تصوف نابغہ ءروزگار لوگوں‌کی آخری پناہ گاہ ہے۔

dxbgraphics

محفلین
خلیل بھیا کتابیں تو کس کے خلاف نہیں لکھی جاتیں؟ آپ یہ بتائیے کہ آپ نے کسی صوفی کا نام سُنا ہے؟ کسی صوفی کی داستان پڑھی ہے؟ یہ جانتے ہیں کہ صوفی ہوتا کیا ہے؟ اور تصوف کہتے کسے ہیں؟ یہ جن "شیخ" کی کتاب آپ نے دکھائی ہے انہوں نے کہیں سے ایک بات اُڑا کر کہیں سے دوسری اُٹھا کر ایک رسالہ لکھ دیا اور بس۔ اہل تصوف کا ہرکام بدعت نظر آتا ہے، وہ ان کے ملک پر جب عراق کا قبضہ ہوا تھا تو ان کے بادشاہ کے حرم کی کیا تعداد تھی؟ اس کے متعلق یہ کیوں‌نہیں بولتے؟

جناب عالی امریکہ جو بھی کارنامہ کرتا ہے اس کو تیس سال بعد لائبریری میں عام کرواتا ہے تاکہ عوام جان سکیں کہ حکومت کی کیا پراگرس ہے۔ خان عبدالولی خان غفار خان کے بیتے امریکہ کی ایک لائبریری میں کچھ کتب پڑ رہے تھے کہ انہوں نے ایک دستاویز پڑہی جس میں لکھا تھا کہ جب ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف بغاوت کی فضا بن رہی تھی تو ہم نے جہاد کو روکنے کےلئے ان میں جعلی پیر کھڑے کیئے اور فلاں فلاں پیر کو ماہانہ اتنا اتنا ملتا ہے اور اس فہرست میں سب سے پہلے نام پیر مانکی شریف کا تھا۔
تفصیلات کےلئے آپ چارسدہ کی باچا خان مرکز سے ولی خان کی لکھی ہوئی کتاب حق حق یا پشتو میں رختیا رختیا منگوا کر مطالعہ کر لیں
 
arifkarim

معطل
پہلی بار کام کی پوسٹ کی ہے آپنے!
یہ بات سو فیصد ڈاکومنٹڈ ہے کہ آجکل کی "جدید" ٹیکنالوجی امریکی انٹیلی جنس کے پاس استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سے 50 سال پیچھے ہے! :)
 
dxbgraphics

محفلین
خلیل کافی لمبی بات لکھ دی آپ نے۔ ایک سادہ سا سوال۔ جتنے بھی بزرگ صوفیاء کے نام آپ نے گنوائے، کوئی حوالہ کہ ان میں سے کسی نے کبھی نماز قضا کی ہو؟ اپنی مردہ اولاد کو زندہ کیا ہو (زور اپنی پر ہے)؟ ارکان اسلام کے متعلق کوتاہی کی ہو؟ کوئی ایسی مثال؟
آصف بن برخیاہ کے متعلق کیا جانتے ہیں آپ؟
اولیاء کی کرامات کا تذکرہ کیا آپ نے۔ اس میں‌آپ کا اعتراض کیا ہے؟ کیا ان کا خلاف عقل ہونا؟ کیا صرف یہی کافی ہے؟
عبادات کے متعلق جو آپ نے اعتراضات بیان کئے ہیں ان کی ممانعت کہیں ہو کسی حدیث میں تو ہمیں بھی پڑھا دیجئے۔
ابن تیمیہ کے اعتراضات کے متعلق صرف اتنا ہی کہوں گا کہ جو ان کی سمجھ تھی اس کے مطابق انہوں نے غالباَ درست کہا۔
اور ہندو مت کی اصل کے بارے میں کیا جانتے ہیں آپ؟ لفظ ہندو کا کیا مطلب ہے؟ یہ بیان کیجئے گا ذرا۔

ارے جناب ثبوت آپ کو احمد رضا خان بریلوی کی کتب انوار رضا، الامن العلی میں مل جائینگی۔
 
dxbgraphics

محفلین
بہت اچھی باتیں لکھیں آپ نے اگرچہ کافی باتیں آپس میں دنگل کر رہی ہیں۔ چند ایک سوال

اگر آپ کے حکیم الامت نے بھی اشرف علی رسول اللہ لکھا ہو اپنی تصنیف میں اور اسے درست بھی ثابت کیا ہو تو پھر کیا اصفیاء پر اس حوالے سے لگائی گئی تہمت سے دستبردار ہوجائیے گا؟
حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ کے متعلق آپ کا کیا نظریہ ہے؟
قم باذن اللہ کے الفاظ میں کس کی قدرت کا اعتراف ہے اور زندہ کرنے کی قدرت کو کس سے نسبت ہے؟
کیا اللہ نے کوئی شرط لگائی کہ کونسی دُعا قبول نہ ہوگی اور کیا اس میں مردے کو زندہ کرنے کی دُعا کا ذکر ہے؟
سب سے مقبول دُعا کن کی ہے؟
آصف بن برخیاہ کا ذکر قرآن میں‌کیوں آیا ہے؟
لفظ ہندو کے متعلق آپ سے تحقیق چاہی تھی، آپ نے نجانے کیا انداز بنا ڈالا۔ اگر کہئے تو عرض کروں اصل بات؟

جناب اللہ تعالیٰ نے ایک اصول مقرر کیا ہے کہ مرنے کے بعد قیامت کے دن اٹھائے جائینگے اللہ قدرت رکھتا ہے کہ دنیا میں دوبارہ بھی زندہ کرے لیکن اللہ نے ضابطہ قیامت کے دن زندہ کرنے کا بنایا ہے ۔ دوسرا آپ کو ہربات کےلئے صفحہ نمبر اور کتاب کا نام لکھا گیا ہے اس سے بھاگنے کی بجائے اس کو غلط ثابت کرنے کے لئے آپ بھی حوالہ دیجئے۔
مع السلام
 
dxbgraphics

محفلین
تصوف ہے کیا آپ کے نزدیک اور کونسی خیالی دُنیا کا ذکر کر رہے ہیں‌پیارے بھیا؟
قابل لوگ جب اس دنیا کی حقیقت سے آشنا ہوجاتے ہیں اور ادراک ذات کے سفر پر روانہ ہوتے ہیں تو انہیں‌صوفی کہا جاتا ہے اور اس راستہ کو تصوف۔ خیال تو یہ دُنیا ہے، حقیقت تو وہ دُنیا ہے جو ہمارے سامنے ہوتے ہوئے بھی ہماری آنکھوں سے اوجھل ہے۔

جناب آپ صلعم کا کھلا فرمان ہے کہ اسلام رہبانیت کو مٹانے کے لئے آیا ہے
 
dxbgraphics

محفلین
بھیا رہبانیت کا تصوف یا اسلام سے دور دور کا تعلق نہیں ہے۔ رہبانیت تو تارک الدنیا ہوجانے کا نام ہے جبکہ تصوف دنیا کے اندر رہتے ہوئے اپنے اعمال شریعت کے مطابق چلاتے ہوئے نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکمل متابعت کا نام ہے۔ صوفیاء نے لوگوں کے دلوں کو بدلا اپنے حسن کردار سے۔ آج ہم کہتے ہیں کہ پہلے دو تین سو سال کے بعد مسلمان بس آرام سے بیٹھ گئے۔ اب اگر خواجہ معین الدین چشتی اجمیر آکر نہ بیٹھتے، حضرت علی ہجویری لاہور ڈیرا نہ ڈالتے، حضرت بابا فرید الدین گنج شکر اجودھن میں قیام پذیر نہ ہوتے اور حضرات قطب الدین بختیار کاکی اور نظام الدین اولیاء دہلی سکونت نہ اختیار کرتے تو پھر یہ جم غفیر جو مسلمان ہے آج ہندوستان اور پاکستان میں یہ کیسے مسلمان ہوتا؟ یہ سب تو پہلے تین سو سال کے بہت بعد ہوا۔ اسلام بادشاہوں نے تو نہیں‌پھیلایا کہ جو اس وقت کے بادشاہ تھے وہ تو آج کے بادشاہوں جیسے ہی کردار کے مالک تھے پھر یہ اتنے لوگ مسلمان کیسے رہے؟ اور پھر یہی لوگ ہیں جو دور دراز کے علاقوں میں جاکر اپنے عمل سے لوگوں کو دین پر قائم اور مائل رکھتے۔ آج بھی آپ کو شائد ہی سرحد، پنجاب اور سندھ کا کوئی گوشہ ملے جہاں کسی اللہ والے کا مزار نہ ہو۔ یہ لوگ جاہل نہیں تھے اور نہ انہوں نے لوگوں کو حرفت و دیگر علوم کی تحصیل سے باز رکھا۔ ان کا کام صرف یہ تھا کہ لوگوں کا ناتا ان کے رب سے جُڑا رہے اور اس میں ترقی ہوتی رہے تاکہ شیطان کے پھندوں سے بچ کر نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت اپنے مقصود حقیقی تک پہنچے۔
دنیا دار اس وقت بھی تھے، علوم کو حاصل کرنے والے اس وقت بھی تھے لیکن سوائے اہلیان تصوف کے کسی نے بھی اپنی ذمہ داری کو کما حقہ ادا نہ کیا اور نتیجہ زوال کی صورت میں نکلا۔ مغلوں نے تاج محل تو بنا ڈالا لیکن انجنیئرنگ یونیورسٹی کی تعلیم کا انتظام نہ کیا۔ بحری بیڑے نہ بنائے۔ توپیں ہندوستان میں‌بابر لایا لیکن اس کے جانشین ان توپوں‌میں ترقی نہ کر سکے۔ کسی ایسے علم کی سرپرستی ہی نہ کی کہ قوم ترقی کرتی۔ یہی حال باقی امت کا بھی تھا۔ ان تمام عوامل کا ذمہ دار اہلیان تصوف کو قرار دینا زیادتی ہے۔

جناب جس دربار پر گئے ناچنے گانے کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا۔ نہ ہی کسی پیر صاحب کو نماز پڑھتے اور پڑھواتے دیکھا ہے۔ ذرا کسی دن پشاور جاکر سارے دربار چھان ماریے اور جواب دیجئے کہ آخر یہ کیا ہے۔ زیارات چرسیوں اور افیونیوں کے اڈے بن گئے ہیں نماز وغیرہ تو دور کی بات پھٹے کپڑے لمبے بال کیا یہی اسلام ہے ۔
حالانکہ صفائی نصف ایما ن ہے
 
dxbgraphics

محفلین
ہاہاہاہاہاہہا بہت خوب دین میں پہلے کوئی چیز ثابت رہنے دی ہے کسی نے جو اسے کروں

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: یار آپ تو ہار مان گئے ۔ کمال ہے
لیکن یہ حقیقت ہے کہ صوفی ازم اسلام کا قلع قمع کرنے کا دوسرا نام ہے۔ اسلام میں صرف اور صرف شریعت کا تصور ہے اور وہ آپ صلعم اور ان کے بعد صحابہ کرام نے عملی طور پر دکھایا
 
dxbgraphics

محفلین
ویسے کیا یہ ممکن ہے کہ ہم سب کی تصوف کی تعریف ہی مختلف ہو؟ ابھی تک ظفری بھیا نے یا طالوت بھائی نے تصوف کی کوئی تعریف تو متعین ہی نہیں فرمائی۔ اگر میری نظر چوک گئی ہو تو معذرت۔

جب کسی چیز کا تصور ہی اسلام میں نہ ہو تو اس کی کیا تعریف ۔لیکن آپ کے لئے اتنی تعریف بہتر ہوگی کہ تصوف اسلامی معاشرے میں دیمک کا کردار اداکر رہی ہے
 
dxbgraphics

محفلین
بھیا تصوف تزکیہ نفس کا نام ہے اور قرآن پاک کی آیت کا مصداق ہے قد افلح من تزکٰی ۔ ۔ ۔ ۔یہی تصوف کی مختصر اور جامع ترین تعریف ہے ۔ ۔ ۔ ۔

جی ہاں اس کا جیتا جاگتا نمونہ مزارات پر اور درباروں میں دھمال اور منشیات خوری کی صورت میں دیکھ رہا ہوں
 
dxbgraphics

محفلین
ہمم اسی کئے تو میں گڑ بڑا گیا تھا کہ یہ عربی ہے یا فارسی ہے ۔ فارسی ہے یا عربی ہے ۔ خیر انجام وہی ہے کہ تصوف کو اب تک کوئی کسی پیرائے میں بھی نہ تو اسلامی ثابت کر پایا ہے اور نہ ان تحریروں کا دفاع کر پاتے ہیں جو صوفیاء اپنی کتابوں میں لکھ گئے ہیں ۔ اور پھر قریب قریب سبھی صوفی ایرانی کیوں ہیں یہ بھی آج تک کوئی نہیں بتا سکا ۔ جیسے ہر پرندے کی غزا انجیر نہیں ہوتی ویسے ہی ہر پرندہ چٹانوں پر بسیرے کا اہل بھی نہیں ہوتا ۔
وسلام

کیوں کہ ایران سے عبداللہ بن سبا، اور حسن بن سبا اور اس کے پیروکار یعنی حشیشین کا ایک خاص تعلق ہے
 
محترم آُپ ذرا غور کیجیئے کہیں سوال گندم جواب چنا پر عمل تو نہیں کر رھے۔ ۔
وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا
وہ بات انکو بہت ناگوار گذری ھے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔​
 
ہمم اسی کئے تو میں گڑ بڑا گیا تھا کہ یہ عربی ہے یا فارسی ہے ۔ فارسی ہے یا عربی ہے ۔ خیر انجام وہی ہے کہ تصوف کو اب تک کوئی کسی پیرائے میں بھی نہ تو اسلامی ثابت کر پایا ہے اور نہ ان تحریروں کا دفاع کر پاتے ہیں جو صوفیاء اپنی کتابوں میں لکھ گئے ہیں ۔ اور پھر قریب قریب سبھی صوفی ایرانی کیوں ہیں یہ بھی آج تک کوئی نہیں بتا سکا ۔ جیسے ہر پرندے کی غزا انجیر نہیں ہوتی ویسے ہی ہر پرندہ چٹانوں پر بسیرے کا اہل بھی نہیں ہوتا ۔
وسلام
حیرت ھی ظاہر کرسکتا ھوں اس "تجاھل ِ عارفانہ" پر۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ارے بھائی آپکی اسلام فہمی بھی بالکل ویسی ھی لگتی ھے جیسی آپکی تصوف شناسی۔ ۔ ۔ ۔:)
معلوم نہیں یہ غلط فہمی آپ کو کیسے ھو گئی کے " قریب قریب سبھی صوفی ایرانی کیوں ھیں"۔ ۔ ۔ اگر جغرافیے سے تھوڑا سا مس ھو تو عرض کروں کہ شمالی افریقہ بشمول مراکش، تیونس، الجزائر پھر مصر، سوڈان، صومالیہ، یہ ممالک کم از کم ایران میں نہیں ھیں پھر بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان اور سنٹرل ایشیا بھی بلاد ِ فارس میں نہیں آتے۔۔۔ ۔۔ ۔ان تمام ممالک میں بےشمار صوفیاء گذرے ھیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ابھی یمن، شام لبنان وغیرہ بھی صوفیاء کا گھر ھے۔ ۔ ۔ کہاں تک سنو گے کہاں تک سناوں:)
 
مغزل

محفلین
لوجی اب صوفیا کی شامت آگئی :)
جب تک ہم مسلمان ایک دوسرے کے اسلام کو قبول نہیں کریں گے، ایسے ہی بے تکی مباحثوں میں جکڑے رہیں گے!
ڈنڈے سے نہ اسلام پھیل سکتاہے اور نہ پہلے پھیلا تھا۔ ہاں البتہ منافقین اور ریاکارین کی افواج ضرور بن سکتی ہیں!

سو فیصد متفق ، شکریہ عارف کریم صاحب
 
ارے جناب ثبوت آپ کو احمد رضا خان بریلوی کی کتب انوار رضا، الامن العلی میں مل جائینگی۔
میں نے ان دونوں کتابوں کو بغور پڑھا ھے۔ معزرت کے ساتھ عرض کروں گا کہ ان میں خرم بھائی کے سوالات سے متعلقہ کوئی بات نہیں ھے۔ نجانے آپ نے کس بات پر حوالہ دے دیا:)
 
جناب آپ صلعم کا کھلا فرمان ہے کہ اسلام رہبانیت کو مٹانے کے لئے آیا ہے
فرمان تو یہ ھے کہ "اسلام میں رہبانیت نہیں ھے"۔۔ ۔ ۔ اور یہی حق ھے۔ ۔ ۔ لیکن یہ کونسے فرمان میں ھے کہ "اسلام رہبانیت کو مٹانے کے لئے آیا ھے"؟:rolleyes:
 
مغزل

محفلین
جناب جس دربار پر گئے ناچنے گانے کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا۔ نہ ہی کسی پیر صاحب کو نماز پڑھتے اور پڑھواتے دیکھا ہے۔ ذرا کسی دن پشاور جاکر سارے دربار چھان ماریے اور جواب دیجئے کہ آخر یہ کیا ہے۔ زیارات چرسیوں اور افیونیوں کے اڈے بن گئے ہیں نماز وغیرہ تو دور کی بات پھٹے کپڑے لمبے بال کیا یہی اسلام ہے ۔
حالانکہ صفائی نصف ایما ن ہے

محترم دوست اور دیگر محترم دوستو ،
جہلا ء عوام کے انفرادی کردار کا کسی احوال کسی خاص معاملے میں منطبق کرنا اپنی رو سے ہٹ جانے والی بات ہے ،
مزاروں یا دربارو ں پر یا مساجدو محلہ جات میں جاہل عوام کے عمل کا نابغہ عصر و روزگار ہستیوں سے موازنہ اور سوال کیا معنی رکھتا ہے ،
محض اپنی عقیدت کی بنیاد پر جو لوگ ایسا کام کرتے ہیں ان کا ایسے کرداروں سے کوئی تعلق نہیں ، آپ ان ہستیو ں کے کردار دیکھیے ان کے فرمودات دیکھیے
نہ کہ جہلا کے عمل پر اپنی کسی مسلکی و مذہبی عقیدت و نکتہ نظر کو مسلط کرتے ہوئے ، تعلیمات کی روح کو کچل دینا بہتر عمل ہے اور نہ ہی حصولِ علم کا معاملہ ہے
واللہ اعلم وبالصواب
نیاز مند و مشرب
جہل مرتبت : م۔م۔مغل
 
طالوت

محفلین
حیرت ھی ظاہر کرسکتا ھوں اس "تجاھل ِ عارفانہ" پر۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ارے بھائی آپکی اسلام فہمی بھی بالکل ویسی ھی لگتی ھے جیسی آپکی تصوف شناسی۔ ۔ ۔ ۔:)
معلوم نہیں یہ غلط فہمی آپ کو کیسے ھو گئی کے " قریب قریب سبھی صوفی ایرانی کیوں ھیں"۔ ۔ ۔ اگر جغرافیے سے تھوڑا سا مس ھو تو عرض کروں کہ شمالی افریقہ بشمول مراکش، تیونس، الجزائر پھر مصر، سوڈان، صومالیہ، یہ ممالک کم از کم ایران میں نہیں ھیں پھر بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان اور سنٹرل ایشیا بھی بلاد ِ فارس میں نہیں آتے۔۔۔ ۔۔ ۔ان تمام ممالک میں بےشمار صوفیاء گذرے ھیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ابھی یمن، شام لبنان وغیرہ بھی صوفیاء کا گھر ھے۔ ۔ ۔ کہاں تک سنو گے کہاں تک سناوں:)

تھوڑی گڑ بڑ اب کے میری طرف سے ہو گئی ۔ میری مراد پاکستان و بھارت میں مدفون صوفیاء سے ہے جن میں ایک ہرن بھی ہے (اس کا نہیں پتا کہ وہ بھی ایران سے آیا تھا یا یہیں سے اس کا تعلق ہے :))
تو عزیزم میری جغرافئیے کو درست کرتے ہوئے یہ ضرور بتائیے ۔ ویسے یہ ایک عام سا کم اہمیت کا سوال ہے اصل سوالات اسی دھاگے میں شروع کے مراسلوں میں گزر چکے ہیں ۔ امید ہے آپ کی رسائی وہاں تک بھی ہو گی۔
وسلام
 
اب پاکستان یا انڈیا میں شمالی افریقہ یا یمن کے صوفی۔ محض طالوت صاحب کی ایک ذہنی الجھن رفع کرنے کی خاطر۔ دفن ھونے سے تو رہے۔:) ۔ ۔ فطری سی بات ھے کہ جن اقوام نے ہندوستان کو اپنی جہانبانی کی جولانگاہ بنایا تھا، انہی اقوام کے صوفیا اور درویش یہاں آکر بس گئے ھونگے۔ کیا اس بات کو سمجھنے کیلئے کسی آئن سٹائن کا ذہن درکار ھے؟:)
 
dxbgraphics

محفلین
محترم دوست اور دیگر محترم دوستو ،
جہلا ء عوام کے انفرادی کردار کا کسی احوال کسی خاص معاملے میں منطبق کرنا اپنی رو سے ہٹ جانے والی بات ہے ،
مزاروں یا دربارو ں پر یا مساجدو محلہ جات میں جاہل عوام کے عمل کا نابغہ عصر و روزگار ہستیوں سے موازنہ اور سوال کیا معنی رکھتا ہے ،
محض اپنی عقیدت کی بنیاد پر جو لوگ ایسا کام کرتے ہیں ان کا ایسے کرداروں سے کوئی تعلق نہیں ، آپ ان ہستیو ں کے کردار دیکھیے ان کے فرمودات دیکھیے
نہ کہ جہلا کے عمل پر اپنی کسی مسلکی و مذہبی عقیدت و نکتہ نظر کو مسلط کرتے ہوئے ، تعلیمات کی روح کو کچل دینا بہتر عمل ہے اور نہ ہی حصولِ علم کا معاملہ ہے
واللہ اعلم وبالصواب
نیاز مند و مشرب
جہل مرتبت : م۔م۔مغل

تو پھر یہ کیسے سجادہ نشین ہیں جن کے ایک حکم پر ان کے عقیدت مند جان نثار کر دیتے ہیں ۔ جب کہ وہ مزارات پر جاہل حرکتیں کرتے ہیں اور ان کو روکنے کی جراءت نہیں کرتے۔
یہ سب فضول باتیں ہیں۔ اور عقیدہ توحید کے خلاف حرکتیں ہیں
 
Top