جب رات ہے ایسی متوالی

فرخ منظور

لائبریرین
فلم کا نام "مغل ِ اعظم" نغمہ نگار "شکیل بدایونی" اور موسیقار "نوشاد" پلے بیک "رفیع، لتا، شمشاد بیگم"
اس فلم میں تان سین جو نغمے گاتا ہے وہ "استاد بڑے غلام علی خاں" صاحب نے گائے ہیں- خاں صاحب نے پہلی اور آخری مرتبہ کسی فلم کے لیے گایا- وہ فلمی گیت نہیں گانا چاہتے تھے لیکن محبوب(اس فلم کے پروڈیوسر) ان کے پاس گئے اور انہیں گانے کے لیے کہا- خان صاحب اتنے بڑے آدمی کو انکار نہیں کرنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے اس زمانے کے 25000 روپے معاوضہ مانگا جو کہ بہت زیادہ تھا اور انہوں نے خیال کیا کہ معاوضہ سن کر محبوب چلے جائے گیں - لیکن محبوب نے اسی وقت چیک کاٹ کر انہیں دیا اور کہا میرا خیال تھا آپ اس سے زیادہ معاوضہ طلب کریں گے-
 
Top