تعارف تعارف بہ تاخیر !!

سید فصیح احمد

لائبریرین
تمام اہلِ سُخن، سوہنے سوہنے دوستوں کی خدمت میں سلام عرض کرتا ہوں۔

سب سے پہلے تو محفِل میں اِتنا عرصہ موجود ہونے کے باوجود اِس " تعارف بہ تاخیر " پر معذرت خواہ ہوں۔ :)

محفِل کا یہ حصہ کچھ اپنے مُنہ میاں مِٹھو بننے کے مترادف دکھتا ہے :) تاہم اپنے تعرف میں بس اِتنا کہنا چاہوں گا کہ میں شائد آپ سب جیسےبا کمال محترمین کی صف میں تو اچھے سے تحلیل نہ ہو پاوؑں لیکن زندگی کی ایک گردان ، فن ِ” Interiors & Exotic ٖFurniture Designing “ جو میرے حصہ میں آئی کو گردانتے ہوئے بعض اوقات گھُٹے ہوئے جزبات کی تسکین کے واسطے میں اکثر نفیس محافِل اور باکمال و باذوق اصحاب کو تلاشتا ہوں ، اور اسی تلاش میں کہیں قِسمت مُجھے اُردو ویب کی اِس محفِل تک ہانک لائی ! میری بابت تو بس یہاں تک ہی ہے مگر یقین مانیئے کہ محفِل میں کُچھ عرصہ بھٹکنے کے بعد کُچھ ایسی معتبر و شاندار شخصیات سے آدھی مُلاقات ہوئی کہ جِنہوں نے پہلے ہلّے میں ہی ناچیز کو زیر کر دیا۔

بے حد ممنون ہوں اُن تمام دوستوں کا جنہوں نے ایسی دِل رُبا دُنیا ہم حرف تِشنہ لوگوں کے لیئے بسا ڈالی۔

دعا طلب،
سید فصیح احمد
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
محترم سید فصیح احمد بھائی آپ کے بارے جان کر اچھا لگا ۔۔
جو ویرانوں کو اپنے فن سے سجا دے ۔ وہ کیسے نہ اک خٰوبصورت دل کا مالک ہو ۔۔۔۔۔۔؟
اور خوبصورت دل ہی جذب و انس سے سدا مہکتے ہیں ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
محترم سید فصیح احمد بھائی آپ کے بارے جان کر اچھا لگا ۔۔
جو ویرانوں کو اپنے فن سے سجا دے ۔ وہ کیسے نہ اک خٰوبصورت دل کا مالک ہو ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
اور خوبصورت دل ہی جذب و انس سے سدا مہکتے ہیں ۔۔۔ ۔۔
بہت دعائیں

پیارے بھائی آپ نے بات جہاں ختم کی وہاں سے شروع کروں گا ، دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیئے گا ، کہ مُخلِص دعا کی کُچھ روک ٹوک نہیں ہوتی :) باقی رہی بات ویرانے کی تو آبادی اور ویرانے میرے خیال میں خوبصورتی کی مانند ہمارے وجود میں ہی کہیں ہوتے ہیں ، آنکھ ہو دِل ہو یا دِماغ ، ہم ڈھیروں ڈھیر لوگوں میں ہو کر بھی اکثر کسی محفِل کی کھوج میں ہوتے ہیں ، بقول جِگر:
؎
کِس طرف جاؤں، کِدھر دیکھوں، کِسے آواز دُوں
اے ہجومِ نا مرادی! جی بہت گھبرائے ہے ،،

اور جو آپ نے خوبصورت دِل کو جزب و اُنس کا مسکن قرار دیا اُس سے مُجھے صد بار اِتفاق ہے۔

سلامت رہیں پیارے بھائی ، آمین!
 
آخری تدوین:

سید فصیح احمد

لائبریرین
محفل پر صمیم قلب سے خوش آمدید فصیح بھائی!
بہت اچھا لگا آپ کا تعارف پڑھ کر۔

پیارے بھائی عبد الرحمٰن، عرض ہے کہ ایک تو اپنی طبع ہی کُچھ ایسی ہے کہ کوئی رسماً ہی دو چار حرف کہ دے تو دِل مِثلِ باغ ہو جاتا ہے اور اِس محفِل میں تو ایک سے ایک دِل نشیں لوگ ہیں اور پھِر آپ کے مُخلِص اِلفاظ نے تو بس رہی کمی بھی نِکال دی ،،، دِل سے آپ کے لیئے اور باقی سب کے لیئے دُعا ہے کہ اللہ آپ اور ہم سب کا حامی و ناصِر ہو ، ثُم آمین ! :)
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
پیاری بہن آپ نے بات جہاں ختم کی وہاں سے شروع کروں گا ، دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیئے گا ، کہ بہن کی دعا کی کُچھ روک ٹوک نہیں ہوتی :) باقی رہی بات ویرانے کی تو آبادی اور ویرانے میرے خیال میں خوبصورتی کی مانند ہمارے وجود میں ہی کہیں ہوتے ہیں ، آنکھ ہو دِل ہو یا دِماغ ، ہم ڈھیروں ڈھیر لوگوں میں ہو کر بھی اکثر کسی محفِل کی کھوج میں ہوتے ہیں ، بقول جِگر:
؎
کِس طرف جاؤں، کِدھر دیکھوں، کِسے آواز دُوں
اے ہجومِ نا مرادی! جی بہت گھبرائے ہے ،،

اور جو آپ نے خوبصورت دِل کو جزب و اُنس کا مسکن قرار دیا اُس سے مُجھے صد بار اِتفاق ہے۔

سلامت رہیں پیاری بہن ، آمین!
بہت دعائیں محترم بھائی
سدا خوش رہیں ہنسیں مسکرائیں آمین
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت دعائیں محترم بھائی
سدا خوش رہیں ہنسیں مسکرائیں آمین
میں اپنی جلد بازی کی کوتاہی پر ہنس دیا ، وہ تو محترم آبی ٹوکول نے احساس دِلایا کہ بھائی دھیان دیں ورنہ بات طویل ہو سکتی ہے :p خیر میں نے تدوین کر دی اور پیغام کا مدعا تو اب بھی صحت مند ہے :) جزاک اللہ پیارے بھائی !!
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ہماری طرفسے دیر سے سواگت کرنے پر دلی معذرت قبول کیجیئے سواگتم حضور
ارے ! اِخلاصِ اِلفاظ و احساس دیر سویر کے تمام باقیات مِٹا دیا کرتا ہے محترم بھائی :) ،،، ہمیشہ خوش رہیں اور دعاؤں میں یاد رکھیئے گا !!
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
و علیکم السلام
خوش آمدید ناچیز بھائی ۔
اتنی گنجلک اردو نہ لکھیے کہ ہم جیسے نالائق یہاں سے بھاگنے پر مجبور ہو جائیں۔
 
Top