ترجمہ اپنا اپنا

محمداحمد

لائبریرین
عبارت : I love you too

ترجمہ (بیوی کی نظر میں) : میں بھی تم سے پیار کرتی ہوں۔

ترجمہ (شوہر کی نظر میں) : میں تم سے بھی پیار کرتا ہوں۔ :)
 
x boy

محفلین
شکریہ
اس طرح کا ایک لطیفہ یاد آگیا
لڑکے نے کہا لڑکی سے:- آئی ٹوٹلی لوو یو
images

لڑکی کہا:- توتلی تیری ماں ، تیری بہن ، تیرا پورا خاندان۔
 
محمداحمد

لائبریرین
دونوں طرف کی نظر سے دیکھ لیا۔۔کمال ہے بھئی
ویسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کون سا سرمہ لگاتے ہیں محمداحمد بھائی

:)

سرمہء مفت نظر ہوں مری قیمت یہ ہے
کہ رہے چشمِ خریدار پر احساں میرا

غالب

ہم نے کسی سے سُن کر ٹائپ کیا ہے۔ :)
 
:)

سرمہء مفت نظر ہوں مری قیمت یہ ہے
کہ رہے چشمِ خریدار پر احساں میرا

غالب

ہم نے کسی سے سُن کر ٹائپ کیا ہے۔ :)
وا وا ۔۔۔
ویسے ۔۔۔۔ اگر 'کسی' کا بھی تعارف ہو جائے ۔۔۔ تو شاید ان کا سرمہ مزید فروخت ہونا شروع ہو جائے:battingeyelashes:
کچھ سوچ کر اگلا جملہ لکھ کر کاٹ دیا ہے ۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
وا وا ۔۔۔
ویسے ۔۔۔۔ اگر 'کسی' کا بھی تعارف ہو جائے ۔۔۔ تو شاید ان کا سرمہ مزید فروخت ہونا شروع ہو جائے

:)

فی الحال 'کسی' کا تعارف یہ ہے کہ ہمارے ایک آفس کولیگ نے فیس بک پر یہ لطیفہ تصویری شکل میں دیکھا اور ہمیں سنا دیا۔ ہم چونکہ تصویر کے مقابلے میں تحریر سے زیادہ قریب ہیں سو کچھ اپنے انداز میں لکھ کر یہاں پوسٹ کر دیا۔ :) :) :)

کچھ سوچ کر اگلا جملہ لکھ کر کاٹ دیا ہے ۔۔

بہت ہی اچھا کیا۔ :) :)
 
آپ کی محبتیں بهائی :)
آپ نے اقتباس لیا اس میں میں نے تدوین کی تهی آپ کا محض نام آیا ہے صاحب ، بهائی وغیرہ کا لاحقہ روانگی میں چهوٹ گیا ہے اس کے لیے معذرت ... مجھے لگا تدوین کردوں تو کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوگی مگر آپ نے تو اقتباس لی کر اسے امر کردیا :p
 
اردوساگر

محفلین
اردوساگر صاحب بهلا اس سے آپ کیوں غیر متفق ہونے لگے ، لطیفہ ہے بهائی ! دانت دکها دیا کیجئے ( پر مزاح ) :)
شبیر حسین تاب صاحب وہ اس لیےکیونکہ اب معاملہ اس کے برعکس ہے

اس ترجمہ میں بیوی کو شوہر سے تبدیل کردیں تو ٹھیک ہوگا۔دوسرے لفظوں میں تعدد (ازدواج) پر دونوں یقین(عمل) رکھتے ہیں ، فرق صرف اتنا ہے کہ لڑکیاں شادی سے پہلے اور لڑکے شادی کے بعد
:biggrin::):smile-big:
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کی محبتیں بهائی :)
آپ نے اقتباس لیا اس میں میں نے تدوین کی تهی آپ کا محض نام آیا ہے صاحب ، بهائی وغیرہ کا لاحقہ روانگی میں چهوٹ گیا ہے اس کے لیے معذرت ... مجھے لگا تدوین کردوں تو کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوگی مگر آپ نے تو اقتباس لی کر اسے امر کردیا :p

کوئی ایسی بات نہیں میرے بھائی!

ہمارے دل میں ایک دوسرے کے لئے احترامِ باہمی ہو یہی کافی ہے۔

حضرت اور صاحب تو لوگ طنزیہ بھی کہہ دیتے ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
شبیر حسین تاب صاحب وہ اس لیےکیونکہ اب معاملہ اس کے برعکس ہے

اس ترجمہ میں بیوی کو شوہر سے تبدیل کردیں تو ٹھیک ہوگا۔دوسرے لفظوں میں تعدد (ازدواج) پر دونوں یقین(عمل) رکھتے ہیں ، فرق صرف اتنا ہے کہ لڑکیاں شادی سے پہلے اور لڑکے شادی کے بعد
:biggrin::):smile-big:

اس بارے میں تو اپنے چوہدری صاحب ہی کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں۔ :)
 
Top