ان سی ایم ایس کے اردو پیکج کی تیاری میں بہت محنت لگتی ہے اور ان کی سپورٹ فراہم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ فی الحال تو میرے پاس جملہ پر کام کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔ کبھی وقت ملا تو اس کے فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن اور اس کی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن پر کام کرنے کے بارے میں سوچوں گا۔