زبیر مرزا
محفلین
تھلیسمیا کیا ہے؟
السلام علیکم
ہمیں اس کے کے تدارک اور اس میں مبتلا افراد کے لیے انفرادی سطح پر خون کے عطیات اور مالی تعاون کرکے اس میں
مبتلا معصوم بچوں کی جان بچانے کی کوشش کرنی چاہیے
السلام علیکم
تھیلیسیمیا خون کی بیماریوں کا مجموعہ ھے جو کہ بے قائدہ ھیموگلوبین کی پیداوارکی وجہ سے بنتا ھے۔ ھیموگلوبین ایسی پرو ٹین ھے جو کہ سرخ جرثوموں میں پائِ جاتی ھے جو جسم کے لئے آکسیجن لانے کا کام کرتے ھیں۔ِ تھیلیسیمیا مورثی انیمیا بھی ھو تا ھے۔ یہ بیماری مشرق وسطی، افریقہ یا ایشیا میں پائی جاتی ھے۔ تھیلیسمیا کی بہت سی اقسام ھیں۔ یہ معمولی کے سے لیکر مہلک حد تک ھو سکتی ھے۔ اگر آپ کو بہت معمولی تھلیسمیا ھے تو اس کا مطلب یہ آپ بیماری کو اٹھائے ھوئےَ ھیں اور آپ کے ریڈ خونی ذرات نارمل سے چھوٹے ھیں۔ تھیلسمیا میجر مہلک بھی ھو سکتا ھے۔ آیسے لوگ جن کو ایلفا تھیلسمیا میجر ھوتا ھے وہ بچپن میں ھی وفات پا جا تے ھیں ۔ بیٹا تھیلسمیا میں خون بدلواتے رھنے کی ضرورت ھوتی ھے۔
تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے یہ بچے میں والدین سے منتقل ہوتاہے،اگر والدین تھیلیسیمیا مائنر ہوں تو25فیصد امکان ہوتا ہے کہ پیدا ہونے والے بچہ تھیلیسیمیا میجر ہوسکتا ہے۔ اس بیماری میں سرخ ذرات کی کمی واقع ہوجاتی ہے اور مریض کو ہرماہ ایک سے دوبوتل خون اور روزانہ ڈیسفرال انجکشن کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جسم سے آئرن کا اخراج ہو سکےتھیلیسیمیا میجر اور تھیلیسیمیا مائنر۔ تھیلیسیمیا مائنرکوئی علامت ظاہر نہیں کرتا، مگر جب والدین تھیلیسیمیا مائنرکا شکار ہوں تو پیدا ہونے والے بچوں میں اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ وہ تھیلیسیمیا میجر کا شکار ہوں۔ تھیلیسیمیامیجر میں خون بننے کا عمل رک جاتا ہی، نتیجتاً ایسے بچوں کے جسم میں خون کی شدید کمی ہوجاتی ہے اور انہیں ساری زندگی انتقال خون(Blood Tranfusion)کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس انتقالِ خون اور ادویات کے استعمال میں ماہانہ6000 روپے خرچ ہوتے ہیں
تھیلیسیمیاجیسے مرض سے متعلق عدم آگہی کی وجہ سے ہی اس مرض کے پھیلنے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ زندگی بھر ساتھ رہنے والے اس مہلک مرض سے بچاو کا واحد حل شادی سے قبل تھیلیسیمیا جین کی موجودگی کا پتا چلانے کے لیے خون کا آسان اور سادہ ٹیسٹ کرانا ہے تاکہ آنے والی نسلوں میں اس بیماری کی شرح کو روکا جاسکے۔ اب وقت آگیا ہے کہ معاشرے کا ہر باشعور فرد تھیلیسیمیا کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور اس کے تدارک کی بھرپور کوشش کرے۔ ہمیں اس کے کے تدارک اور اس میں مبتلا افراد کے لیے انفرادی سطح پر خون کے عطیات اور مالی تعاون کرکے اس میں
مبتلا معصوم بچوں کی جان بچانے کی کوشش کرنی چاہیے
ہماری مدد کے کے منتظر تھلیسمیا میں مبتلا بچے