یہ رہا میں گاڑی میں۔ اکثر وقت میں نے کھڑے ہی گزارا کہ اس طرح ہوا کے مزے بھی ملتے تھے اور چاروں طرف کے نظارے بھی۔ کھلی ہوئی چھت کی اونچائی اتنی تھی کہ میں بآسانی کھڑا ہو سکتا تھا اور باہر دیکھ سکتا تھا۔ بیوی کو باہر دیکھنے کے لئے سیٹ پر کھڑا ہونا پڑتا تھا۔