامہ تھا یہ کیا ہے۔
کیا یہ ویڈیو جو پاکستان کے بدترین دشمن بھارت میں بنی ہے جس میں الطاف جس طرح پاکستان کے خلاف زبان درازی کر رہا ہے یہ جناح پور سے کم ہے؟

متحدہ مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے کا ایک اور ثبوت کہ جب الطاف حسین کی تقریر کا ایک حصہ لے کر بقیہ حصے کو ہڑپ کر گئے۔ کیوں؟ کیونکہ ایسا کرنے کے بعد انکے لیے الطاف حسین پر غداری کا الزام لگانا ممکن نہ ہوتا اور انکے جھوٹے پروپیگنڈے کے مقاصد پورے نہ ہو پاتے۔

الطاف حسین کا مؤقف یہ تھا کہ انکے نزدیک انڈیا پاکستان کی تقسیم تاریخی طور پر ایک غلطی تھی جس سے سب سے زیادہ نقصان مسلمان خون کو پہنچا اور یہ مسلمان خون ہے جو تین حصوں میں تقسیم ہوا [انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش]۔ یہ ہے وہ Division of Blood جس کا ذکر الطاف حسین نے کیا۔ مگر پھر آگے وہ کہتے ہیں کہ اب یہ بات ملحوظ خاطر رہے کہ یہ تقسیم ہو چکی ہے، اور دو الگ ریاستیں ہندوستان اور پاکستان وجود میں آ چکے ہیں، لہذا اس حقیقت کو اب تسلیم کر لینا چاہیے کہ یہ دو آزاد ملک اور دو حقیقتیں ہیں جنہیں اب ایک دوسرے سے جنگیں کرنے اور لڑنے جھگڑنے کی بجائے امن سے رہنا ہے تاکہ اس خطے کی عوام کی مشکلات کو حل کیا جائے۔۔۔۔۔



میں اس موضوع پر پہلے کئی مرتبہ تفصیل سے لکھ چکی ہوں کہ یہ الطاف حسین اکیلا نہیں ہے جو پاکستان کی تقسیم کو مسلمان خون کی تقسیم جانتا ہے، بلکہ ہندوستان کے 16 کڑوڑ مسلمانوں کی بڑی اکثریت آج کی تاریخ میں یہی الطاف حسین کی سوچ رکھتی ہے کہ اگر پاکستان کے 18 کڑوڑ، بنگلہ دیش کے 15 کڑوڑ اور انڈیا کے 16 کڑوڑ مسلمان انڈیا میں متحد ہوتے تو کبھی ہندو انتہا پسندوں کی ہمت نہ ہوتی کہ وہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کریں اور انہیں آگے بڑھ کر ترقی کرنے کا موقع نہ دیں۔
اسی بات پر بنگلہ دیشی پاکستانی ہم سے الگ ہوئے ہیں۔ اب کی ان انڈیا اور بنگلہ دیش کے ان کڑوڑوں مسلمانوں کو آپ پاکستان کا غدار کہیں گے یا پھر ان کو آزادی رائے کا موقع دیں گے؟

میں آپ کو بتاتی ہوں کہ پاکستان کا بننا صحیح تھا نہ غلط، بلکہ یہ ہمارے لیے بطور مسلمان قوم ایک امتحان تھا، جس میں ہم ابھی تک کامیاب نہیں ہو پائے۔

بات بہت لمبی ہو جائے گی اور میں اسے بہت دفعہ پہلے عرض کر چکی ہوں۔ لہذا موضوع کو ختم کرتی ہوں اور اب جوابی طور پر ایک چھوٹا سا سوال متحدہ مخالفین سے ہے جو یہ ادھوری ویڈیو پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔ تو سوال یہی ہے کہ آپ یہ ادھوری ویڈیو کیوں پیش کرتے ہیں؟ کیا آپ نے الطاف حسین پر غداری کا الزام لگانےپر اسکو پہلے اپنی صفائی کا موقع فراہم کیا؟ کیا آپ نے وہی حرکت نہیں کی جو کہ قرآن میں ہے کہ آیت کا پہلا حصہ لے لیا کہ مسجد کے پاس نہ جاؤ، مگر دوسرے حصے کو نظر انداز کر دیا کہ جب تم نشے کی حالت میں ہو؟ تو کیا صفائی پیش کریں گے آپ اپنے اس طرز عمل کی؟

یہ لیجئے الطاف حسین کی اپنی ویڈیو جہاں وہ اپنی پوری گفتگو پیش کر رہے ہیں۔

 

مہوش علی

لائبریرین
ابن حسن کے حوالے سے ایک بات اور۔ کچھ عرصے قبل اخبارات میں ایک مولانا صاحب کے مضامین شائع ہو رہے تھے جہاں وہ اپنے اُن دیوبند کے اکابرین کا دفاع کر رہے تھے جنہوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی۔ اور دلیل یہ دے رہے تھے کہ وہ اکابرین اگرچہ کہ پاکستان بننے کے خلاف تھے، مگر جب پاکستان بن گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان مسجد کی طرح ہے کہ جس کے بننے تک تو اس پر اعتراض کیا جا سکتا ہے مگر جب ایک دفعہ مسجد بن جائے تو اسکی حفاظت سب کو کرنی ہے۔
تو اب میری باری ہے کہ ابن حسن کو شیشہ دکھاؤں تاکہ انہیں دوسروں کی آنکھ میں پھانس نظر آنے سے قبل اپنی آنکھ میں پھنسا شہتیر نظر آئے اور یہ اپنے ڈبل سٹینڈرڈز دیکھ سکیں۔
 

arifkarim

معطل
دیو بندیوں کے پاکستان میں کالے کارناموں کیلئے ایک الگ تھریڈ کھول لیں تو بہتر ہے، ورنہ یہاں بات بہت آگے نکل جائے گی۔
 
پندرہ سو طالبات کے قتل کروا کر انہیں جامعہ حفصہ میں گڑوانے کا ایسا پروپیگنڈہ کریں کہ سب اس پر ایمان لے آئیں، تو پھر بقیہ جھوٹ تو چھوٹی موٹی چیزیں اور انکے بائیں ہاتھ کا کھیل ٹہریں۔

مہوش آپ کے پاس غیب کا علم ہے یا آپ کے پاس کچھ یزدانی صفات بھی ہیں کہ آپ جرمنی میں بیٹھ کر پاکستان کے چپہ چپہ میں ہونے والے واقعات کو وہاں کی مقامی آبادی سے بھی کہیں زیادہ بہتر طور پر جانتی ہیں اور باقی سب پروپیگنڈہ کا شکار ہوتے ہیں سوائے آپ کے شائع کردہ سچ کے۔

دو تین ٹی وی چینلز اور انٹر نیٹ کی خبروں کے زور پر آپ اس طرح گفتگو کر رہی ہوتی ہیں جیسے پاکستان میں ہمہ وقت سفر کرکے تمام حالات کا جائزہ خود لے رہی ہوں اور باقی کوئی بات کرے تو وہ جھوٹا اور پروپیگنڈہ کا شکار ہے۔

میں اس تاریخی سانحہ کے وقت اسلام آباد میں موجود تھا اور چند کلو میٹر کے فاصلے پر میرا آفس تھا۔ میرے آفس کے دو کولیگ عین لال مسجد کے سامنے والی گلی میں رہتے تھے اور وہاں جتنا گولہ بارود اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا اس کا خمیازہ اب تک قوم خود کش حملوں کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ کولڈ اسٹوریج میں رات کے اندھیرے میں لاشوں کی تدفین کی رپورٹ آج ٹی وی پر بھی آئی تھی اور اس کی تصاویر بھی نیٹ پر میسر ہیں اس کے علاوہ صفائی کے دوران طلبہ و طالبات کے جسمانی اعضا بھی ملے تھے جس کی رپورٹنگ بھی اخبارات میں ہو چکی ہے۔
فاسفورس بم کا استعمال بھی بمع ثبوت کے پیش کیا جا چکا ہے اور نیٹ پر اس پر کئی مضامین موجود ہیں اور سب سے بڑھ کر اس واقعہ کے ہزاروں چشم دید گواہ موجود ہیں جو اگر یہ کیس عدالت میں گیا تو گواہی کے لیے موجود ہوں گے۔ تمام سیاست دانوں نے اس واقعہ پر قوم سے معافی مانگی ہے جو اس وقت مشرف کے ساتھ تھے مگر آپ تو شاید مشرف کی محبت میں ہر حد سے گزر چکی ہیں اور جان اللہ کی بجائے شاید مشرف کو دینی ہے جو اتنے بڑے پیمانے میں جس ک مثال پاکستان تو کیا دنیا کی تاریخ میں بھی کم ہی ملتی ہے اس پر بھی اپنے مشرف کی حمایت میں تبصرے کرنے سے گریز نہیں کرتی ہیں۔

کچھ خدا کا خوف کر لیا کریں اتنی معصوم اور کم سن جانیں‌ مشرف جیسے متکبر ، جاہ پرست نے اپنے کیس کی طرف سے توجہ ہٹانے کے لی تھی اور آپ اس کی پرزور حمایت کرکے اس ظلم عظیم کی اس قدر حمایت کرتی ہیں۔
 
دیو بندیوں کے پاکستان میں کالے کارناموں کیلئے ایک الگ تھریڈ کھول لیں تو بہتر ہے، ورنہ یہاں بات بہت آگے نکل جائے گی۔

عارف بھیا بات یہاں ایم کیو ایم پر ہو رہی ہے، دیوبندیوں پر نہیں۔ تم ایک تھریڈ کھولو گے تو قادیانیت کے کالے کرتوتوں پر پچاس تھریڈ کھل جائیں گے۔ بہتر یہی ہے کہ موضوع پر رہ کر بات کی جائے :blushing:
 

مہوش علی

لائبریرین
محب، آپ جامعہ حفصہ پر رائیٹ ونگ میڈیا کے جھوٹ کے پلندوں پر میری زبان نہ ہی کھلوائیں تو بہتر ہے کہ آج مجھے مختلف فورمز میں ان 1500 طالبات کی لسٹ مانگتے ہوئے کئی ہفتے گذر چکے ہیں اور لسٹ اور 1500 کی لسٹ کو ایک طرف، آج تک ایک طالبہ کا نام تک پیش نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ ہر کوئی گفتگو شروع ہونے سے قبل آپ ہی کی طرح ایسے بڑے بڑے دعوے کر رہا تھا کہ میں اسلام آباد میں نہیں رہتی وغیرہ وغیرہ۔
آپ سے درخواست ہے کہ آپ یہ تھریڈ یہاں پر ملاحظہ کر لیں اور اگر آپ کو یہ 1500 ناموں کی لسٹ مہیا ہو جائے تو براہ مہربانی یہاں پوسٹ فرما دیں۔
مگر یقین رکھیں یہ ہونے والا نہیں۔
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، اور جھوٹ کے اپنے اندر چھپی تضاد بیانیوں سے پہچانا جاتا ہے۔ اور تضادات یہ کہ:
1۔ دو طالبات آ کر ٹی وی پر گواہی دیتی ہیں کہ سو کے قریب لاشیں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیں اور بقیہ 1500 طالبات اندر موجود تھیں [جب وہ باہر نکلیں، اور یہ کہ وہ باہر نکلنے والوں میں آخری تھیں] اور وہ ان کے پیچھے اندر ہی مار ڈالی گئیں۔
2۔ اور غازی صاحب کی ہمشیرہ انٹرویو دیتے ہوئے راگ الاپتی ہیں کہ باہر نکلنے والوں میں وہ آخری تھیں اور اُس وقت پیچھے 600 طالبات تھیں۔
3۔ جماعت اسلامی کا فیکٹ فائنڈنگ مشن الگ دعوی کر رہا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 ہزار لوگ مارے گئے۔
غرض جتنے منہ اُتنی باتیں۔
باقی تمام دلائل افتخار چوہدری کی عدالت وغیرہ کے لحاظ سے آپ کو اوپر موجود تھریڈ میں مل جائیں گے۔ میں اگلے ہفتے، اگلے مہینے اُس وقت تک انتظار کروں گی جب تک آپ آ کر یہ لسٹ میرے حوالے نہ کر دیں۔ ورنہ جان لیں یہ رائیٹ ونگ میڈیا کا وہ پروپیگنڈہ ہے جس میں وہ واقعی ہر یہودی بلکہ اُنکے باپ دادا تک کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
عارف بھیا بات یہاں ایم کیو ایم پر ہو رہی ہے، دیوبندیوں پر نہیں۔ تم ایک تھریڈ کھولو گے تو قادیانیت کے کالے کرتوتوں پر پچاس تھریڈ کھل جائیں گے۔ بہتر یہی ہے کہ موضوع پر رہ کر بات کی جائے :blushing:

قادیانیوں کا دیو بندیوں سے کوئی تعلق نہیں۔
 

arifkarim

معطل
مہوش بہن کو 1500 طالبات کی بہت فکر ہے۔ کروڑہا غریب و بے کس عوام پاکستان کی کوئی پرواہ نہیں۔
 
Top