تعارف تمام ممران کو میری طرف سے سلام !

ظفری

لائبریرین
تمام دوستوں کو میری طرف سے بہت بہت سلام ۔۔۔۔ ابھی تو میں آپ سب سے اپنا تعارف کرانے آیا ہوں ۔۔۔ کسی شکایت کے لئے نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ :) ۔۔۔ہ ہمارے ایک دوست ، بھائی جناب قدیر صاحب کے توسط سے اس ویب سائیڈ تک رسائی ہوئی ہے ۔۔۔۔اُمید ہے انشاءاللہ آپ سب کے ساتھ اچھی گفتو شنید رہے گی۔
 
صابرحسین

محفلین
خوش آمدید

ظفری صاحب
وعلیکم السلام
ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
امید ہے آپ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرکے اس کام کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگے۔
 
اجنبی

محفلین
خوش آمدید

ارے طفری بھائی کہیں آپ وہی تو نہیں جو بات سے بات پر ہوتے تھے؟ او جی آیا نوں ۔ بتائیے کہ آپ کو یہ فورم کیسی لگی ۔ اور اب آپ کہاں غائب ہیں
 
منہاجین

محفلین
ڈسکوری

و علیکم السلام ظفری بھائی!

لگتا ہے کہ موصوف کو امریکی خلائی شٹل ڈسکوری کی لینڈنگ دیکھنے کینیڈی سپیس سنٹر جانا تھا، اور موسم کی خرابی کے باعث اچانک انہیں ایڈورڈ ائیر فورس بیس جانا پڑ گیا۔ اسی لئے ابھی تک جواب دینے نہیں آئے۔
 
ظفری

لائبریرین
خوش آمدید

صابرحسین نے کہا:
ظفری صاحب
وعلیکم السلام
ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
امید ہے آپ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرکے اس کام کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگے۔
بہت بہت شکریہ جناب صابر صاحب ۔۔۔۔ اور اس کام کے سلسلے میں اگر میری کسی طرح مدد کی ضرورت ہوئی تو ضرور مطلع کیجیے گا ۔
 
ظفری

لائبریرین
خوش آمدید

قدیر احمد نے کہا:
ارے طفری بھائی کہیں آپ وہی تو نہیں جو بات سے بات پر ہوتے تھے؟ او جی آیا نوں ۔ بتائیے کہ آپ کو یہ فورم کیسی لگی ۔ اور اب آپ کہاں غائب ہیں
جی ہاں میں وہی ظفری ہوں ۔۔۔۔ فورم بہت اچھی ہے مگر نئے قارئین کو تھوڑا ٹائم لگے گا مکمل طور پر اپنی کسی پوسٹ کو اُردو میں تحریر کرنے میں ۔۔۔۔ اور تھوڑا بہت انٹر فیز بھی مختلف ہے ۔۔۔ مثال کے طور پر مجھے پورے دو دن لگے کہ میں سائیڈ کو کس طرح نیچے اُوپر کروں ۔۔۔پھر پتا چلا کہ اپ اینڈ ڈاؤن کرسر تو بائیں ہاتھ کی طرف ہے ۔۔۔۔ ویسے سائیڈ بہت اچھی ہے ۔۔۔ اللہ آپ سب کو مذید کامیابی عطا کرے ۔۔۔ آمین
 
ظفری

لائبریرین
ڈسکوری

منہاجین نے کہا:
و علیکم السلام ظفری بھائی!

لگتا ہے کہ موصوف کو امریکی خلائی شٹل ڈسکوری کی لینڈنگ دیکھنے کینیڈی سپیس سنٹر جانا تھا، اور موسم کی خرابی کے باعث اچانک انہیں ایڈورڈ ائیر فورس بیس جانا پڑ گیا۔ اسی لئے ابھی تک جواب دینے نہیں آئے۔
وعیکم السلام منہاجین بھائی !
مجھے تو یہ ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ آپ کو میرے بارے میں اسقدر معلومات کیسے ہے ۔۔۔۔ :D ۔۔۔۔
 
منہاجین

محفلین
سکرولنگ

ظفری نے کہا:
جی ہاں میں وہی ظفری ہوں ۔۔۔۔ فورم بہت اچھی ہے مگر نئے قارئین کو تھوڑا ٹائم لگے گا مکمل طور پر اپنی کسی پوسٹ کو اُردو میں تحریر کرنے میں ۔۔۔۔ اور تھوڑا بہت انٹر فیز بھی مختلف ہے ۔۔۔ مثال کے طور پر مجھے پورے دو دن لگے کہ میں سائیڈ کو کس طرح نیچے اُوپر کروں ۔۔۔پھر پتا چلا کہ اپ اینڈ ڈاؤن کرسر تو بائیں ہاتھ کی طرف ہے ۔۔۔۔ ویسے سائیڈ بہت اچھی ہے ۔۔۔ اللہ آپ سب کو مذید کامیابی عطا کرے ۔۔۔ آمین

اب یہاں اِنٹرنیٹ کو اچھا خاصا وقت دینے والے افراد کا یہ حال ہے کہ اپنی سمت ہی بھول گئے، اور محض سکرولنگ کی تلاش میں دو دن صرف ہو گئے۔ میرے لئے تو یہ بات کسی مضحکہ سے کم نہیں!!!

ظفری بھائی! اب آپ تو شناسا ہو ہی گئے ہو تو اپنے دوست احباب کو بھی اِس محفل کی طرف بلاؤ تاکہ کوئی ہلچل ہو، دنیا کو پتہ چلے کہ اُردو بھی حرکت میں آ گئی ہے۔ :idea:
 
ظفری نے کہا:
تمام دوستوں کو میری طرف سے بہت بہت سلام ۔۔۔۔ ابھی تو میں آپ سب سے اپنا تعارف کرانے آیا ہوں ۔۔۔ کسی شکایت کے لئے نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ :) ۔۔۔ہ ہمارے ایک دوست ، بھائی جناب قدیر صاحب کے توسط سے اس ویب سائیڈ تک رسائی ہوئی ہے ۔۔۔۔اُمید ہے انشاءاللہ آپ سب کے ساتھ اچھی گفتو شنید رہے گی۔

وعلیکم سلام جناب ظفری صاحب۔۔۔۔کہیئے مزاج شریف تو بخیریت ہیں ناں۔۔ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ یہ قدیر صاحب واقعی نیٹ کی بڑی بڑی شخصیات کو اغواّ کرنے میں ماہر ہیں۔۔۔۔
انشاللہ آپکے ساتھ ملاقات رہے گی اور خوب رہے گی
ع
کیا خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، کن کو سلام کر رہے ہیں۔ ظفری صاحب تو نجانے کہاں غائب ہو چکے ہیں۔ اگر ان کا کوئی پتا ہے تو ڈھونڈ کر لائیں۔
 
تیشہ

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:

:)
 
سلام

نبیل نے کہا:
ڈاکٹر صاحب، کن کو سلام کر رہے ہیں۔ ظفری صاحب تو نجانے کہاں غائب ہو چکے ہیں۔ اگر ان کا کوئی پتا ہے تو ڈھونڈ کر لائیں۔
بھائی جی اب سلام کا جواب دینا تو لازم ہے اور رہی ڈھونڈ کر لانے کی بات کو مجھے کونسا وہ اپنے موبائیل نمبر پی ایم کر گئے ہیں۔ خیر اگر ایک بار آئے ہیں تو دوبارہ بھی آجائیں گے۔ ایک تو آپ ہر وقت جلدی میں بہت ہوتے ہیں۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
ظفری صاحب، یہاں کیوں نہیں آتے اب۔۔ :?
میں ابھی بلاتی ہوں ان کو۔ مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ آپ یہاں کے ممبر ہیں۔ :shock:
 
رضوان

محفلین
ظفری کو ایڈوانس میں وعلیکم سلام اور دوبارہ خوش آمدید
جس کام کا بیڑا ماوراء اٹھا لے پھر پار سمجھو۔ اور یہ بھی یقین ہے کہ ظفری یہاں انجوائے کریں گے ۔
 
ماوراء

محفلین
رضوان، آپ نے کتنی سچی بات کہی ہے۔ :D
میں نے بلایا تو ہے دیکھیں اب آتے ہیں یا نہیں۔۔۔ :?

ویسے اصل بات میں نے یہ پتہ لگانی ہے کہ ظفری یہاں سے گئے کیوں تھے۔۔؟؟ :p
 
ظفری

لائبریرین
آپ تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے دوبارہ خوش آمدید کہا ۔۔۔۔ یہاں سے جانے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی ۔۔ بس مصروفیت میں کچھ اضافہ ہوگیا تھا جو اب بھی بر قرار ہے مگر میں کوشش کروں گا کہ یہاں آتا رہوں۔ میں نے اس سائیڈ کو کافی مِس کیا ہے اور خاص کر اپنے اُستاد جناب اعجاز اختر صاحب کو جنہوں نے میری کئی غزلوں کی اصلاح فرمائی۔مجھے اُمید ہے کہ وہ اب بھی میری ہمت افزائی کرتے رہیں گے۔
انشااللہ پھر ملاقات ہوتی ہے
اللہ حافظ
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ ظفری۔ ایک بار میں اپنے نام کو گوگل کر رہا تھا )اردو میں( تو اچانک تمھارا کسی فورم پر کلام نظر آیا جس میں میری ’استادی‘ کا ذکر تھا۔ ۔ شکریہ تمھارے احساسات کا۔
 
Top