تعبیر کہاں ہیں ؟

تعبیر

محفلین
تعبیر صاحبہ کی واپسی۔ واہ جی واہ یہ تو جشن آزادی کا تحفہ ہو گیا۔
بہت بہت مبارک ہو واپسی ویسے آپ نے یہ کیا لکھا ہے؟ :


ہاہاہا
آپکے جواب سے مجھے بہت ہنسی آرہی ہے۔


شکریہ جی میرے لکھنے کا یہ مطلب تھا کہ محفل کی لک کافی بدلی ہوئی ہے اور اتنیییییی غیر حاضری کی وجہ سے مجھے اردو ٹائپنگ بھول گئی ہے اور اسپیڈ بھی کافی سلو ہو گئی ہے ۔
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام،
تعبیر آپ کی محفل پر دوبارہ آمد پر مبارک۔
کسی نے یہ تو پوچھا ہی نہیں کہ آپ اتنا عرصہ کہاں رہیں۔ پڑھا تھا کہ آپ کو آپریشن کروانا تھا اور یہ بھی کسی نے لکھا تھا کہ مائنر سا آپریشن ہے لیکن آپ بہت خوفزدہ تھیں۔ اسکے بعد اتنا لمبا عرصہ غیر حاضر۔ سب خیریت تھی نا۔
اللہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ اٰمین۔

بہت بہت شکریہ اور آپ کو بھی محفل پر خوش آمدید میرے خیال سے آج سے پہلے میری آپ سے ڈاریکٹ بات چیت نہیں ہوئی ویسے آپ محفل پر ایک اچھا اضافہ ہیں اور یہ بات مجھے آپ کے جوابات اور پوسٹس سے پتہ لگی

کہاں رہی تو یہں تھی بس کچھ مصروف ہو گئی تھی کہ ایک فیملی پاکستان سے آئی تھی اور اسکے بات مجھے فلموں اور ٹی وی ڈراموں کا چسکہ لگ گیا اور فارغ وقت اسی میں گزرتا بس

نہین آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے میرا اپریشن نہیں ہوا کہ مسئلہ ansthesia کا تھا اور لوکل سے میرا کام نہیں ہو پا رہا تھا
دعا کی لیے جزاک اللہ
 

تعبیر

محفلین
واپس خوش آمدید! ہم آپ کو کافی مس کر رہے تھے کہ ہماری ادی کدھر گئی۔ :grin:
طبیعت کا سنائیے؟

محفل میں واپسی پر خوش آمدید تعبیر آپی۔ طبیعت کیسی ہے اب؟


بہت بہت شکریہ اب بالکل ٹھیک ہے ۔اللہ سائیں کی مہربانی اور آپ سب کی دعاؤں سے

ویلکم بیک تعبیر ، آپ کی خیریت ہمیشہ سارہ سے پوچھتی رہتی تھی میں ، آپ کو دوبارہ محفل پر دیکھ کر خوشی ہوئی :)

بہت شکریہ حجاب جی مجھے سارہ سب کے بارے میں بتاتی رہتی تھی ۔ خوش رہیں
 

تعبیر

محفلین

السلام علیکم تعبیر کیسی طبیعت ہے اب آپ کی ، اتنے دن سے کچھ خبر نہیں تھی آپ کی ، بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو دیکھ کر ، بہت اچھی طرح سے اپنا خیال رکھیں اور پھر سے پہلے جیسی بن جائیں :) آپ کے لیے بہت سی دعائیں

اپنی خبر ضرور دیتی رہا کریں ، چاہے مختصر ہی سہی لیکن ضرور بتایا کریں ۔ اچھا ہاں اس بار جب آنلائن آئیں تو مجھے اپنا نمبر بھی ذپ کیجیے گا ۔

وعلیکم السلام طبعیت بالکل ٹھیک اور خبر اس لیے نہیں مل سکی کہ کبھی کھبی عجیب سی بے زاری ہو جاتی ہے اور کچھ بھی کرنے کو دل نہیں کرتا حتٰی ہ جینے کو بھی بس اسی فیز میں تھی اور پھر جب آپ سے کی یاد آئی تو نیٹ بےوفا ہو گیا۔

عاؤن کے لیے جزاک اللہ

جی اس دفعہ غلطی معاف کر دیں انشا ءاللہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا ۔

شگفتہ پتہ ہے میرا most embarrassing moment کب ہوتا ہے جب مجھ سے کوئی میرا نمبر پوچھتا ہے :grin:
کہ مجھے یاد ہی نہیں ہوتا اس کے لیے مجھے موبائل دیکھنا ہو گا جو کہ اس وقت اوپر ہے اب کون جائے ویسے جب نمبر پتہ لگ جائے تو مجھے اپنا country code یاد نہیں ہوتا جو کہ مجھے اپنے مسٹر سے پوچھا پڑتا ہے اور آج ہی میری ان سے لڑائی ہو گئی ہے جس کہ وجہ سے ہماری بول چال بند ہے اس لیے تھوڑا انتظار فرمائیں۔ ویسے بوچھی تو اجازت ہے وہ آپ کو میرا نمبر دے سکتی ہیں۔

ویسے آپ یون سمجھ لیں کہ میں دیکھنا چاہتی تھی کہ آپ میری بھی غیر حاضری کو اہمیت دیتی ہیں کہ نہیں
 

تعبیر

محفلین

تعبیر

محفلین
چھوٹی سی دنیا تو نہیں‌دیکھا میں نے اور محسن نے مل کر دیکھا کچھ روز پہلے بڑا اچھا ڈرامہ ہے۔

ہاں کچھ ٹائم پہلے پی ٹی وی پر آیا تھا ۔ پر ہمارے رشہ دار بہت ناراض ہوئے تھے کہ ڈراموں میں کیوں سندھیوں کو ہمیشہ بے وقوف دکھاتے ہیں
جبکہ مجھے وہ ڈرامے برے لگتے ہیں جن میں سندھیوں کے ہاتھ میں ہر وقت کلہاڑی دکھائی جاتی ہے:mad:
 

ابوشامل

محفلین
ہاہاہا
آپکے جواب سے مجھے بہت ہنسی آرہی ہے۔


شکریہ جی میرے لکھنے کا یہ مطلب تھا کہ محفل کی لک کافی بدلی ہوئی ہے اور اتنیییییی غیر حاضری کی وجہ سے مجھے اردو ٹائپنگ بھول گئی ہے اور اسپیڈ بھی کافی سلو ہو گئی ہے ۔

محفل کا یہ look درمیان میں کچھ زیادہ ہی بدل گیا تھا اور پورا پورا دن اس کا رخِ مبارک دیکھنے کے ترس جاتے تھے، نبیل اور زیک کی کئی روز کی محنت کے بعد یہ چہرہ کچھ روشن ہوا ورنہ ہم تو اکتا گئے تھے۔ ٹائپنگ کی رفتار وقت کے ساتھ دوبارہ حاصل ہو جائے گی مشق جاری رکھیں بس۔
 
Top