لتا تو جہاں جہاں چلے گا۔۔ میرا سایہ ساتھ ہوگا

نبیل

تکنیکی معاون


تو جہاں جہاں چلے گا
میرا سایہ ساتھ ہوگا
تو جہاں جہاں چلے گا
میرا سایہ ساتھ ہوگا
میرا سایہ۔۔۔میرا سایہ۔۔

کبھی مجھ کو یاد کرکے
جو بہیں تیرے آنسو
کبھی مجھ کو یاد کرکے
جو بہیں تیرے آنسو
تو وہیں پہ روک لیں گے
انہیں آکے میرے آنسو
تو جدہر کا رخ کرے گا
میرا سایہ ساتھ ہوگا
تو جہاں جہاں چلے گا
میرا سایہ۔۔۔میرا سایہ۔۔

تو اگر اداس ہوگا
تو اداس ہوں گی میں بھی
تو اگر اداس ہوگا
تو اداس ہوں گی میں بھی
نظر آؤں یا نہ آؤں
تیرے پاس ہوں گی میں بھی
تو کہیں بھی جہاں رہے گا
میرا سایہ ساتھ ہوگا
تو جہاں جہاں چلے گا
میرا سایہ ساتھ ہوگا
میرا سایہ۔۔۔میرا سایہ۔۔
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ

میں اس گانے کو ڈھونڈ رہی تھی کچھ دنوں سے پر مجھے یہ آڈیو میں چاہیے :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
گلوکارہ: لتا منگیشکر
فلم: میرا سایہ
موسیقی: مدن موہن
شاعر: اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو راجہ مہدی علی خان
 

ظفری

لائبریرین
میرا سایہ ساتھ ہوگا ۔۔۔۔۔۔

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=4Z7sfcOHfrc&NR=1"]http://www.youtube.com/watch?v=4Z7sfcOHfrc&NR=1[/ame]​
 

نبیل

تکنیکی معاون
شئیر کرنے کا شکریہ ظفری۔ میں اسے پہلے یہاں پوسٹ کر چکا ہوں اور اسی لیے دونوں موضوعات کو یکجا کر رہا ہوں۔
 
Top