رفیع تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم آج کے بعد

نبیل

تکنیکی معاون
[ame]

تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم، آج کے بعد
تیرے ملنے کو نہ آئیں گے صنم، آج کے بعد
تیری گلیوں میں۔۔

تو میرا ملنا سمجھ لینا اک سپنا تھا
تجھ کو اب مل ہی گیا جو تیرا اپنا تھا

تو میرا ملنا سمجھ لینا اک سپنا تھا
تجھ کو اب مل ہی گیا جو تیرا اپنا تھا
ہم کو دنیا میں سمجھنا نا صنم، آج کے بعد
تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم، آج کے بعد
تیری گلیوں میں ۔۔

گھر کے آئیں گی گھٹائیں پھر سے ساون کی
تم تو باہوں میں رہو گی اپنے ساجن کی
گھر کے آئیں گی گھٹائیں پھر سے ساون کی
تم تو باہوں میں رہو گی اپنے ساجن کی
گلے ہم غم کو لگائیں گے صنم آج کے بعد
تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم، آج کے بعد
تیری گلیوں میں ۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ہا۔۔
بالکل خیریت ہے۔
یہ گانا مجھے بہت پسند ہے، آج یوٹیوب پر ڈھونڈھ کر اس کے بول لکھے اور اس کی ویڈیو کا ربط پوسٹ کر دیا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل - محمد رفیع کا گایا ہوا بہت ہی خوبصورت گیت، فلم: ہوس 1974 ، موسیقی: اوشاکھنہ، گیت نگار: ساون کمار
 
Top