تعارف تعارف نامہ

گل بٹیا اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا اور آپ سے ہمیں کافی کو سیکھنے کو ملے گا۔ نیز کسی مشکل کی صورت میں محفلین اور انتظامیہ کو معاون پائیں گی۔ :) :) :)

کیا عجب گل بکاؤلی کے بعد کوئی گل صنوبر بھی نمودار ہو جائیں اور یوں سالوں سے الجھا سوال، "گل بہ صنوبر چہ کرد؟" کا جواب مل جائے۔ :) :) :)
یہاں میں نے جتنے بھی مراسلے پڑھے ہیں،ان میں "بلاگنگ" کا زکر کثرت س پایا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کوئی مجھے اسکے مارے میں بنیادی معلومات فراہم کرے گا؟؟؟
بلاگنگ پر بنیادی معلومات کے لیے بلال بھائی کا مضمون اردو اور بلاگ (مکمل کتاب) ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے ٹیگ کرنے کا طریقہ بھی بتا ئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور جب میں بیک سپیس یا اینٹر کرتی ہوں، یا ایموٹکس ایڈ کرتی ہوں
تو کبھی کبھار لکھا نہی جاتا ۔۔۔۔۔۔اسکا حل؟؟؟
جس کو ٹیگ کرنا ہے @ لکھ کر بغیر خالی جگہ چھوڑے اس کا نام لکھ دیں۔ جیسے گل بکاؤلی
 

گل بکاؤلی

محفلین
بلاگنگ پر بنیادی معلومات کے لیے [USER=1538 نے کہا:
بلال[/USER] بھائی کا مضمون اردو اور بلاگ (مکمل کتاب) ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)
شکریہ ابن سعید (سمجھ نہی آ رہی القابات میں سے کس کا چناؤ کروں، بھائی، انکل، سر،وغیرہ وغیرہ)!!!!!!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی پہلا باب پڑھا ہے ۔۔۔کافی معلومات افزاء ہے اور نیا بھی۔۔۔۔۔۔امید ہےآپ لوگوں کے زیرِ سایہ بہہہہہہہہہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔۔۔
 
شکریہ ابن سعید (سمجھ نہی آ رہی القابات میں سے کس کا چناؤ کروں، بھائی، انکل، سر،وغیرہ وغیرہ)!!!!!!
جو مناسب محسوس ہو وہ کہہ لیں بٹیا۔ بعد میں بدلنا چاہیں تو بدل لیجیے گا۔ ویسے آپ کی سہولت کے لیے یہ معلومات فراہم کیے دیتے ہیں کہ ہم بوڑھے ترین شخص ہیں۔ :) :) :)
 

الشفاء

لائبریرین
خوش آمدید گل بکاؤلی۔۔۔:)
آپ کا "گل مکئی" سے کوئی جینیاتی تعلق تو نہیں بنتا؟ ۔۔۔:p دراصل ابھی ابھی کچھ "جینیاتی" مراسلے پڑھے تو ذہن ابھی تک ادھر ہی لگا ہوا ہے۔۔۔:)
 

گل بکاؤلی

محفلین
خوش آمدید گل بکاؤلی۔۔۔:)
آپ کا "گل مکئی" سے کوئی جینیاتی تعلق تو نہیں بنتا؟ ۔۔۔:p دراصل ابھی ابھی کچھ "جینیاتی" مراسلے پڑھے تو ذہن ابھی تک ادھر ہی لگا ہوا ہے۔۔۔:)
انسان ہونے کے ناتے تو کافی قریبی جنیاتی رشتہ داری پائی جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
Top