تعارف جناب

قیصرانی

لائبریرین
نام: محمد منصور
عمر: 28 سال
شخصیت: دراز قامت شخصیت ہوں۔ (یعنی6 فٹ اور 2 انچ)
موجودہ مقام: تمپرے(نوکیا کمپنی کا صدر مقام اسی شہر میں ہے)
موجودہ ملک:فن لینڈ
اصل مقام: ڈیرہ غازی خان(بستی لکھانی، ڈاکخانہ وہوا، تحصیل تونسہ شریف، ضلع ڈیرہ غازی خان)
تعلیم: کمپیوٹر میں اور کامرس میں کنوارے پن(بیچلرز) کی ڈگریاں‌ہیں۔
مزید معلومات:‌پوچھنے لئے خالی چھوڑ رہا ہوں۔
قیصرانی
 
منصور بھائی : خوش آمدید

امید ہے کہ آپ اس محفل کی رونقوں میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے ۔ اس محفل میں آتے جاتے رہا کریں ۔

زیادہ آداب
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرزوق یار میں نے سوالات ڈیلیٹ کر دیے ہیں کیونکہ منصور ان میں سے اکثر کا پہلے ہی جواب دے چکے ہیں۔ ایک یہی سوال رہ جاتا ہے کہ آپ کے خیال میں فورم کو کس طرح مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے؟
 
منصور بھائي : کیا آپ ہمارے جریدے میں کام کرنا چاہیں گے ؟ اگر ایسا ہے تو جلدی سے اپنا برقی ڈاک کا پتا بتائیں ۔ تاکہ میں آپ کو جریدے کے مصنفوں میں شامل کر لوں ۔ نبیل بھائی نے مجھے خاص طور پر شہر محبت سے بلا کر آپ کی خدمت پے مامور کیا ہے ۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
فورم کو بہتر بنانے کا خیال تو بہت اچھا ہے۔ مگر یہ انفرادی اور اجتماعی حوالے سے کافی گھمبیر سوال ہے۔ ھر بندے کی پسند نا پسند مختلف، پوچھیں تو پھر توقع لگ جاتی ہے کہ ابھی تبدیلی ھوئ کہ ابھی۔ خیر اپنی طرف سے پوری کوشش کرتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ میرے خیال میں‌فورم اور بچے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ دونوں کو آپ سمجھا سکتے ہیں، زبردستی نہیں کر سکتے۔ بچہ وقت کے ساتھ سیکھتا ہے اور فورم وقت کے ساتھ سیکھتا اور سکھاتا ہے۔ تو میرا مشورہ ہے کہ صرف اچھا برا بتا دیا کریں فورم کو، باقی وقت بوقت جو چیز ضروری ہوگی، سامنے آتی رہے گی۔ آپ فورم کے بڑے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کا ظرف بھی بڑا ہوگا۔ غلطی کو فورم سے ہٹ کر درست کریں‌تو نیک کام ہوگا، اسی طرح آپ کسی پر تبصرہ کریں گے تو بندہ بہت سنجیدگی سے لے گا کہ آپ فورم کے بڑے ہیں۔ باقی مجھے انتظار رہے گا، جو بات بری لگی، جو اچھی لگی، تفصیل سے بتایئں‌تاکہ میں اور بتا سکوں۔ویسے ابھی تک تو آپ ماشاّ اللہ کافی اچھے جا رہے ہیں۔ کسی بات کا برا منائیں تو بتائیے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا بھائ، ایک عرض کرنی ہے، اگر ناراض مت ہوں؟‌آپ کی عینک کے شیشوں پر جو چمک ہے، وہ پس منظر سے مماثلت نہیں رکھتی، ذرا یہ پھانس تو نکال دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائ یا فرزوق بھائ، کوئ تو بتاے کہ کیا لکھنا ھے، کس حجم میں لکھنا ھے، کس درجہ بندی کے تحت لکھنا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب اور معذرت کہ دیر ہو گئی آپ کو خوش آمدید کہنے میں۔

اس محفل کو آپ جیسے اراکین کی بہت ضرورت ہے۔ باقاعدگی سے آتے رہیے گا۔ بہت اچھے اچھے دوست ملیں گے یہاں۔
 
Top