تحریک انصاف کے سینئروائس چیئرمین خواجہ محمدخان ہوتی مسلم لیگ(ن)میں شامل

56421a49-3580-4065-b564-b0e77f9a55ab.jpg

لاہور: تحریک انصاف کے سینئروائس چیئرمین خواجہ محمدخان ہوتی مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے۔
رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے بعد خواجہ محمد ہوتی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں خواجہ محمد ہوتی کے ہمراہ ان کے بیٹے عمرفاروق اور ارسلان ہوتی بھی موجود تھے۔
خواجہ محمد ہوتی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک کواس وقت صرف نوازشریف ہی درست سمت میں لاسکتے ہیں۔
نوازشریف نے خواجہ محمد ہوتی کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے فیصلے کوخوش آئندقراردیا اورکہا کہ ان کی شمولیت سے ن لیگ خیبرپختونخوا میں مزید مضبوط ہوگی۔
خبر بشکریہ
http://www.khabraingroup.com/detail.aspx?id=230
 
ایک اور ہوتی صاحب پاکستان کی تاریخ میں گذرے ہیں جنہیں عوام کی جانب سے " ہوتی امریکہ دی کھوتی" کا جلیل القدر لقب دیا گیا۔۔۔اب دیکھتے ہیں انکو کیا لقب ملتا ہے:p:D
 

زرقا مفتی

محفلین
اچھا ہے یہ سب نکل جائیں۔ ان کی شمولیت سے پی ٹی آئی کا گراف نیچے آیا تھا
انگریزی میں اسے کہتے ہیں
house cleaning
 

عسکری

معطل
وزیر اعلی خیبر پختون خواہ بھی تو ہوتی ہین وہ کس پارٹی کے ہیں؟ یہ کیا لچ ہے ایک بھائی پی پی پی ایک پی ایم ایل اایک بھائی پی ٹی آئی عوام کیا عقل کے اندھے ہیں جو ان کو ووٹ دیتے ہیں :rolleyes:
 

محمداحمد

لائبریرین
وزیر اعلی خیبر پختون خواہ بھی تو ہوتی ہین وہ کس پارٹی کے ہیں؟ یہ کیا لچ ہے ایک بھائی پی پی پی ایک پی ایم ایل اایک بھائی پی ٹی آئی عوام کیا عقل کے اندھے ہیں جو ان کو ووٹ دیتے ہیں :rolleyes:

وہ انگریز کہتے ہیں نا:

Don't put all your eggs in one basket

یعنی Diversification کے تحت Risk Minimization کو Ensure کیا گیا ہے۔ :p:D
 
Top