تحریک انصاف کو کس منہ سے ووٹ دیں؟

گراونڈ ریالٹی تو یہی نظر آتی ہے کہ نواز شریف آسانی سے حکومت بنالے گا ، جب عمران نے پہلا جلسہ 30 اکتوبر والا کیا تھا تو میں ان دنون پاکستان میں ہی تھا ہمارا سارا گھرانہ تقریبا شروع دن سے ہی عمران خان کہ ساتھ ہے میرے بڑے بھائی ڈاکٹر آصف عنائت کا 30 اکتوبر کہ جلسہ کو دیکھ رک کہنا تھا کہ عمران خاں کلین سوئپ کرئے گا جبکہ میرا کہنا تب بھی یہی تھا اور اب بھی یہی ہے کہ عمران ایک اچھی مؤثر قوت بن کر ابھرے گا مگر حکومت نہیں بنا سکے گا میں نے اس وقت کہا تھا کہ تحریک انصاف کو چاہیے کہ ابھی سے پاکستان کہ رورلز ایریاز میں کام شروع کردے تو پھر کچھ بات بن سکتی ہے مگر افسوس کہ تحریک انصاف نے اس تندہی سے رورلَز ایریاز میں کام نہیں کیا کہ جسکی ضرورت تھی۔ یہ بات ایک سیاست کا ایک مبتدی بھی جانتا ہے کہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی دیہی ہے اور ان پڑھ طبقہپر مشتمل ہے لہذا ان میں عمران کی مقبولیت نہ ہونے کہ برابر ہے اور اس آبادی کا ووٹ ڈالنے کا نظریہ اور مسائل کچھ الگ ہی قسم کہ ہیں لہذا وہان سے تحریک انصاف کو ووٹ ملنا بہت ہی مشکل ہے ۔ ۔۔ باقی اللہ کرئے کوئی معجزہ ہوجائے اور عمران کلین سوئپ کرجائے امین والسلام

کلین شوئپ تو ہوگا مگر پی ٹی ائی کا ہوگا
 

حسان خان

لائبریرین
واہ جی واہ کیا ہمیں جہوریت سے جان چھڑا نے اور خلافت قائم کرنے کے لیے کچھ کرنے کا حوصلہ نہیں کرنا چاہیئے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بھائی، خلافت کا آٹھ نو دہائی قبل خاتمہ ہو چکا ہے۔ اب اس کا دوبارہ احیاء کسی بھی طرح سے ممکن نہیں۔ پاکستانی عوام خلافت کے احیاء لیے اپنی قوتیں صرف کرنے کے بجائے اگر اپنے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے کوششیں کرے تو ملک کے لیے زیادہ اچھا ہو گا۔
 
یعنی اب "میں نہیں مانتی" والا معاملہ ہو گیا ہے؟۔:)
کوئی بات نہیں ، نہ مانیں ہمارا کون سا جھگڑا ہے زرقا بہن کے ساتھ۔

زرقا مفتی بہن سے بلکہ کسی سے بھی کوئ جھگڑا نہیں ہے
وہ بھی یہی چاہتی ہیں کہ پاکستان ترقی کرے، ملک کو عزت ملے، ملک اسلام کا قلعہ بنے۔ ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔ مگر بات جذباتی ہونے سے نہیں بنے گی۔ وہ جذباتی ہوکر بڑی اسانی سے اس ٹریپ میں اگئی ہیں کہ مسئلہ کا حل عمران کے پاس ہے۔ جب کہ میرا یہ موقف ہے کہ مسئلہ کی جڑ وسائل پر قابض لوگ ہیں۔ یہ لوگ فوجی جرنیلز ہیں بیورکریٹس ہیں اوربہت سے سیاستدان ہیں۔ ان کے حامی گروہ کا تعلق مجھے عمران گروپ میں نظر ارہا ہے۔ مجھے لگ رہا ہے کہ عوام کا زیادہ فائدہ اس میں ہے کہ ن لیگ کی حکومت بنے۔ اور بس
اب وہ یہ بات نہین مانتی تو ان کی مرضی
 
سوال کچھ جواب کچھ
آپ ایک گلاس پانی پی کر آئیے پھر جواب دیجیے
ساری انڈسٹری کو تو تالے لگے ہیں بجلی نہ ہونے سے
نواز شریف نے تو اپنا سارا سرمایہ باہر بھیج دیا ہے منی لانڈرنگ کے ذریعے وہ پہلے اتفاق فاونڈری کا بجلی کا بل تو ادا کر دے ملک کو فائدہ بعد میں پہنچائے

شکریہ۔ پانی نہیں بلکہ برگرکنگ کھا کر اور کولاپی کر اگیا ہوں

پھر الزام پر الزام
ثبوت دیجیے کہ سارا سرمایہ منی لانڈرنگ کے ذریعہ باہر بھیجا ہے
 

حسان خان

لائبریرین
نواز شریف اسی ملک کی پیداوار ہے اسی سرزمین کا بیٹا اور ملک کے اکثریتی اقدار کا حامل ہے
عمران ان سے محروم ہے

پاکستان کا عوامی لباس وہ پہنتا ہے، عوامی زبان اور عوامی لب و لہجے میں وہ بات کرتا ہے، اللہ، رسول اور اسلام کے بارے میں وہ بات کرتا ہے، اپنے مسلمان ہونے پر اور اپنی مسلمان اقدار پر وہ فخر کرتا ہے۔ اب ایسی کون سی اکثریتی اقدار ہیں جو ابھی تک عمران خان میں آپ کو نظر نہیں آ رہیں؟
 
کرپشن کی تعریف تو بیان کریں شاید آپ اُس سے بھی لا علم ہیں
نواز شریف کے بیٹے انگلینڈ میں کیوں ہیں ؟؟؟یہاں آ کر کیوں کاروبار نہیں کرتے؟؟ جس کے اپنے بالغ بیٹے پاکستان میں نہیں اُس کے دل میں پاکستان کا کیا درد ہو گا؟ ان کا منشور یہ ہے لوٹو پاکستان کو اور لُٹاؤ انگلستان میں
دُنیا بھر کے قانون میں علیحدگی کے بعد بلوغت تک بچے ماں کے پاس ہی رہتے ہیں مگر شاید آپ کو اتنا بھی علم نہیں۔ دوسرے عمران کے بچوں نے آپ پر حکومت نہیں کرنی نہ ہی شریک چیر مین بننا ہے پارٹی کا ۔

اپ صرف الزامات لگارہیں اور بس۔

بچے بھلے اس کی ماں کے پاس رہیں۔ نہ ہی مجھے یہ غرض ہے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔میرا نقطہ دوسرا تھا۔ اپ کی سمجھ میں نہیں ارہا۔ وہ یہ تھا کہ وہ شخص بچوں کو غیر ملکی اثرات سے بچا نہیں سکا کیسے ملک کو بچائے گا۔ اللہ کرے اس کے بچے ہر طرح کی برے اثرات سے بچے رہیں۔ مگر میرا پوائنٹ یہ تھا کہ اس سے یہ امید ہے پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کرےممکن نہیں کہ براوے
 

حسان خان

لائبریرین
مگر میرا پوائنٹ یہ تھا کہ اس سے یہ امید ہے پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کرےممکن نہیں کہ براوے

ایک تو یہ 'نظریاتی تشخص' ہماری جان نہیں چھوڑے گا۔ لوگوں کو کوئی اور چیز خطرے میں نظر آئے نہ آئے، پاکستان میں اسلام اور اسلامی نظریہ ضرور خطرے میں دکھتا ہے۔ :D
 

حسان خان

لائبریرین
وہ یہ تھا کہ وہ شخص بچوں کو غیر ملکی اثرات سے بچا نہیں سکا کیسے ملک کو بچائے گا۔

جناح کی پارسی بیٹی کے بارے میں کیا رائے ہے؟ کیا جناح کی بیٹی کے اپنے والد سے اختلاف سے اُن کی اپنی سیاسی زندگی میں کوئی فرق آیا؟
 
جناح کی پارسی بیٹی کے بارے میں کیا رائے ہے؟ کیا جناح کی بیٹی کے اپنے والد سے اختلاف سے اُن کی اپنی سیاسی زندگی میں کوئی فرق آیا؟

اللہ جناح کی بیتی کو ہدایت دے ۔ یہی رائے ہے

اللہ جناح کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
 

ساجد

محفلین
زرقا مفتی بہن سے بلکہ کسی سے بھی کوئ جھگڑا نہیں ہے
وہ بھی یہی چاہتی ہیں کہ پاکستان ترقی کرے، ملک کو عزت ملے، ملک اسلام کا قلعہ بنے۔ ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔ مگر بات جذباتی ہونے سے نہیں بنے گی۔ وہ جذباتی ہوکر بڑی اسانی سے اس ٹریپ میں اگئی ہیں کہ مسئلہ کا حل عمران کے پاس ہے۔ جب کہ میرا یہ موقف ہے کہ مسئلہ کی جڑ وسائل پر قابض لوگ ہیں۔ یہ لوگ فوجی جرنیلز ہیں بیورکریٹس ہیں اوربہت سے سیاستدان ہیں۔ ان کے حامی گروہ کا تعلق مجھے عمران گروپ میں نظر ارہا ہے۔ مجھے لگ رہا ہے کہ عوام کا زیادہ فائدہ اس میں ہے کہ ن لیگ کی حکومت بنے۔ اور بس
اب وہ یہ بات نہین مانتی تو ان کی مرضی
اور میں حیران ہوں کہ پہلی بار وسائل کی تغصیب میں سے پنجاب کا ذکر غائب ہے۔ یہ انقلاب کیسا ؟۔ :)
 

حسان خان

لائبریرین
ہمت بھائی، کہیں آپ بھی تو عمران خان کو مولانا فضل الرحمن کی طرح یہودی گماشتہ نہیں سمجھ رہے؟
 
اور میں حیران ہوں کہ پہلی بار وسائل کی تغصیب میں سے پنجاب کا ذکر غائب ہے۔ یہ انقلاب کیسا ؟۔ :)

پہلے بھی یہی موقف تھا اج بھی ہے
جو لوگ وسائل میں قابض ہیں اس کی اکثریت فوجی جرنیلز، بیوروکریٹس، بڑے سردار و جاگیردار ہیں
 

حسان خان

لائبریرین
اور میں حیران ہوں کہ پہلی بار وسائل کی تغصیب میں سے پنجاب کا ذکر غائب ہے۔ یہ انقلاب کیسا ؟۔ :)

یہ انقلاب بھی تو دیکھیے کہ کل تک پاکستان میں قومیتوں کی خود مختار ریاستوں کی بات کرنے والے ہمت صاحب آج ایک مرکزیت کی بات کرنے والی ن لیگ کی جی جان سے حمایت کر رہے ہیں۔ :D
 

حسان خان

لائبریرین
اپ جان بوجھ کر ایسے عجیب سوالات کررہے ہیں یا واقعی یہ عجیب سوال اپ کے ذہن میں اٹھ رہے ہیں؟

جس طرح کی باتیں آپ عمران خان اور اُس کے بچوں کے متعلق کر رہے ہیں، بالکل ایسی ہی باتیں مولانا صاحب ایک ٹی وی پروگرام میں کرتے پائے گئے تھے۔ میں نے سوچا شاید آپ مولانا صاحب کی باتوں سے کافی متاثر ہوئے ہوں اور اسے یہودی گماشتہ سمجھ رہے ہوں۔
 
یہ انقلاب بھی تو دیکھیے کہ کل تک پاکستان میں قومیتوں کی خود مختار ریاستوں کی بات کرنے والے ہمت صاحب آج ایک مرکزیت کی بات کرنے والی ن لیگ کی جی جان سے حمایت کر رہے ہیں۔ :D

اپ مجھ پر تنقید کرنا چاہتے ہیں یا موضوع پر بات؟

پاکستان میں قومیتوں کی خودمختار ریاست بنانے کی بات سے میں رجوع کرچکا ہوں۔ اس سے بہتر اور ممکن صورت یہ ہے کہ ضلعی حکومتوں کا نظام بہتر طریقہ سے وجود میں لایا جائے اور تمام صوبوں کو ختم کردیا جائے۔ مگر فی الحال پاکستان کے عوام اتنے ڈیلویپ نہیں کہ اس طرح سوچ سکیں۔
تمام صوبوں کو ختم کردیا جائے اور ایک ریاست بنادی جائے پھر پچاس سے زائد ڈسٹرک حکومتیں بنادی جائیں۔
فی الحال مضبوط قومی حکومت کی ضرورت ہے جو اسٹیٹس کو کو توڑ سکے۔ یہ کام عمران نہیں کرسکتا۔ یہ ن لیگ کرسکتی ہے
 
Top