تعارف تشریف آوری کا شکریہ

قیصرانی

لائبریرین
اطلاع اچھی لگی (شکریہ کی اجازت آپ نے نہیں دی) شمشاد بھائی۔ احتیاط کروں گا۔ مگر تھانیدارنی نیا درجہ ہے کیا؟ (مذاق)
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
درجہ نہیں ہے، تھانیدارنی محاورے کے طور پر لکھا ہے
کیونکہ وہ بات چیت اسی انداز میں کرتی ہیں کہ دوسرا سمجھتا ہے کہ تھانے میں سوالوں کے جواب دے رہا ہوں۔
اور ویسے بھی ان کے اباواجداد اور سارے رشتے دار پولیس میں ہی ہیں، اب اس خبر کے نشر کرنے پر کہیں میری ہی ایف آئی آر نہ کٹ جائے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ بھی ٹھیک کہا، میرے والدمحترم بھی کی کبھی پولیس سے نہیں بنی، والد صاحب ڈاکٹر تھے، ایم ایل سی اور پوسٹ مارٹم کرتے تھے، اور اس دور میں‌پولیس مقابلے عام تھے اور والد صاحب سچائی کو سامنے لادیتے تھے۔ خیر امید ہے کہ بی بی ایسا نہیں کریں گی۔
قیصرانی
 
میرا خیال ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی غیر موجودگی میں ہمیں کوئی نائب بھی مقرر کرنا چاہیے تاکہ ان کی نیابت کا فریضہ سر انجام دیا جا سکے کیونکہ اب ممبران کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ڈاکٹر صاحب سے بھی گذارش ہے کہ وہ آکر اس خیال پر روشنی ڈالیں۔
 
ثناءاللہ

محفلین
دوستو!
سب ڈاکٹر صاحب کا پوچھ رہے ہو ۔۔۔۔۔ کوئی ان کے بارے میں بتا تو دے کہ کہاں کھو گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کہیں مسیحا خود کسی مسیحا کی تلاش میں نہ ہو ۔۔۔۔ ویسے وہ ڈاکٹر کون سے ہیں ایم بی بی ایس یا پی ایچ ڈی ؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
ثناءاللہ نے کہا:

بھائی آپ تو اچھی طرح جانتے ہوں گے اپنے ڈاکٹر افتخار راجہ صاحب کو۔
 
F@rzana

محفلین
ثناء اللہ اگر آپ پچھلی پوسٹ پر نظر ڈالیں تو ڈاکٹر صاحب کی ڈاکٹری کا نسخہ مل جائے گا۔۔۔۔
باقی رہا ماوراء کی خاص اور پھر بقیہ محفل کی باجو کا تذکرہ تو بھئی وہ اتنی بھی خوفناک خطرناک نہیں ہیں جیسی کہ آپ سب لوگ ظاہر کر رہے ہیں، ابھی تک پاکستان میں ہیں ذرا واپس آجائیں تو سب کی بولتی بند کروادیں گی۔۔۔۔۔
مچالیں شور جتنا مچانا ہے۔۔۔ہاہاہا
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں کوئی چور نہیں ہے جو شور مچائے، لیکن آپ کیوں اتنا ٹینس ہو رہی ہیں؟ باجو تو بڑی اچھی ہیں وہ کیوں غصہ کرنے لگیں کہ سب کی بولتی بند کروا دیں گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
میرا خیال ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی غیر موجودگی میں ہمیں کوئی نائب بھی مقرر کرنا چاہیے تاکہ ان کی نیابت کا فریضہ سر انجام دیا جا سکے کیونکہ اب ممبران کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ڈاکٹر صاحب سے بھی گذارش ہے کہ وہ آکر اس خیال پر روشنی ڈالیں۔
خیال بہت نیک ہے۔ مگر کوئی ڈاکٹر صاحب کا درجہ لے سکے گا؟
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ لوگ بہت اچھےہیں۔ مگرباجو پاکستان گئی ہیں۔ میں جب پچھلی مرتبہ پاکستان گیا تھا تو میرا خیال ہے کہ وہاں‌انٹرنیٹ موجود تھا۔(مذاق)۔اس لئے لکھا کہ اچھے بندے کو بہت یاد کیا جاتا ہے۔ اس لئے اتنی لمبی خیر حاضری اچھی نہیں لگتی۔خیر یہ میرا ذاتی خیال “شریف“ ہے۔
قیصرانی
 
فرذوق احمد

محفلین
ساری پچھلی تحریریں پڑھی کر اندازہ ہوا کہ اگر ڈاکڑ صاحب نہ ہو تو کیا حال ہو ،،
ویسے بوجو بھی کافی دن سے غائب ہیں کافی کمی محسوس ہو رہی ہے ان کی ویسے thankz God کہ کبھی مجھ سے سوال نہیں پوچھے
ویسے بھی مجھے لگتا ہے کہ میں باجو کہ سامنے کنفیوس ہو جاؤں گا
 
قیصرانی

لائبریرین
چلیں دیکھتے ہیں کہ وہ کون ہیں اور کیا سوالات کرتی ہیں جو سب ان سے پریشان ہو جاتے ہیں۔ اگر ان کے سوال حساب، الجبرا اور جومیٹری سے ہٹ کر ہوئے تو بہت مزا آئے گا۔
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
وضاحت سے بتائیے گا کہ جسمانی عمر کا پوچھ رہے ہیں یا ذہنی عمر کا، ایک میں طفل ہوں اور ایک میں طفل مکتب۔
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
جناب، میری Date of birthیعنی تاریخ پیدائش 13 ہے۔ مزید چونکہ آپ نے نہیں پوچھی، تو میں خوامخواہ میں بتانا نہیں چاہ رہا۔ جواب میں دیر اس لئے ہوئی کہ میں نے کپڑے مشین سے دھو لئے ہیں اس اب ان کو استری کر رہا ہوں۔ آخر سگھڑ مشرقی لڑکاہوں۔لیکن اتنا بھی سگھڑ نہیںکیونکہ یہ سب کپڑے کم از کم تین مہینے کے بعد دھوئے اور استری کیئے جا رہے ہیں۔تین ماہ بعد اس لئے کہ اب مزید کوئی صاف اور استری شدہ کپڑے نہیں بچے۔
قیصرانی
 
کمال ہے یار ، تین مہینے نکال لیے ، کتنے کپڑے جمع کررکھے ہیں۔ کوئی مجرب نسخہ ہاتھ لگا ہے تو ہمیں بھی بتاؤ۔
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جناب، میری Date of birthیعنی تاریخ پیدائش 13 ہے۔ مزید چونکہ آپ نے نہیں پوچھی، تو میں خوامخواہ میں بتانا نہیں چاہ رہا۔ جواب میں دیر اس لئے ہوئی کہ میں نے کپڑے مشین سے دھو لئے ہیں اس اب ان کو استری کر رہا ہوں۔ آخر سگھڑ مشرقی لڑکاہوں۔لیکن اتنا بھی سگھڑ نہیںکیونکہ یہ سب کپڑے کم از کم تین مہینے کے بعد دھوئے اور استری کیئے جا رہے ہیں۔تین ماہ بعد اس لئے کہ اب مزید کوئی صاف اور استری شدہ کپڑے نہیں بچے۔
قیصرانی

اس قسم کی باتیں جان کر نانیاں، دادیاں کچھ اس قسم کی دعا دیا کرتی ہیں - دودھوں نہاؤ، پوتوں پھلو، سدا سکھی رہو، سدا ۔۔۔۔۔۔۔ رہو۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ بھائی، مجرب نسخہ یہ ہے کہ جب تک دھلے اور استری شدہ کپٹرے ہوں، استعمال کریں اور والدہ سے، بہنوں سے اور بیوی(اگر ہو تو) سے تعلقات نا خوشگوار کر لیں۔ جب کپٹرے ختم، تب نسخہ تیار سمجھیں۔
قیصرانی
 
Top