اچھا جی اب کچھ سوال میری طرف سے بھی
مجھے پتا تھا تم سے نہیں رہا جانا۔۔۔ تم نے فورا کچھ نہ کچھ پوچھنے کی کوشش کرنی ہے کہ ہم تینوں کے خلاف کوئی بات کر کر جگ ہنسائی کا سامان کر سکو۔۔۔ پر دیکھو۔۔۔ اکارت گئی تمہاری چالاکی۔۔۔۔خیر اب تم نے پوچھا ہے تو جواب تو ہم لوگ دیں گے ہی۔۔۔۔۔۔۔
A سے پہلے اور z کے بعد کیا آتا ہے ؟
A سے اور Z کے بعد وہی آتا ہے جو "ا" سے پہلے اور "ے" کے بعد آتا ہے۔
اب مجھے معلوم ہے تمہیں ان تمام باتوں کا نہیں پتا ہوگا۔۔۔۔
کیوں کہ تم نے کبھی سیدھی گنگا الٹی گنگا والا کھیل کھیلا ہی نہیں ہوگا۔۔۔۔
اچھا چلو میں تمہیں تمہارے انداز میں سمجھاتا ہوں۔۔ آخر کو تم محفل کا سکول چلا رہی ہو۔۔۔
یہ بتاؤ کہ سکول میں بچوں کی لائن بنی ہے۔۔۔ سب سے آگے والے بچے سے آگے کون ہے۔۔۔ اور سب سے پیچھے والے بچے کے پیچھے کون ہے۔۔۔۔ ہاہاہاہاہا نہیں سمجھ لگی ناں۔۔۔ تو دوسروں کا دماغ کیوں دہی کرنے پر تلی ہو۔۔۔
اب یہاں زمینی حقائق کو شامل کرنا ہے۔۔ یا کہ نہیں۔۔۔
کیسے کیسے سوال سوچتی ہے یہ لڑکی۔۔۔ اپنی عقل کو دیکھا ہوگا۔۔۔ پھر بھینس کو۔۔۔ پریشان ہوگئی ہوگی۔۔۔ تو سوچا ہوگا کہ بہترین موقع ہے۔۔ محفل کے اعلی ترین دماغ یہاں جواب دے رہے ہیں۔۔۔ تو لگے ہاتھوں ان سے پوچھ ہی لیا جائے۔۔۔
تمہیں خود معلوم ہے کہ بہت سے لوگ ہیں جن کی عقل سے بھینس بڑی ہے۔۔۔ زیادہ دانت مت نکالو۔۔۔ میں اپنی بات نہیں کر رہا۔۔ یہ تم بھی ہو سکتی ہو۔۔۔ کوئی بھی محفلی رکنی ہوسکتی ہے۔۔ بلکہ بعض تو رکنے بھی ہوسکتے ہیں۔۔۔ ہاہاہاہاہا
کوئی دل پر نہ لے بئی۔۔۔۔ نہ نہ نہ۔۔ بالکل نہیں
یہ تو ویسے ہی مثال پیش کی تھی۔۔۔ وگرنہ حقیقت ہے کہ بھینس بڑی ہے۔۔۔ کیوں کہ بھینس کے اندر بھی عقل ہوتی ہے۔۔۔ اب دیکھو جو خود عقل کو اپنے اندر سموئے پھرے وہ بڑا کہ نہیں۔۔۔۔
طوطے کو طوطا چشم کیوں کہتے ہیں انسان چشم کیوں نہیں کہتے ؟
اب توتا اگر بکرے کی آنکھیں لگوا لے گا۔۔۔ تو بکرا چشم ہوجائے گا۔۔۔ یہ تو توتے کی اپنی صوابدید پر ہے۔۔۔ لیکن معلوم یہی پڑتا ہے کہ وہ اپنی قدرتی آنکھوں کے ساتھ خوش ہے۔۔۔ بقیہ یہ سب انسانوں کی کارستانی ہے۔۔۔ اپنے کالے کرتوت چھپانے کو وہ کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔۔۔