بیچلر بوائے

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے ایک مرتبہ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے بارے میں ایک پروگرام دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ٹینس کے کھیل سے زیادہ ومبلڈن کو دیکھنے کے لیے آنے والی celebrities کے متعلق زیادہ باتیں تھیں۔ ومبلڈن کے میچون کو دیکھنے کے لیے برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد سے لے شوبز کی مشہور شخصیات تک آتی ہیں۔ ان میچوں کا ایک اور دلچسپ عنصر میچ کے دوران تماشائیوں میں بیٹھی ہوئی کھلاڑیوں کی بیویوں یا گرل فرینڈز کے میچ کی صورتحال کے ساتھ بدلتے ہوئے تاثرات ہوتے ہیں۔ بعض اوقات بارش کی وجہ سے میچوں کو روک دیا جاتا ہے اور ٹینس کورٹ‌ پر کور ڈال دیا جاتا ہے اور تماشائی چھتریاں بلند کیے بارش کیے بارش رکنے کا انتظار کرتے ہیں۔ یہ انتظار کے لمحات کبھی ناقابل فراموش بھی بن جاتے ہیں۔ ایک مرتبہ اسی طرح بارش کی وجہ سے میچ رکا ہوا تھا تو ایکدم اعلان ہوا، "لیڈیز اینڈ جنٹلمین، سر کلف رچرڈز"۔ سر کلف رچرڈ برطانیہ کا مشہور سنگر ہے۔ اس نے مائیکروفون ہاتھ میں لیا اور اپنا مشہور گانا بیچلر بوائے گانا شروع کر دیا۔ وہاں پر موجود لوگوں نے بھی اسے ساتھ گانا شروع کر دیا اور یوں ایک کنسرٹ کا سا سماں پیدا ہو گیا۔ میرے سامنے وقت جیسے تھم گیا تھا۔ یہ گانا میں نے بچپن میں سنا ہوا تھا اور مجھے نہایت پسند تھا۔ اس دن اس گانے کے بول سن کر میں یکایک ماضی کی یادوں میں کھو گیا تھا۔ ذیل میں اس گانے کا ربط موجود ہے۔


[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=zRUx2KpOr8I[/youtube]
 
Top