تعارف تعارف ایوب ناطق ۔۔۔ ۔

ظفری

لائبریرین
تمام احباب کا شکریہ ۔۔۔ دل سے
الف عین صاحب ۔۔۔ سچ کہا ۔۔ یوسفی بھائی نے شاید نسخہ حمیدہ پڑھنے کے بعد ہی یہ کہا ہوگا ۔۔۔
ظفری صاحب ۔۔ دل خوش کر دیا ۔۔۔ اللہ سلامت رکھیں۔۔
شکر ہے کو آپ کو مذاق پسند آیا ۔ورنہ میرا احساس یہ تھا کہ پہلی ملاقات میں شاید اتنی بے تکلفی ٹھیک نہیں ۔ یہاں کے پرانے احباب تو مجھ سے واقف ہیں ۔ لہذا اسی تسلسل میں آپ کو بھی گھسیٹ لیا ۔
دراصل عنوان میں غلطی کو میں نے ہدف بنایا تھا۔ بہت خوشی ہوئی آپ کا ردعمل دیکھ کر ۔ بہت اچھا لگا ۔آپ کی دعا کے لیئے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ :)
 
آخری تدوین:

ایوب ناطق

محفلین
چلے اس نئی دوستی کے آغاز کے موقع پر آپ کو سرزمینِ بلوچستان کے "سب سے بڑے شاعر" جنہیں قصدا" نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔۔۔ کا ایک شعر سناتا ہوں کہ "موقع بھی ہے دستور بھی"

طوفِ کعبہ کر لیا اچھا کیا تم نے سلام
اب ذرا اک رقصِ مستانہ دلوں کے اردگرد (عین سلام)
 
Top