ترجمہ: لڑکے اور لڑکیاں (زیر ترجمہ ناول The House on Mango Street سے)

The House on Mango Street
By: Sandara Cisneros
ترجمہ: حجاز مہدی
تیسرا حصہ:
لڑکے اور لڑکیاں

لڑکے اور لڑکیاں سب اپنی اپنی دنیا میں رہتے ہیں۔ لڑکے اپنی دنیا میں، اور ہم اپنی دنیا میں۔ جیسے میرے بھائی۔ جب وہ گھر میں ہوتے ہیں تو ان کے پاس مجھ سے اور ننی سے کرنے کے لیے بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔ لیکن گھر سے باہر وہ لڑکیوں سے باتیں کرتے نظر نہیں آتے۔ کارلوس اور کی کی ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، لیکن ہمارے نہیں۔ ننی اتنی چھوٹی ہے کہ میری دوست نہیں بن سکتی۔ وہ صرف میری بہن ہے۔ اور اس میں میری غلطی نہیں۔ کوئی اپنی بہنوں کو نہیں چنتا، وہ اسے مل جاتی ہیں۔ اور کبھی کبھی وہ ننی کی طرح ہوتی ہیں۔
وہ بارگاس کے بچوں کے ساتھ نہیں کھیل سکتی، یا ان کی طرح نہیں ہو سکتی۔ کیوں کہ وہ بالکل میرے بعد آئی ہے اور مجھے اس کا خیال رکھنا ہے۔ ایک دن مجھے ایک بہت اچھا دوست مل جائے گا۔ ایسا دوست جسے میں اپنے دل کی باتیں بتا سکوں۔ جو میرے لطیفے سمجھ سکتا ہوگا۔ میرے سمجھانے کی ضرورت نہ ہوگی۔ اس وقت تک، میں ایک لال غبارہ ہوں۔ وہ غبارہ جو ایک بھاری لنگر سے بندھا ہوا ہے۔
-
اس ناول کا پہلا اور دوسرا حصہ بھی شریک کیا جا چکا ہے۔
مینگو سڑک پر ایک گھر
بال
 
Top