جاگ اے مسلمان جاگ

ناصر

محفلین
جاگ اے مسلمان جاگ
اس سے پہلےہمیشہ کی نیند تجھے سلادے

آج دنیائے فانی میں اپنے گھر کو جنت سا بنانے کی تگ و دو
ابدی زندگی میں جنت کی اصل لذتوں سے تجھے محروم نہ کرا دے

مال و دولت، روزگار و کاروبار میں انتھک محنت
متاعِ لازوالِ حیاتِ اخروی کے زیاں کا سودا نہ کرا دے

بیوی بچوں کی خوشی کی خاطر ان کی ہر جائز و ناجائز ماننا
اللہ کے قرب و رضا سے دور، آخرت میں تجھے رسوا نہ کرا دے

ماں باپ کی خدمت و اطاعت سے چشم پوشی
رحمت وخیر و عافیت کو تجھ سے بیگانہ نہ بنا دے

عورتوں کے حسن و ادا، داو پیچ کی اسیری
حوران جنت کی انمول دلربائی کا ساتھ نہ تجھ سے چھڑا دے

حرص دنیا میں لگن، اس فانی میں مگن تیرا دیوانہ پن
بعد از موت کہیں خوں کے آنسو نہ تجھکو رلا دے

اس سے پہلے کہ پچھتانا ہو جائے لاحاصل و بےسود
جاگ جا، کھول دل کی آنکھیں اور اطاعتِ رب میں سر جھکا دے!
 
Top