ترکی : دنیا کی سب سے بڑٖی شجر کاری مہم کا آغاز

الف نظامی

لائبریرین
ترکی میں شجرِ لائم کی مہم کا آغاز

588f45d3-516a-454f-96cf-1c0f0b953bbd-444x333.jpg
وزیرآبی وسائل و جنگلات ویسل ایراولو نے بتایا ہے کہ شجرِ لائم کے سلسلے میں دنیا کی سب سے بڑٖی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ استنبول میں اس مہم کے سلسلے میں ۳ ملین ۲ لاکھ درخت لگائے گئے ہیں کہ جن کے علاوہ ایک لاکھ درخت مزید لگائے جائیں گے۔
استنبول کے علاقے پیندک میں اس حوالے سےمنعقدہ تقریب میں وزیر ویسل ایراولو ، ناظمِ بلدیہ کنعان شاہین اور استنبو ل کے محکمہ جنگلات کے ڈائریکٹر مصطفی قوروتولموش نے شرکت کی ۔​
ایر اولو نے بتایا کہ سن ۲۰۰۸ سے اب تک ترکی میں دو ملین ۳ لاکھ ہیکٹر کے رقبے پر درخت لگائے گئے ہیں کہ جن کےنتیجے میں تقریباً دو بلین درخت پرورش پا رہے ہیں اور ہماری وزارت کا وعدہ ہے کہ ہم ترکی کے ہر گوشے کو سر سبزو شاداب بنا دیں گے۔
 
Top