جارجیا

زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
زکریا بھائی، ذرا اس شہر اور ریاست کے موسم کا بھی بتائیں، کافی ٹھنڈا علاقہ لگ رہا ہے

ٹھنڈا؟ نہیں نہیں۔ اٹلانٹا کو لوگ HOTlanta کہتے ہیں۔ ویسے یہاں کا موسم اسلام‌آباد جیسا ہے۔ شاید وہاں سے کچھ بہتر۔ ابھی کچھ دن پہلے تک درجۂ حرارت 35 سے 37 تک جا رہا تھا۔ آج بھی 32 سیلسیئس تک ہو گا۔

گرمیوں میں humidity کافی ہوتی ہے۔ سردیوں میں جمتی سی بارز تو ہو جاتی ہے مگر برف ہر سال نہیں پڑتی۔ جب آدھا ایک سینٹی‌میٹر برف پڑ جائے تو اس کا خوب شور غوغا ہوتا ہے اور سکول وغیرہ بند ہو جاتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
ٹیک ٹاور میں یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن اور رجسٹرار وغیرہ کے دفاتر ہیں۔

towerside.jpg
 

زیک

مسافر
ٹیک ٹاور پر بڑا بڑا TECH لکھا ہوا ہے۔ کوئی 40 سال پہلے طلباء کو شوق آیا کہ اس کی T کو چوری کر لیا جائے۔ سو وہ چڑھے اور اسے راتوں رات اتار کر لے گئے۔ اس سے ٹی چوری کرنے کے tradition کا آغاز ہوا جو کافی عرصہ جاری رہا۔ مگر اب کی شدید حوصلہ‌شکنی کی جاتی ہے اور سیکورٹی کا خاصا انتظام ہے اس کے خلاف۔ آخری دفعہ شاید 1999 میں ٹی چوری ہوا تھا۔

tower.jpg
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت خوب ، بہت اچھے زکریابھائی، واقعی میں آپ کی تصاویردیکھ کرتوایسے لگ رہاہے کہ ہم بھی یہاں پہنچ گئے ہیں۔

والسلام
جاویداقبال
 

زیک

مسافر
کارنیگی بلڈنگ جارجیا ٹیک کی پہلی لائبریری تھی (یعنی میرے دادا کی پیدایش کے زمانے میں)۔ اسے بنانے کے فنڈ اینڈریو کارنیگی نے دیئے تھے۔ آجکل یہاں ایڈمنسٹریشن اور فنانس کے دفاتر ہیں۔

carnegie.jpg
 

زیک

مسافر
یہ فلیگ بلڈنگ (flag building) کہلاتی ہے۔ وجہ صاف ظاہر ہے۔ کہتے ہیں کہ یہاں جارجیا ٹیک کے تمام طلباء کے ملکوں کے جھنڈے ہیں۔ میں اور میرا جرمن دوست البتہ اس کا جرمن جھنڈا ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔ اس کے علاوہ ہمیں سویت یونین کا جھنڈا تو نظر آیا مگر روسی جھنڈا غائب تھا۔

flags.jpg
 

ماوراء

محفلین
زکریا، بہت اچھی تصاویر ہیں۔ مجھے ساری تصاویر دیکھنے کے بعد یہی اندازہ ہوا ہے کہ بہت پرسکون جگہ ہے۔ ہر طرف خاموشی کا احساس ہو رہا ہے۔
 

زیک

مسافر
شکریہ ماوراء۔

کیمپس کی تصاویر میں نے ویک‌اینڈ پر لی تھیں ورنہ تو ایک بھگڈر سی ہوتی ہے ہر طرف۔
 

زیک

مسافر
الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینیرنگ کی بلڈنگ کیمپس کیس شاید سب سے بدصورت بلڈنگ ہے۔

ece1.jpg


اس کے سامنے گھاس میں ایک پرانے پروفیسر کا کتا دفن ہے جسے مرے بھی بہت عرصہ ہو گیا۔ اس پروفیسر کے آخری دنوں میں عنبر نے بھی اس سے ایک کورس لیا تھا۔ پروفیسر کے بہت سے سٹوڈنٹ بھی یہاں پروفیسر بن چکے۔
ece2.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ۔ اگر اس یونیورسٹی کی تاریخ کے بارے میں بھی کچھ مختصر بتاتے جائیں تو بہت اچھا رہے گا، اور معلوماتی بھی ہو جائے گا مضمون۔ اس کے بعد یہی چیز آپ کاپی کرکے وکی پر رکھ سکتے ہیں‌:)
 
Top