تیکھے سوال جواب

ابن توقیر

محفلین
۔ پھول اور عورت میں کیا فرق ہوتا ہے؟
-- پھول کان نہیں کھاتا۔
۔ ریلوے کے خسارے کو کیسے کم کیا جائے؟
-- لوگوں کو دوردراز کے علاقوں میں شادیاں کرنے پر مجبور کیا جائے تاکہ انہیں سسرال آنے جانے کے لئے ریل کا سفر کرناپڑے۔
۔ ڈاکٹرز کی آمدنی کیسے بڑھائی جائے؟
-- نئی بیماریاں تخلیق کرکے۔
۔ پنجابی فلمی صنعت کے فروغ کے لئے کیا کیا جائے؟
-- پچیس ہزار افراد کی آنکھوں اور کانوں کا آپریشن فری کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ سے فلمیں دیکھنے کے قابل ہوسکیں۔
۔ ہسپتال کون سے سڑک جاتی ہے؟
-- سامنے والی سٹرک پر لیٹ جائیں خود بخود ہسپتال پہنچ جائیں گے۔
۔ کیا بازار میں دردِ دل کی دوا ملتی ہے؟
-- نہیں! نیا دل ضرور مل جاتا ہے۔

انتخاب
اِدھر اُدھر سے سوال جواب جمع کرنے لگا ہوں جی۔
 

ابن توقیر

محفلین
۔ پنجابی فلموں کے ہیرو اتنے موٹے کیوں ہوتے ہیں؟
-- آخر انہیں کئی کئی من ہیروئنوں کو اٹھانا بھی تو ہوتا ہے۔

انتخاب
 

ابن توقیر

محفلین
۔ سنا ہے نئی ملازمت میں تمہیں بہت زیادہ آزادی حاصل ہے؟
-- ہاں نو بجے سے پہلے جب چاہوں وہاں جاسکتا ہوں اور پانچ بجے کے بعد جب چاہوں اٹھ کر آسکتا ہوں۔
انتخاب
 

ابن توقیر

محفلین
۔ فلم کی نمائش پر پابندی کیوں لگی؟
-- فلم میں ایک بھی ایسا منظر نہیں تھا جیسے سنسر کیا جاتا اس لئے بورڈ والوں نے اس فلم کو متفقہ طور پر سنسر بورڈ کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے نمائش پر پابندی لگا دی۔
 

ابن توقیر

محفلین
۔ آپ کو کس کی تلاش ہے؟
-- مجھے تلاش ہے ایسی پولیس کی جو لوگوں کے ساتھ مک مکا نہ کرے۔
--- مجھے تلاش ہے ایسے ہسپتال کی جہاں ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی حق سمجھ کر ادا کریں۔
---- مجھے تلاش ہے ایسے سکول کی جہاں استاد بچوں کو دل لگا کر پڑھائے تاکہ انہیں ٹیوشن جانے کی ضرورت محسوس نہ ہو۔

انتخاب
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
۔ ادھار کب تک بند ہے؟
-- حکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت تک،ملک میں رشوت کے خاتمے تک،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے تک اور پاکستان کا فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے تک۔

انتخاب
 

ابن توقیر

محفلین
۔ دل کا دورہ پڑنے سے دولہا ہلاک
-- گھٹ گھٹ کر جینے سے مرجانا بہتر ہے۔
۔ ڈاکووں کی اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد ہلاک
۔۔ اگر سنبھل کر فائرنگ کرتے تو یقیناً کئی افراد ہلاک ہوتے۔
۔ خاتون نے پیدل دو میل چل کر نیا ریکارڈ قائم کردیا
-- شاپنگ کے نام پر چلی ہوں گی۔

انتخاب از مزاحیات کا انسائیکلوپیڈیا​
 

ابن توقیر

محفلین
۔ عقل مندی کا تقاضا کیا ہے؟
-- عقل مندی کا تقاضا یہ ہے کہ اگر آپ بحث میں اپنی بیوی سے جیت گئے ہیں تو بعد میں اس سے معافی مانگ لیں۔

انتخاب از مزاحیات کا انسائیکلوپیڈیا​
 

ابن توقیر

محفلین
۔ آپ کو کس سے شکایت ہے؟
۰ ان لوگوں سے جو موقعہ ملنے کے باوجود غیر قانونی کام نہیں کرتے۔
۰۰ ان طالب علموں سے جو محنت کے بل بوتے پر پاس ہوتے ہیں۔
۰۰۰ ان تاجروں سے جو ملاوٹ نہیں کرتے۔
۰۰۰۰ ان لوگوں سے جو دوسروں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے کا گرنہیں جاتے۔


انتخاب از مزاحیات کا انسائیکلوپیڈیا
 

ابن توقیر

محفلین
۔ کیا تم خوشگوارزندگی گزار رہےہو؟
۰ ہاں ہم نے دس سال خوشگوار ازدواجی زندگی گزاری ہے اور میرا خیال ہے کہ تیس سالہ ازدواجی زندگی میں یہ ریکارڈ برا نہیں ہے۔

انتخاب
 

ابن توقیر

محفلین
۔ یار تمہیں بیگم نے گھر سے کیوں نکالا؟
۰ میری بیوی نے بڑے چاو سے گھر میں نیا رنگ روغن کروایا اور بقول اس کے میں گھر کے رنگ سے میچ نہیں کرتا۔

انتخاب
 
Top