جب کسی خواب کی تعبیر نظر آتی ہے۔ اصلاح طلب

زنیرہ عقیل

محفلین
جب کسی خواب کی تعبیر نظر آتی ہے
مجھکو ہر دم تری تصویر نظر آتی ہے

میں نے تذلیلِ زمانہ کو سہا ہے ہر پل
رب کے احکام میں توقیر نظر آتی ہے

جب بھٹکتے ہوئے اندھیر گلی میں ٹھہرے
اس سزاوار کی تنویر نظر آتی ہے

دنیا والوں کی نگاہوں میں جو ٹھہرے ہیں غریب
میرا دل ہی مجھے جاگیر نظر آتی ہے

توڑ کے دیکھے ہیں بندھن بھی تخیل کے "گُل"
جڑی سانسوں کی وہ زنجیر نظر آتی ہے

زنیرہ گُل​
 
آخری تدوین:
اچھی کاوش ہے
جب بھٹکتے ہوئے اندھیر گلی میں ٹہرے
جب کی جگہ جو زیادہ مناسب رہے گا۔
دنیا والوں کی نگاہوں میں ہم ٹہرے ہیں غریب
دل کی مجھ کو مگر جاگیر نظر آتی ہے
دونوں مصرع بحر سے خارج ہیں۔
املا = ٹھہرے
 
زنیرہ عقیل

محفلین
اچھی کاوش ہے

جب کی جگہ جو زیادہ مناسب رہے گا۔

دونوں مصرع بحر سے خارج ہیں۔
املا = ٹھہرے
بہت بہت شکریہ محترم ... تدوین کے بعد امید کرتی ہوں کہ پہلے سے بہتر نظر آئے گی
مہربانی فرما کر ایک نظر دیکھ لیجیے
ممنون رہونگی
 
بہت بہت شکریہ محترم ... تدوین کے بعد امید کرتی ہوں کہ پہلے سے بہتر نظر آئے گی
مہربانی فرما کر ایک نظر دیکھ لیجیے
ممنون رہونگی
ایک توجہ یہ ہے کہ اصلاحِِ سخن میں کبھی اصلی پوسٹ تبدیل نہ کیا کریں، بلکہ کمنٹ کی صورت میں لکھ دیا کریں۔ تاکہ اساتذہ دیکھ سکیں۔ بعض اوقات یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میرے جیسے اناڑی غلط رائے دیں، اور اصل شعر بہتر ہو۔ اس لیے اساتذہ کے سامنے مکمل صورتحال ہونی چاہیے۔ :)
 
جی آئیندہ احتیاط کرونگی اس بارے میں
آپ کا بہت بہت شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
بس آخری دونوں اشعار درست نہیں لگے۔
جو ٹھہرے ہیں؟ کون؟ میرے خیال میں یوں بہتر یو گا
چاہے دنیا کی نگاہوں میں رہوں میں نادار
یا اس قسم کا کوئی مصرع جس سے یہ مطلب نکلے کہ چاہے دنیا مجھے غریب سمجھے/ ٹھہرائے
آخری شعر 'جڑی سانسوں کی زنجیر' کی کرخت ترکیب کے باعث
 
محترم آپ کی مشکور و ممنون ہوں اور بہت خوش ہوں کہ اللہ کے فضل سے ایسے فورم کا حصہ بنی ہوں جہاں تمام مصروفیات کے باوجود مدد کرنے والے قد آور لوگ موجود ہیں
جزاک اللہ خیرا کثیرا

محترم کچھ ترتیب میں تبدیلی کی ہے جو آپ کی نظر کی طالب ہے

چاہے دنیا کی نگاہوں میں رہوں میں نادار
میرا دل ہی مجھے جاگیر نظر آتی ہے

توڑ کے دیکھے ہیں بندھن بھی تخیل کے "گُل"
بند آنکھوں میں بھی تصویر نظر آتی ہے
 
زنیرہ عقیل

محفلین
جب کسی خواب کی تعبیر نظر آتی ہے
مجھکو ہر دم تری تصویر نظر آتی ہے

میں نے تذلیلِ زمانہ کو سہا ہے ہر پل
رب کے احکام میں توقیر نظر آتی ہے

جب بھٹکتے ہوئے اندھیر گلی میں ٹھہرے
اس سزاوار کی تنویر نظر آتی ہے

چاہے دنیا کی نگاہوں میں رہوں میں نادار
میرا دل ہی مجھے جاگیر نظر آتی ہے

توڑ کے دیکھے ہیں بندھن بھی تخیل کے "گُل"
بند آنکھوں میں بھی تصویر نظر آتی ہے

زنیرہ گُل​
 
جب کسی خواب کی تعبیر نظر آتی ہے
مجھکو ہر دم تری تصویر نظر آتی ہے

میں نے تذلیلِ زمانہ کو سہا ہے ہر پل
رب کے احکام میں توقیر نظر آتی ہے

جب بھٹکتے ہوئے اندھیر گلی میں ٹھہرے
اس سزاوار کی تنویر نظر آتی ہے

دنیا والوں کی نگاہوں میں جو ٹھہرے ہیں غریب
میرا دل ہی مجھے جاگیر نظر آتی ہے

توڑ کے دیکھے ہیں بندھن بھی تخیل کے "گُل"
جڑی سانسوں کی وہ زنجیر نظر آتی ہے

زنیرہ گُل​
السلام علیکم! خوبصورت غزل پر داد قبول کیجیے۔
اس شعر میں رجائیت ہے اگر اس میں مصرعہ اولیٰ میں ٹھہرے کی جگہ پہچنے کر لیا جائے اور مصرعہ ثانی میں "کی" کی جگہ "کو" کر لیا جائے تو کیسا رہے گا؟
جب بھٹکتے ہوئے اندھیر گلی میں ٹھہرے
اس سزاوار کی تنویر نظر آتی ہے
جبکہ
دنیا والوں کی نگاہوں میں جو ٹھہرے ہیں غریب
میرا دل ہی مجھے جاگیر نظر آتی ہے
مصرعہ اولیٰ میں اگر "جو" کے بجائے تو کر لیا جائے تو کیسا ہے ؟​
 
بہت بہت شکریہ ... جزاک اللہ خیرا کثیرا

جب کسی خواب کی تعبیر نظر آتی ہے
مجھکو ہر دم تری تصویر نظر آتی ہے

میں نے تذلیلِ زمانہ کو سہا ہے ہر پل
رب کے احکام میں توقیر نظر آتی ہے

جب بھٹکتے ہوئے اندھیر گلی میں پہنچے
اس سزاوار کی تنویر نظر آتی ہے

دنیا والوں کی نگاہوں میں تو ٹھہرے ہیں غریب
میرا دل ہی مجھے جاگیر نظر آتی ہے

توڑ کے دیکھے ہیں بندھن بھی تخیل کے "گُل"
بند آنکھوں میں بھی تصویر نظر آتی ہے

زنیرہ گُل
 
جزاک اللہ۔
 
Top