سین خے

محفلین
ہمارے ساتھ ایک دفعہ ایسا ہوا تھا جب پانچ طوطے ہمارے بازو، کندھے، گردن، اور سر پر آ بیٹھے تھے۔ وہیں دوسرے لوگ کوشش کر رہے تھے کہ ایک آدھ ان پر بھی بیٹھ جائیں لیکن بمشکل کچھ لوگوں پر ایک یا دو طوطے اڑ کر بیٹھ رہے تھے۔ :) :) :)

کتنے جہاندیدہ طوطے تھے جو پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ صاحب جی کاٹتے نہیں ہیں :):):)
 

سین خے

محفلین
ایک لائن میں چلتے زیبرے دیکھ کر مجھے پاکستان کی یاد ستائی


یہ سیکریٹری برڈ (secretarybird) ہے جو کہ ایک ریپٹر یعنی شکاری پرندہ ہے۔


ہاتھیوں کا ایک بڑا غول دیکھا جن میں سے صرف کچھ ہی کی تصویر لے سکا۔


لاجواب تصویر!
 

سین خے

محفلین
یونہی سر راہ دو چار شیر بھی مل گئے۔


بظاہر کتنا بے ضرر پنجہ لگ رہا ہے نا۔ پر ان کے پنجوں میں soft pads ہوتے ہیں جن کی بدولت چلنے کی آواز پیدا نہیں ہوتی ہے۔ دوسرے ان کے retractable claws ہوتے ہیں تاکہ وہ محفوظ اور مضبوط رہیں اور ٹوٹ نہ سکیں۔

These creature are born to hunt!
 

سین خے

محفلین

ہم مشرق کی طرف سفر کر رہے تھے اور چڑھائی چڑھ رہے تھے۔ آخر سڑک کریٹر کے رم تک پہنچ گئی۔ اب ہم نے کریٹر کے دوسری طرف جانا تھا کہ ہماری لوج کریٹر کے مشرقی کنارے پر تھی اور ہم اس وقت مغربی کنارے پر۔ یہ سڑک نصف دائرے کی صورت رم کے ساتھ ساتھ چلتی تھی۔ کچھ دیر بعد ایک ویوپوائنٹ آیا۔ جب سیرنگیٹی جاتے ہوئے ادھر سے گزرے تھے تو دھند کی وجہ سے کچھ نظر نہ آتا تھا۔

کریٹر کے اندر کا منظر


یہ کریٹر بیس تیس لاکھ سال پہلے اس وقت بنا تھا جب یہ آتش فشاں پھٹا اور collapse کر گیا۔ اس کریٹر کا diameter تقریبا 20 کلومیٹر ہو گا۔


ویسے تو نیشنل پارکس وغیرہ میں تمام سڑکیں ہی کچی تھیں لیکن جب ہم کریٹر رم کے مشرقی طرف پہنچے تو سڑک میں کھڈے کچھ زیادہ تھے۔ ہمارا ارادہ تھا کہ سورج غروب ہونے سے پہلے لوج پہنچ جائیں لیکن میوزیم میں زیادہ وقت لگانے اور سڑک کے خراب ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔ لہذا سڑک کے کنارے ہی ایک جگہ سورج غروب ہونے کا منظر دیکھا اور تصویر لی۔


بے انتہا حسین مناظر! بہت اعلیٰ فوٹوگرافی ہے (y)(y)(y)
 

زیک

مسافر
یہ سات سال سے زیادہ عمر کا شیر لگ رہا ہے۔ ناک تقریباً کالی ہے، چہرے پر نشانات بہت زیادہ اور گہرے ہیں اور mane کے بال اڑے اڑے سے لگ رہے ہیں۔

نیچے کا ایک incisor غائب ہے۔ اس کی بھی ناک تقریباً کالی ہے تو سات سال یا سات سال سے زیادہ کا ہی لگ رہا ہے۔

اس کا canine ٹوٹا ہوا ہے۔

واہ! اب تک کے ببر شیروں میں اس کی سب سے خوبصورت mane ہے۔

بظاہر کتنا بے ضرر پنجہ لگ رہا ہے نا۔ پر ان کے پنجوں میں soft pads ہوتے ہیں جن کی بدولت چلنے کی آواز پیدا نہیں ہوتی ہے۔ دوسرے ان کے retractable claws ہوتے ہیں تاکہ وہ محفوظ اور مضبوط رہیں اور ٹوٹ نہ سکیں۔

These creature are born to hunt!
زبردست۔ کسے معلوم تھا کہ آپ شیروں کے بارے میں بھی اتنی معلومات رکھتی ہیں
 

سین خے

محفلین
آخر ہم لوج پہنچ گئے۔ لوج رم کے کنارے تھی جہاں سے آپ کریٹر کے اندر دیکھ سکتے تھے۔ یہ لوج کافی بڑی تھی اور یہاں کافی چہل پہل تھی۔ چیک ان کرنے کے بعد ہم اپنے کمرے میں جانے کے لئے اس سوئمنگ پول کے پاس سے گزرے۔ ساتھ منظر بھی خوبصورت تھا۔ ٹسویر لی۔ لیکن کوئی پول میں نہ تھا کہ یہاں سات آٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر سردی تھی۔ ہم نے جیکٹ پہن رکھی تھی۔


23 جون کو علی الصبح اٹھے۔ کمرے سے ریستوران تک جانے میں باہر جانا پڑتا تھا اور اس وقت کافی ٹھنڈ تھی۔ جلدی ناشتہ کیا اور پھر چیک آؤٹ کیا۔

لوج کی مین لابی اور ریستوران کی بلڈنگ کی ایک تصویر


شاندار لوج ہے!
 

سین خے

محفلین
ویسے تو نیشنل پارکس وغیرہ میں تمام سڑکیں ہی کچی تھیں لیکن جب ہم کریٹر رم کے مشرقی طرف پہنچے تو سڑک میں کھڈے کچھ زیادہ تھے۔ ہمارا ارادہ تھا کہ سورج غروب ہونے سے پہلے لوج پہنچ جائیں لیکن میوزیم میں زیادہ وقت لگانے اور سڑک کے خراب ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔ لہذا سڑک کے کنارے ہی ایک جگہ سورج غروب ہونے کا منظر دیکھا اور تصویر لی۔


طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کی اتنی بہترین تصاویر کھینچنا بھی ایک فن ہے۔ ساری ہی تصاویر بہت اعلیٰ ہیں۔ ہر رنگ قید ہوا نظر آرہا ہے۔
 

زیک

مسافر
آخر وہ دن بھی آن پہنچا جس کا محفلین انتظار کر رہے تھے یعنی ہمارا تنزانیہ میں آخری دن۔

صبح سویرے اٹھے۔ تمام سامان پیک کیا۔ ناشتہ کیا۔ پھر دیکھا تو ایک ہاٹ ایئر بیلون نظر آیا۔

 

زیک

مسافر
آج ہمارے پاس دو اڑھائی گھنٹے تھے سفاری کے لئے۔ لہذا تارنگیرے میں کچھ وقت گزارا۔ یہ رہا وہاں ایک ہاتھی

 
Top