جامعہ سندھ کی طرف سے راجا پرویز اشرف کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں یہ بھی تو بہت محنت کا کام ہے۔ بلکہ اس میں دُگنی محنت کرنی پڑتی ہے، ایک تو ناجائز طریقے سے پیسہ کمانا دوسرا اس کو قانونی جواز دلانا۔
 

arifkarim

معطل
جی ہاں یہ بھی تو بہت محنت کا کام ہے۔ بلکہ اس میں دُگنی محنت کرنی پڑتی ہے، ایک تو ناجائز طریقے سے پیسہ کمانا دوسرا اس کو قانونی جواز دلانا۔
اسمیں محنت والی کیا بات ہے؟ ناجائز پیسا ملک کی اسٹاک ایکسچینج کےذریعہ ملک سے باہر بھجوا دیں۔ اپنے آپ اسفید ہو جائے گا!
 

arifkarim

معطل
اس سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ اس ملک میں تعلیم کے بڑوں کا کیا حال ہے:crying3:
تعلیمی میدان میں کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہوتا۔ اسکول کا بچہ ایک پروفیسر سے زیادہ ذہین ہو سکتا ہے۔ ایران اور جرمنی کے اعلیٰ حکمران بھی ڈاکٹرز ہیں۔ ہاں البتہ انہوں نے رئیسانی والی جعلی ڈگریاں نہیں لی ہوئیں۔ ایران کے صدر نے سول انجینئرنگ جبکہ جرمنی کی چانسلر نے کیمیسٹری میں ڈاکٹریٹ کیا ہوا ہے۔ کسی بیرونی یونی ورسٹی سے نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کی یونی ورسٹیوں سے!
 

arifkarim

معطل
بہت پہلے میرے پاس ایک سوفٹ وئیر تھا جس کے زریعہ سے بڑی آسانی سے آپ ہر فیلڈ سے متعلق ایک مستند اور خوبصورت سند یا سرٹیفیکیٹ بڑی آسانی سے بنا کر پرنٹ کر سکتے تھے۔
تو اسمیں ایسی کیا خاص بات ہے؟ میرا پاس ایک ایسا سافٹوئیر ہے جو ہر ملک کی کرنسی پرنٹ کر سکتا ہے۔ لیکن اسکا کیا فائدہ؟ مجھے دنیا میں مزید افراط زر بڑھانے کا بالکل کوئی شوق نہیں۔ آپ پہلے سے موجود مہنگائی یعنی افراط زر کو انجائے کریں!
 

کاشفی

محفلین
جامعہ سندھ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان راجا پرویز اشرف کو ملک کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جارہی ہے۔ اس بات کا اعلان جامعہ سندھ کے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر احمد مغل نے کیا۔ وزیراعظم کو مذکورہ ڈگری 23 فروری کو ہونے والے جامعہ سندھ کے کانووکیشن کے موقع پر دی جائے گی۔
راجا پرویز اشرف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ جامعہ سندھ کے چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد کی منظوری کے بعد کیا گیا، تاہم اس فیصلے کے لئے جامعہ کی ایکیڈیمک کونسل اور سنڈیکیٹ جیسے اہم اداروں سے منظوری نہیں لی گئی۔
سندھ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کو جامعہ سندھ کی بےتوقیری سے تعبیر کیا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر عرفانہ ملاح نے کہا کہ تعلیمی اسناد سیاسی بنیادوں پر نہیں دی جانا چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'وائس چانسلر کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کس طرح کی مثال قائم کررہے ہیں۔' ڈاکٹر عرفانہ ملاح نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اور حکومت پرویز مشرف یا ضیاءالحق کو پاکستان کا صدر ہونے کی وجہ سے ایسی کوئی ڈگری دینے کا فیصلہ کرے تو کیا جامعہ کی انتظامیہ اس فیصلے کو مان لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کو قانونی طور پر اعزازی ڈگری دینے کے لئے سنڈیکیٹ سے منظوری لینا چاہئے تھی مگر ایسا نہیں کیا گیا۔
اُدھر، جامعہ کے رجسٹرار محمد نواز ناریجو کا کہنا ہے کہ راجا پرویز اشرف کی سب سے بڑی کامیابی ان کا جمہوریت کو بچانا ہے اور وہ ماضی میں مذکورہ جامعہ کے طالبعلم بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر نے اس فیصلے کے تمام ڈینز سے مشاورت کی تھی اور گورنر سندھ سے اس کی منظوری بھی لی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ 10 روز قبل کیا گیا تھا اور اتنے کم وقت میں سنڈیکیٹ کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا تھا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمٰن ملک کو جامعہ کراچی کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور کراچی میں قیام امن کے حوالے سے کردار ادا کرنے پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی تھی جس پر جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ نے شدید احتجاج کیا تھا۔
ربط
گونر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اس کی منظوری غلط دی۔۔ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔۔۔
کراچی یونیورسٹی کی طرف سے عبدالرحمٰن ملک کو بھی ڈگڑی دینے کا فعل غلط ہے۔۔اور اس کی انڈورسمنٹ گورنر کی جانب سے۔۔یہ بھی ایک غلط عمل ہے۔۔
گورنر کو چاہیئے کہ اس طرح کے فعل نہ کرے۔۔ورنہ اس کا رتبہ کراچی والوں کی نظروں میں کم ہوگا۔۔میرٹ کا ستیاناس نہ کرے۔۔
یہ دونوں اشخاص عبدالرحمن ملک اور راجا اشرف کوٹہ سسٹم کے حامی جگہوں سے ہیں اور کوٹہ سسٹم کی پیداوار ہیں۔۔۔۔اور جو شخص کراچی میں کوٹہ سسٹم کا حامی ہو اس کو کم از کم کراچی سے کوئی ڈگری نہ دی جائے۔۔۔ پرویز مشرف سید کو اگر عزازی ڈگری دے دی جاتی اس کے تمام اچھے کاموں اور دہشت گردوں کو اپنے انجام تک پہنچانے کے لیئے تو یہ زیادہ بہتر ہوتا۔۔۔
 

باباجی

محفلین
بہت پہلے میرے پاس ایک سوفٹ وئیر تھا جس کے زریعہ سے بڑی آسانی سے آپ ہر فیلڈ سے متعلق ایک مستند اور خوبصورت سند یا سرٹیفیکیٹ بڑی آسانی سے بنا کر پرنٹ کر سکتے تھے۔
اب وہ میرے پاس نہیں ہے۔۔۔ ۔۔۔ اگر کسی محترم دوست کو اس بارے علم ہو تو مجھے ضرور بتائیں تاکہ میں اسے ڈاؤنلوڈ کر سکوں
میں یہ چاہتا ہوں کہ میں بھی کچھ لوگوں میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کروں تاکہ پاکستان میں بیروزگاری ختم ہوسکے۔
ویسے بھی بقول ریسیانی ۔۔۔ ڈگری ڈگری ہوتی ہے۔۔۔ جعلی ہو یا اصلی
نجیب بھائی جب یہ سوفٹ ویئر آپ کو مل جائے تو مجھے بھی دوچار ڈگریاں بنا دینا
لوگوں پر امپریشن اچھا پڑے گا
اور میرے مہاجر بھائی کہاں ہیں جن کے گورنر کے دستخط سے ایک غیر مہاجر کو جامع سندھ نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی
یا تو اعزاز دینے والے اندھے ہیں یا پھر ڈگری کی کوئی ویلیو نہیں
توبہ توبہ کیا زمانہ آگیا ہے
اب تو کرپشن کی ڈگری بھی ملنے لگی ہے
 
Top