جعلی پیر کے کہنے پرگھر میں سرنگ کھود کر خزانہ تلاش کرنے والا نوجوان مٹی تلے دب گیا

جعلی پیر کے کہنے پرگھر میں سرنگ کھود کر خزانہ تلاش کرنے والا نوجوان مٹی تلے دب گیا
ربط
PoPupwindow.aspx

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102159448&Issue=NP_LHE&Date=20140414
 
معاشرے میں جعلی عاملوں کی بڑھتی ہوئی افزائش اور ان کے ہاتھوں لوگوں کوپہنچنے والے جانی ومالی نقصان پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ملک کے ممتاز علمائے کرام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں جعلی پیروں کے پھلتے پھولتے کاروبار کو روکنے کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے اور لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک درندوں کوکیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ایسی عبرتناک سزا ئیں دی جائیں جن سے دوسرے عبرت پکڑیں
March 26, 2014 جنگ
 
x boy

محفلین
اصلی پیر کبھی ہوئے ہیں جو اب کسی کو جعلی کہنا پڑے، سب مال کمانے کا طریقہ ہے
قبے، آستانے ، مجاور، مزار ، سلسلہ یہ سب مال بنانے اور شرک کی فیکٹریاں ہیں
ابلس انسانوں میں سے ایسے انسان کو چن کر ایسے کام کروانے والا بناکر بٹھادیتا ہے
پھر لوگوں کے مال کو مال غنیمت جان عیاشی کرتے ہیں ان کے بچے جامعہ اکسفورڈ کے
طالبان ہوتے ہیں اور ان کے مرید انکے عیاشی کے خرچے پورے کررہے ہوتے ہیں
 
پیر
فارسی سے اردو میں اصل صورت و
مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1500ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی (واحد)
پیر کے لغوی معنی
مرشد، ہادی، رہنما، گرو، بزرگ۔
 
شمشاد

لائبریرین
لاہور سے خاص ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ مٹی میں دبنے والا لڑکا والدین کی اکلوتی اولاد ہے/تھا۔
اس مکان کا کُل رقبہ تقریباً ایک مرلہ ہے اور یہ مکان اور اردو گرد کے مکان انتہائی خستہ ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ایسا نہیں ہے ۔ سو میں سے دو چار پیر اصلی بھی ہوتے ہوں گے۔

ویسے پیر سے مراد بزرگ ہیں۔ اگر اُن کی صحبت سے کسی کو کوئی فیض ملتا ہے تو ان سے راہ و رسم رکھنا سود مند ہی ہے۔ ہاں وہ لوگ جنہوں نے پیری فقیری کو پیشہ بنایا ہوا ہے یقیناً اس قابل نہیں ہیں کہ ان سے بات بھی کی جائے۔

تاہم زیرِ گفتگو معاملہ میں اصل مسئلہ لالچ ہے۔ یہاں تربیت کی کمی ہے۔ مجھے یاد ہے ہماری سندھی کی ٹیکسٹ بک میں ایک تمثیلی کہانی تھی جس میں ایک شخص کے پاس سونے کے انڈے دینے والی مرغی تھی جو کہ روز ایک انڈہ دیتی تھی۔ اُس شخص پر لالچ نے غلبہ پایا اور اُس بے وقوف نے سوچا کہ سارے انڈے ایک ساتھ ہی نکال لیے جائیں اور مرغی کو ذبح کر دیا۔ جس کے نتیجے میں مرغی بھی گئی اور انڈے بھی ۔

ٹیکسٹ بک میں یہ سبق شامل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کو سبق دیا جائے کہ وہ لالچ میں آکر اپنا نقصان نہ کریں۔ یہی سب باتیں ماں باپ کو بچوں کو سکھانی چاہیے تاکہ وہ اپنی زندگی بہتر انداز سے گزار سکیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جہالت ، لالچ ، جعلی پیر ،حکمرانوں کی غفلت ، یہ چار وجوہات ہیں اس واقعہ کے پیچھے ،اس کے علاوہ کوئی سبب ؟؟
میں اسے حکمرانوں کی غفلت شمار نہیں کروں گا۔ یہ جہالت، لالچ اور جعلی پیروں پر اندھے اعتقاد کا نتیجہ ہے۔
 
دس سال پہلے ایک کالم پڑھا تھا۔۔ جانے کس کا تھا۔۔
اس نے لکھا تھا زیادہ تر فراڈیے "پ" سے ہی شروع ہوتے ہیں۔ پیر، پنڈت، پادری وغیرہ وغیرہ۔۔۔:laugh:
 
محمداحمد

لائبریرین
دس سال پہلے ایک کالم پڑھا تھا۔۔ جانے کس کا تھا۔۔
اس نے لکھا تھا زیادہ تر فراڈیے "پ" سے ہی شروع ہوتے ہیں۔ پیر، پنڈت، پادری وغیرہ وغیرہ۔۔۔ :laugh:
اپ کا ذاتی تجربہ بھی یہی ہے ؟ ہر کالمسٹ اپکا پیر ۔۔ نہیں بلکہ مرشد، ہادی، رہنما، گرو، بزرگ۔ ہے ؟
 
میں اسے حکمرانوں کی غفلت شمار نہیں کروں گا۔ یہ جہالت، لالچ اور جعلی پیروں پر اندھے اعتقاد کا نتیجہ ہے۔
معاشرے میں جعلی عاملوں کی بڑھتی ہوئی افزائش اور ان کے ہاتھوں لوگوں کوپہنچنے والے جانی ومالی نقصان پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ملک کے ممتاز علمائے کرام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں جعلی پیروں کے پھلتے پھولتے کاروبار کو روکنے کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے اور لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک درندوں کوکیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ایسی عبرتناک سزا ئیں دی جائیں جن سے دوسرے عبرت پکڑیں
مؤثر قانون سازی کون کرے گا ،حکمران ذمہ دار نہیں تو کون ہے ؟
 
Top