جلدی جلدی اپنا ہاتھ بٹائیں ----

ناول ---کردار۔۔۔۔ماہر القادری اس کتاب کو شائع ہوئے کم و بیش 70 سال ہو گئے ہیں۔ نایاب قسم کی کتاب ہے۔ اس کو تو ٹائپ کر کے اردو محفل کی لائبریری میں شامل کرنا چاہیے۔یہ آئڈیا شمشاد بھائی نے دیا ۔ایسے بھی ماہر القادری میرے پسندیدہ مصنفین میں سے ہیں ۔میں نے سوچا کیوں نا دھاگہ ہی کھول دیا جائے ۔اگر ہم ایک ایک صفحہ بھی کریں گے تو دس پندرہ دن میں آرام سے پوری کتاب ٹائپ ہو جائے گی ۔تو میں سب سے پہلے شروع کر رہا ہوں ۔۔۔جس سے جو سکے ٹائپ کرنے سے پہلے اطلاع دیں کہ اتنے سے اتنے صفحات میں کر رہا ہوں ۔یا پھر اپنے حساب سے ایک صفحہ دو صفحہ جتنا ممکن ہو کرتے جائیں ۔
کتاب یہاں دیکھیں:http://rekhta.org/ebook/kirdaar_maahir_ul_qaadrii
 
آخری تدوین:
صفحہ نمبر 5
دو لفظ
اردو زبان میں ناول نگاری مصنوعی کرداروں سے شروع ہوئی ۔تاریخی کرداروں سے گذری عام انسانوں کے حالات پر بھی کوئی نا کوئی ناول مل ہی جائے گا ۔لیکن کردار پیش کرنے والے ناول ابھی تک کمیاب نہیں بلکہ نایاب ہیں ----اہل ادب چاہے باول کی منطقی تعریف کچھ بھی کریں لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے کر دار کی نوعیت کے ساتھ ناول ،بلکہ سارے ادب کا موضوع ہے ۔
شاعر حیات ماہر القادری جس کے حیات انگیز نغمے ادارہ اشاعت اردو محسوسات اور نغمات کے ذریعہ پیش کر چکا ہے ،اس کتاب میں "کر دار "انسانی کے روپ انوپ دکھاتا ہے ۔آنکھیں بہت کچھ دیکھتی ہیں ،اور دماغ بہت کچھ سوچتا ہے ،لیکن نہ سب کچھ یاد رہتا ہے ،اور نہ
http://rekhta.org/ebook/kirdaar_maahir_ul_qaadrii
 

محدثہ

محفلین
صفحہ نمبر 6
6
سب آنکھیں اور سب دماغ یکساں دیکھ و سوچ سکتے ہیں۔شاعر حیات
کا دل، شاعر کا دل، دماغ شاعر کا دماغ اور قلم صرف شاعر ہی نہیں
بلکہ ادیب و شاعر کا مشترک قلم ہے، کردار نگاری میں جو کمال قلم
نے دکھایا ہے اس کا نمونہ اس کتاب میں آپ کو ملے گا۔
کردار میں آپ کو پاکیزہ محبت، دلچسپ افسانویت تہذیبِ نو پر پُر لطف
تنقید اور سماج کی واضح اور سچی تصویرسب کچھ ملےگا، اور اس طرح ملے
گا کہ پڑھنے کے بعد آپ کوماحول کے مطالعہ میں زاویہ نظر بدلنے کی
ضرورت محسوس ہو گی، ساری باتیں زمینی اور آپ ہی کے ماحول کی ہیں
صرف مطالعہ کا انداز جدا ہے اور لکھنے کا طرز دلچسپ بھی اور انوکھا بھی،

محمد اقبال سلیم گاہندری
http://rekhta.org/ebook/kirdaar_maahir_ul_qaadrii
 
Top