جشنِ آزادی

ماوراء

محفلین
اچھی نظم ہے شگفتہ۔ میں تو سوچ رہی تھی کہ 14 اگست 2007 کے لیے نیا تھریڈ کھولا جائے، جس میں نغمے،ترانے اور نظمیں پوسٹ کریں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے دعائیں تو ہر لحظہ زبان پر رہتی ہیں لیکن ماہِ اگست میں ایک اور ہی عالم ہوتا ہے۔ اللہ تعالٰی پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے(آمین)



[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=LofRlHZAiLI[/youtube]​


مجھے اپنے احساسات کے اظہار کے لئے اس سے زیادہ اچھے الفاظ نہیں مل سکتے تھے۔ بچپن میں پی ٹی وی پر بارہا اس ملی نغمے کودیکھ کر ایک سحر طاری ہو جایا کرتا تھا۔ اور آج برسوں بعد بھی ویسا ہی محسوس ہو رہا ہے۔



پائندہ باد پاکستان
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فرحت۔۔۔۔۔ بہت خُوبصورت، دل خوش کر دیا آپ نے !!

ماوراء

میں بھی یہی سوچ رہی تھی۔۔۔ یہ دو بندوں کا ایک جیسا سوچنا۔۔۔ الٰہی خیر۔۔۔ :)
:grin:
کھولیں کھولیں ضرور کھولیں میں انتظار کر رہی ہوں !!
 
پورا تھریڈ پڑھنا شروع کیا لیکن یہ یاد نہ رہا کہ تاریخ بھی دیکھوں اور افسوس کرتا رہا کہ اتنا اہم تھریڈ اب تک میری نگاہوں سے اوجھل کیوں رہا۔۔۔ پھر اچانک تاریخ پر غور کیا تو سکون ہوا کہ یہ تو پچھلے سال کے پیغامات تھے۔۔۔:)
اس بار تو اب تک کافی خاموشی ہے۔۔۔ کیا بات ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یکم اگست سے کو ہی یہ سلسلہ شروع کر دیا جاتا، خیر اب دھی دیر نہیں ہوئی اور یہ کہ پچھلے سال والے دھاگے کو بھی آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بالکل بالکل نئے دھاگے بھی کھولیں اور پرانے دھاگوں پر بھی پوسٹ کریں ۔۔۔ اس بار تمام ماہ پوسٹس کرتے ہیں ۔
 

خاور بلال

محفلین
تمام احباب کو جشن آزادی مبارک
سارا کا منتخب کردہ “میرا قرآن ہے میرادستور“ بہت اچھا لگا۔ سلیم ناز بریلوی(مرحوم) نے اس نظم کو پڑھکر یادگار بنادیا تھا۔ اگر کسی ساتھی کے پاس ہوتو شیئر کریں۔
 
شمشاد بھائی جان! میں نے تو الگ سے اپنے دھاگے کا آغاز کیا ہوا ہے۔ میرے دستخط میں ربط بھی شامل ہے۔۔۔ لیکن یہاں بھی کچھ خاص ہونا چاہئے۔۔۔۔!
 
Top