تیسرا قطعہ: علامہ اقبال اور محمد خلیل الرحمٰن بھائی، دونوں سے معذرت کے ساتھ

شکیب

محفلین
ایک قطعہ
زمستانی ہوا میں گرچہ تھی شمشیر کی تیزی
نہ چھوٹے مجھ سے لندن میں بھی آدابِ سحر خیزی!
کہیں سرمایہٗ محفل تھی میری گرم گفتاری
کہیں سب کو پریشاں کرگئی میری کم آمیزی
-علامہ اقبال

دوسرا قطعہ
زمستانی ہوا میں تھی عجب مستی عجب تیزی
نہ چھوٹے مجھ سے لندن میں بھی اندازِ بلاخیزی
مرے آداب افرنگی مرے اطوار بھی اعلیٰ
مگر سب کو پریشاں کرگئی تھی میری انگریزی
- محمد خلیل الرحمٰن

تیسرا قطعہ(اقبال کا شکوہ)
خودی، شاہین و کرگس، نوجواں مسلم، سحر خیزی
اشاروں کی زباں، اور شاعروں کی فتنہ انگیزی
خبر ہوتی کہ پیروڈی کی زد میں میں بھی آؤں گا
ملاتا ایک ہی مصرع میں اردو، چینی، انگریزی
-شکیبؔ احمد

توجہ: محمد خلیل الرحمٰن
 
بہت خوبصورت۔ بہت داد قبول فرمایئے۔
 
شکیب

محفلین
واہہہہہہہہ
بہت خوب
بہت دعائیں
آداب۔ بہت نوازش نایاب بھائی۔ :)
بہت خوبصورت۔ بہت داد قبول فرمایئے۔
جزاک اللہ حضرت جی۔ :)
نوازش :)
عنایت :)
کرم :)
 
زمین مشکل تو ہے، ایک ہاتھ آپ بھی مار لیں، ہم بھی دیکھیں کون سے قافیے استعمال کریں گے۔ :D
ہیں جی۔۔۔ :eek:
ایک تو آپ نے لمبا سا ہاتھ مارا اور پهر ہمیں بهی ترغیب دے رہے۔ ناں جی مجهے ہاتھ نہیں کٹوانے:beat-up:

پر اصلی گل اے ہے کہ انگور واوا سارے کهٹے نے:p
 
شکیب

محفلین
ہیں جی۔۔۔ :eek:
ایک تو آپ نے لمبا سا ہاتھ مارا اور پهر ہمیں بهی ترغیب دے رہے۔ ناں جی مجهے ہاتھ نہیں کٹوانے:beat-up:

پر اصلی گل اے ہے کہ انگور واوا سارے کهٹے نے:p
میرے خیال میں اب اگر اس زمین میں کچھ گل کھلے تو علامہ اقبال نے ہمیں چھوڑنا نہیں ہے۔ :lol:
 
کاشف اختر

لائبریرین
تیسرا قطعہ(اقبال کا شکوہ)
خودی، شاہین و کرگس، نوجواں مسلم، سحر خیزی
اشاروں کی زباں، اور شاعروں کی فتنہ انگیزی
خبر ہوتی کہ پیروڈی کی زد میں میں بھی آؤں گا
ملاتا ایک ہی مصرع میں اردو، چینی، انگریزی
-شکیبؔ احمد

بہت عمدہ ! ماشاءاللہ ۔شکیب احمد بھائی ! واہ واہ ۔ بہت خوب لہجہ ہے ، ٹیگ کرنے کیلئے ایک بار پھر سے شکریہ ! آئندہ بھی خیال رہے تو ضرور ٹیگ کیا کریں !
 
Top