تنہائی میں انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے لیے اہم حدیث

عباس خان

محفلین
تنهائی میں انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے نام .......

رونگٹے کھڑے کر دینے والی حدیث:

ثوبان رضی اللہ عنہ ُ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا

میں اپنی اُمت میں سے یقینی طور پر ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو قیامت والے دِن اِس حال میں آئیں گے کہ اُن کے ساتھ تہامہ پہاڑ کے برابر نیکیاں ہوں گی ،تو اللہ عزّ و جلّ ان نیکیوں کو (ہوا میں منتشر ہوجانے والا) غُبار بنا (کر غارت ) کردے گا..

تو ثوبان رضی اللہ عنہ ُ نے عرض کیا :-

اے اللہ کے رسول، ہمیں اُن لوگوں کی نشانیاں بتائیے، ہمارے لیے اُن لوگوں کا حال بیان فرمایے، تا کہ ایسا نہ ہو کہ ہمیں انہیں جان نہ سکیں اور ان کے ساتھ ہوں جائیں
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:

وہ لوگ تُم لوگوں کے (دینی) بھائی ہوں گے اور تُم لوگوں کی جِلد (ظاہری پہچان اِسلام ) میں سے ہوں گے ، اور رات کی عبادات میں سے اُسی طرح (حصہ) لیں گے جس طرح تم لوگ لیتے ہو (یعنی تُم لوگوں کی ہی طرح قیام اللیل کیا کریں گے) لیکن اُن کا معاملہ یہ ہوگا کہ جب وہ لوگ الله ﷻ کی حرام کردہ چیزوں اور کاموں کو تنہائی میں پائیں گے تو اُنہیں اِستعمال کریں گے

سُنن ابن ماجہ /حدیث/4386 کتاب الزُھد /باب29، ...

یا رب ہمیں پلک جھپکنے کی مقدار کے مطابق بھی ہمارے نفس کے حوالے نہ کر

آمین یا رب العالمین
 
Top