جنات اور شیاطین سے بچاؤ کی تدابیر

عباس خان

محفلین
جنات اور شیاطین سے بچاؤ کی تدابیر

جنات و شیاطین کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل امور کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے:

1. اپنی نیت کو ہر وقت خالص رکھنا

2. اپنے عقائد درست رکھنا اور عبادات میں بھر پور محنت کرنا،خصوصاً نماز کا اہتمام کرنا

3. ہر دم اللّٰہ تعالیٰ پرمکمل توکل اور بھروسہ رکھنا

4. ہر وقت تقویٰ اورخوفِ الٰہی کو دل میں جگہ دینا

5. پورے دین پر استقامت اختیارکرنا خصوصاًارکان اسلام کی پاسداری کرنا

6. صبح و شام کے مسنون اذکار کی پابندی کرناجادوسے بچنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

7. کسی بل میں پیشاب کرنے یا ہڈی اور لید وغیرہ سے استنجا کرنے سے پرہیز کرنااور دعائے بیت الخلا «بسم الله اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث» پڑھ کر پیشاب کرنا۔

8. اس موذی مرض سے بچنے کے لیے ہر وقت اللّٰہ جل جلالہٗ سے مدد طلب کرنا

9. ہر کام کی ابتدا میں بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا

10. دینی حوالےسے معاشرےمیں پھیلی ہوئی ہر طرح کی بدعات و خرافات سے دور رہنا،خصوصاً شرک ، کفر و نفاق سے اجتناب کا اہتمام کرنا، نیز کتاب و سنت سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنا

11. حرام خوری اور حرام کاری سے اپنی زبان، نگاہ اور پیٹ کو محفوظ رکھنا

12. شیطانی آلات اوربدکاری کاپیش خیمہ یعنی موسیقی ،گانے وغیرہ سننے سے مکمل پرہیز کرنا

13. غیر محرم عورتوں سے بد نظری ،خلوت اور مصافحہ کرنے سے اجتناب کرنا کیونکہ یہ شیطان کے جال اور پھندے ہیں۔

14. بدن،جگہ اورکپڑوں کی طہارت کامکمل اوربغیرکسی کوتاہی کے فوری اہتمام کرنا خصوصاً بچوں اور اپنے پیشاب کے چھینٹوں سے، حالتِ جنابت واحتلام اور حالتِ حیض وغیرہ سے۔

15. زیادہ دیر غصّے ، نفسیاتی اور شہوانی خیالات میں اُلجھے رہنے سے بچنا

16. ویران مقامات،حمام ،قبرستان وغیرہ میں ٹھہرنااور بالخصوص اندھیرےمیں اکیلےسونا یا بیٹھنا انتہائی نقصان دہ ہے۔

17. گھریلو اور خاندانی ناچاکیوں سے حتیٰ الوسع اجتناب کرنا۔ آپس میں صلہ رحمی اور محبت و پیار کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کرنا

18. صبح نہار منہ سات عجوہ کھجوریں کھانا

19. قرآنی آیات اور مسنون اذکار کے سوا کوئی وظیفہ خاص تعداد ،خاص اوقات اورمتعین جگہوں میں بیٹھ کر نہ پڑھنا ۔

20. کثرت سے صدقہ وخیرات کرنا

21. اعمال صالحہ کو اپنی حقیقی غذا سمجھنا

22. پردے کی مکمل پابندی کرنا

23. عورت کے لیے ناخن بڑھانے، مساج کرنے اور بال کٹوانے سے بچنا

24. مرد کے لیے داڑھی کٹوانے، شلوار ٹخنوں سے نیچے رکھنے سے گریز کرنا

25. غیبت ،حسد ، کینہ جھوٹ مذاق اور دیگر ملعون افعال سے بچنا

26. غلط لٹریچر پڑھنے، سننے اور لکھنے سے بچنا

27 . گھروں میں تصاویر ،بت اور شوپیس کی شکل میں سٹیچو رکھنے سے یا لٹکانے سے بچنا

28 . تمام گناہوں کو ترک کر کے توبہ نصوح اور کثرت سے دعا کرنا

مذکورہ بالا اُمور كی پابندی کرنے سے انسان شریر جادو گروں کے جادو اور حاسدوں کے حسد سے مکمل طور پر محفوظ رہ سکتا ہے۔ان شاءاللّٰہ
 
Top