اٹھارہویں سالگرہ تصویر پر تبصرہ فرمائیں!

علی وقار

محفلین
آپ کی خدمت میں ایک عدد تصویر پیش کی جائے گی اور آپ تبصرہ فرمائیں گے۔ خیال رہے کہ اگر آپ کوئی تصویر پیش کریں تو ایسی ہو کہ کسی کی تضحیک، تمسخر یا دل آزاری کا پہلو نہ ہو۔ تبصرہ بھی مزاحیہ ہو توزیادہ بہتر ہے مگر شائستہ روی کا خیال رکھا جائے۔ اس بھاشن کے بعد یوں تو تبصرے کی گنجائش کم ہی بنتی ہے تاہم اس امید پر امیجز پیش کیے جائیں گے کہ محفلین کے دماغ اچھے خاصے زرخیز ہیں اور سنسر کے دنوں میں ان کی صلاحیتیں زیادہ نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

پہلی تصویر پیش خدمت ہے۔
Fz8tb-LNXg-AAj-Aws.jpg
 
اکمل زیدی

محفلین
لیجیئے جو بھی بن گیا تبصرہ حاضر ہے ۔۔۔
یہ تصویر اظہار ہے ایسے آرام پسند سائیکلسٹ کا جو جسمانی مشق بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اپنے آرام میں خلل بھی واقع نہیں دینا چاہتے اسی متزاد سوچ کا حاصل یہ مندرجہ بالا تصویر کی حامل سائیکل کی ایجاد ہے ۔۔ اور اگر اس میں کوئی ایسا فنکشن ہے جس سےسائیکل صوفے کی سیٹ تھوڑا پیچھے جاسکتی ہو تو سونے کی سہولت بھی ہے اس سے ایک بات اور ذہن میں آتی ہے یہ کوئی سودا سلف لانے کے لیےنہیں بنائی گئی بلکہ لمبے سفر کے لیے بنائی گئی ہے تاکے ٹرین میں برتھ کے پیسے بھی بچیں پیٹرول کی مہنگائی سے چھٹکار ا بھی ملے اور جیب پر بھاری بھی نہ ہو ی بھلے پاؤں بھاری ہو جائیں سائیکل چلا چلا کر ۔
ایک بات اور شیئر کرتا چلوں ہمارا آفس کا سفر 27 کلو میٹر آنا اور 27 کلو میٹر جانا ہوتو تھا کچھ عرصے پہلے تک ( ملیر سے ٹاور) خیر سے اب ہم جوہر میں ہیں یہ کہانی پھر سہی تو ہمارا اکثر ایکسیڈنٹ ہوتا رہتا تھا ایک بار تو جان سے جاتے جاتے رہ گئے 18 رمضان کو خیر تو ربط اس بات کا تصویر سے یوں بنتا ہے کہ اگر یہ آئیڈیا وقار بھائی جب دے دیتے تو ہم یہ سہولت اپنی بلیلا یعنی بائیک پر کروا لیتے کچھ سوتے سلاتے پہنچ ہی جاتے ہماری اس عادت کو بیگم بھی جانتی ہیں اکثر جب میں چُپ ہوجاتا ہوں بائیک پر تو بیگم کی آواز آتی ہے جاگتے رہنا سرتاج ۔۔۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
اگر یہ آئیڈیا وقار بھائی جب دے دیتے تو ہم یہ سہولت اپنی بلیلا یعنی بائیک پر کروا لیتے کچھ سوتے سلاتے پہنچ ہی جاتے ہماری اس عادت کو بیگم بھی جانتی ہیں اکثر جب میں چُپ ہوجاتا ہوں بائیک پر تو بیگم کی آواز آتی ہے جاگتے رہنا سرتاج ۔۔۔
آئیڈیا میں دیتا جیسے کہ سائیکل میری ہو۔یا جیسے کہ میں خود بھی کب سے اس سائیکل کی تلاش میں تھا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پہلی تصویر پیش خدمت ہے۔
Fz8tb-LNXg-AAj-Aws.jpg
یہ پاکستان کی حالیہ کیفیت ہے۔ ہمارے "مخلص" حکمران ملک کی سہولت کے لیے اسے گاڑی بنانے چلے ہیں۔ ابھی جو آئی ایم ایف سے قرضہ ملا ہے۔ اُس سے ایک عدد سیٹ خریدی گئی۔ اب بس دیکھتے رہیے کہ کب تک یہ سائیکل سے گاڑی بنتی ہے۔
 
علی وقار

محفلین
اکمل صاحب اور روفی بھیا توقع پر پورا نہ اترے۔ اگلی بار کے لیے بیسٹ آف لک۔ اب امیدیں قبلہ سے ہیں کہ وہ اس سائیکل کی افادیت پر روشنی ڈالیں۔
سید عمران
امکان غالب ہے کہ پیر مکرم اسے استعمال بھی کرتے رہے ہوں۔
 
سید عمران

محفلین
پہلی تصویر پیش خدمت ہے۔
Fz8tb-LNXg-AAj-Aws.jpg
ہماری ماسی ایک مرتبہ ہمیں اپنے گھر لے گئی. چونکہ اندر نہیں لے گئی اس لیے اگر کسی کے زرخیز دماغ میں فساد کی کسی کونپل نے سر اٹھانے کا سوچا بھی ہو تو اس کا سر کچل دیا جائے...
مزید یہ کہ ہمارے ساتھ بچے بھی تھے (ہمارے اپنے). اس پر مستزاد ماسی اتنی عمر رسیدہ تھی کہ نانی دادی بن چکی تھی...
اب اگر کوئی کہے کہ اتنی عمر والی گھر کے کام کاج کیسے کرلیتی تھی تو اطلاعا عرض ہے کہ ہاتھ پاؤں اتنے مضبوط تھے کہ گھر کے کام کرلیتی تھی تاہم دیگر افعال خبیثہ جن کی طرف کسی کا ذہن بھٹکنے کا سوچ رہا ہو کرنے سے قاصر تھی...
اگرچہ یہاں تبصرہ تو تصویر پہ کرنا تھا تاہم ماسی نامہ بلاوجہ چھڑ گیا. اور نہ چھڑتا اگر آپ لوگوں کا ذہن بلاوجہ ادھر ادھر مٹر گشتی پر نکلنے والا نہ ہوتا...
ہم سیدھا سیدھا یہ لکھتے کہ ہم ماسی کے ساتھ اس کے گھر گئے. گلی میں تصویر بالا جیسی سواری پر ہاتھ ہاؤں توڑے ایک بندہ بیٹھا ملا. یہ ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی نِجکوا کے نام سے شہرت پا چکا تھا...
خاصااس کا یہ تھا کہ ہاتھ پاؤں ٹوٹے ہوئے ہونے کے باوجود کمال چابکدستی سے مذکورہ سواری برق رفتاری سے چلاتا تھا. چنانچہ ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے یہ جا وہ جا...
بستی والوں نے بتایا نجکوا نہایت باعزت طریقہ سے باوقار انداز میں دست طلب دراز کرکے روزگار کماتا ہے...
بے نیازی کا یہ عالم ہے کہ حصول رزق حلال کے لیے کسی خاص جگہ کا محتاج نہیں بلکہ اپنی ایجاد کردہ اس سواری پہ بیٹھ کر گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے نکل جاتا ہے...
ہم نے جا کر دیکھا تو واقعی اگلے اسٹاپ والے ہوٹل پر شاہانہ بے نیازی سے دست طلب دراز کرنے کے بعد سوڈا واٹر پی رہا تھا...
بستی میں یہ منصوبہ زبان زد عام ہے کہ نجکوا اس سواری میں پر و انجن لگائے گا تاکہ ارض خدا کی وسعتیں ماپنے سے دامن فقیری میں کسی قسم کی محرومی کے کنکر پتھر جمع نہ ہوں. چنانچہ جلد ہی نجکو ا اس مصرع کی عملی تصویر بنا بہتی ہواؤں میں ملکوں ملکوں اڑا پھرا کرے گا...
صحرا است کہ دریاست تہ بال و پرِ ماست

خبردار:
آپ لوگوں کے ذہن بلا خیز کی چیرہ دستیوں کا شکار ہونے سے قبل ہی تنبیہ کی جاتی ہے کہ اس کہانی کو اِس ملک یا اُس ملک کے کسی سربراہ سے منسوب کرنے کا سوچیں تک نہیں کہ جو اڑ اڑ کر ملکوں ملکوں مانگنے جاتا ہے وہ یہی ہو. یہ خالصتا نجکوا ہی کی کہانی ہے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
امکان غالب ہے کہ پیر مکرم اسے استعمال بھی کرتے رہے ہوں۔
پہلے ہم نے سوچا کہ کسی دیوانے کی بڑ سمجھ کر اس جملہ کو جانے دیتے ہیں. تاہم تھوڑا ہی غور و فکر کرنے پر آشکارا ہوا کہ اس طرح کھلی چھوٹ دینا مستقبل قریب و بعید میں کسی بڑے عوامی خلفشار کا باعث ہوسکتا ہے چنانچہ اس خلفشار کا وقت سے پہلے ہی قلع قمع کردینا چاہیے...
اگرچہ بظاہر موصوف نے اپنی بے مثل انکساری اور مشہور و معروف عاجزانہ طبعیت کے باعث اس خاکسار کے بارے میں نیک گمان رکھا کہ احقر ان کے حکم کی تعمیل میں گاہے بگاہے اس سواری پر سوار ہوتا رہا ہوگا تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے. بندہ کی کیا مجال کہ موصوف کے جلیل القدر اسلاف کی اس پرشکوہ سواری کو استعمال کرنے کا سوچ بھی لے...
اس بندہ پرتقصیر کی تو اتنی جراءت بھی نہیں کہ اس یادگار اسلاف موصوف کو کبھی بے وضو ہاتھ بھی لگا سکے!!!
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
پہلے ہم نے سوچا کہ کسی دیوانے کی بڑ سمجھ کر اس جملہ کو جانے دیتے ہیں. تاہم تھوڑا ہی غور و فکر کرنے پر آشکارا ہوا کہ اس طرح کھلی چھوٹ دینا مستقبل قریب و بعید میں کسی بڑے عوامی خلفشار کا باعث ہوسکتا ہے چنانچہ اس خلفشار کا وقت سے پہلے ہی قلع قمع کردینا چاہیے...
اگرچہ بظاہر موصوف نے اپنی بے مثل انکساری اور مشہور و معروف عاجزانہ طبعیت کے باعث اس خاکسار کے بارے میں نیک گمان رکھا کہ احقر ان کے حکم کی تعمیل میں گاہے بگاہے اس سواری پر سوار ہوتا رہا ہوگا تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے. بندہ کی کیا مجال کہ موصوف کے جلیل القدر اسلاف کی اس جاہ و جلال سواری کو استعمال کرنے کا سوچ بھی لے...
اس بندہ پرتقصیر کی تو اتنی جراءت بھی نہیں کہ اس یادگار اسلاف موصوف کو کبھی بے وضو ہاتھ بھی لگا سکے!!!
:music: حضور کا اقبال بلند ہو ۔ ۔ ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ہماری ماسی ایک مرتبہ ہمیں اپنے گھر لے گئی. چونکہ اندر نہیں لے گئی اس لیے اگر کسی کے زرخیز دماغ میں فساد کی کسی کونپل نے سر اٹھانے کا سوچا بھی ہو تو اس کا سر کچل دیا جائے...
مزید یہ کہ ہمارے ساتھ بچے بھی تھے (ہمارے اپنے). اس پر مستزاد ماسی اتنی عمر رسیدہ تھی کہ نانی دادی بن چکی تھی...
اب اگر کوئی کہے کہ اتنی عمر والی گھر کے کام کاج کیسے کرلیتی تھی تو اطلاعا عرض ہے کہ ہاتھ پاؤں اتنے مضبوط تھے کہ گھر کے کام کرلیتی تھی تاہم دیگر افعال خبیثہ جن کی طرف کسی کا ذہن بھٹکنے کا سوچ رہا ہو کرنے سے قاصر تھی...
اگرچہ یہاں تبصرہ تو تصویر پہ کرنا تھا تاہم ماسی نامہ بلاوجہ چھڑ گیا. اور نہ چھڑتا اگر آپ لوگوں کا ذہن بلاوجہ ادھر ادھر مٹر گشتی پر نکلنے والا نہ ہوتا...
ہم سیدھا سیدھا یہ لکھتے کہ ہم ماسی کے ساتھ اس کے گھر گئے. گلی میں تصویر بالا جیسی سواری پر ہاتھ ہاؤں توڑے ایک بندہ بیٹھا ملا. یہ ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی نِجکوا کے نام سے شہرت پا چکا تھا...
خاصااس کا یہ تھا کہ ہاتھ پاؤں ٹوٹے ہوئے ہونے کے باوجود کمال چابکدستی سے مذکورہ سواری برق رفتاری سے چلاتا تھا. چنانچہ ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے یہ جا وہ جا...
بستی والوں نے بتایا نجکوا نہایت باعزت طریقہ سے باوقار انداز میں دست طلب دراز کرکے روزگار کماتا ہے...
بے نیازی کا یہ عالم ہے کہ حصول رزق حلال کے لیے کسی خاص جگہ کا محتاج نہیں بلکہ اپنی ایجاد کردہ اس سواری پہ بیٹھ کر گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے نکل جاتا ہے...
ہم نے جا کر دیکھا تو واقعی اگلے اسٹاپ والے ہوٹل پر شاہانہ بے نیازی سے دست طلب دراز کرنے کے بعد سوڈا واٹر پی رہا تھا...
بستی میں یہ منصوبہ زبان زد عام ہے کہ نجکوا اس سواری میں پر و انجن لگائے گا تاکہ ارض خدا کی وسعتیں ماپنے سے دامن فقیری میں کسی قسم کی محرومی کے کنکر پتھر جمع نہ ہوں. چنانچہ جلد ہی نجکو ا اس مصرع کی عملی تصویر بنا بہتی ہواؤں میں ملکوں ملکوں اڑا پھرا کرے گا...
صحرا است کہ دریاست تہ بال و پرِ ماست

خبردار:
آپ لوگوں کے ذہن بلا خیز کی چیرہ دستیوں کا شکار ہونے سے قبل ہی تنبیہ کی جاتی ہے کہ اس کہانی کو اِس ملک یا اُس ملک کے کسی سربراہ سے منسوب کرنے کا سوچیں تک نہیں کہ جو اڑ اڑ کر ملکوں ملکوں مانگنے جاتا ہے وہ یہی ہو. یہ خالصتا نجکوا ہی کی کہانی ہے!!!
یہ تو آپ نے روفی بھائی کی بات کو تفصیلی بیان کر دیا ۔۔۔۔ ماسی کا کردار تو صرف تھریڈ پر دلچسپی کے لیے لگ رہا ہے ۔۔۔:laughing3:
 
سید عمران

محفلین
یہ تو آپ نے روفی بھائی کی بات کو تفصیلی بیان کر دیا ۔۔۔۔ ماسی کا کردار تو صرف تھریڈ پر دلچسپی کے لیے لگ رہا ہے ۔۔۔:laughing3:
سچی بات تو یہ ہے کہ ہم نے ابھی تک کسی کا مراسلہ نہیں پڑھا...
حواس باختہ ہو کر بے ساختہ آپ بیتی بیان کردی!!!
 
سید عمران

محفلین
یہ تو آپ نے روفی بھائی کی بات کو تفصیلی بیان کر دیا ۔۔۔۔ ماسی کا کردار تو صرف تھریڈ پر دلچسپی کے لیے لگ رہا ہے ۔۔۔:laughing3:
َاب پڑھ لیا تاہم کچھ مماثلت کے ساتھ بہت فرق ہے...
ماسی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے مگر پسند اپنی اپنی!!
 
علی وقار

محفلین
یہ درست ہے کہ مفتی صاحب نے سحر بیان میں ہمیں جکڑ لیا اور داستان درازی، زبان نہیں کہا ابھی، میں ان کا کوئی ثانی نہیں مگر ابھی بات بنی نہیں۔ یعنی اس تصویر پر تبصرے کی گنجائش ہنوز باقی ہے۔ ویسے، قبلہ آج جلالی موڈ میں دکھائی دیتے ہیں۔
 
جہاں آپ کو جلالی پن نظر آیا منتظم سے کہہ کر ایک نقطہ ہٹوا کر حلالی کروادیں...
ہم خوش ہوں گے!!!
 
Top