بیوی کے ساتھ تکرار دل کے لئے بھی خطرناک ہوسکتی ہے،نئی تحقیق

نیویارک …این جی ٹی …بیوی اور شوہر کے درمیان تکرار صرف مزاج ہی اپ سیٹ نہیں کرتی بلکہ یہ آپ کے دل کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔امریکا کی اوٹاہ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد اپنی بیوی پر بھروسہ نہیں کرتے اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی شریک حیات انہیں سہارا دینے سے قاصر ہے ان میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بیوی کے ساتھ جھگڑے کرنا دل کے امراض کے ساتھ ساتھ کئی سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ تو اگر اپنے دل سے پیار ہے تو لڑائی جھگڑوں کو بھول جائیں اور خطرناک بیماریوں کو دور بھگائیں۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=137403
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو ابھی پچھلے دنوں ہی میں شیئر کیا تھا کہ ملک صاحب کرکٹ میچ دیکھنے میں مصروف تھے کہ ان کی بیوی نئے فیشن کا لباس پہن کر اسی کمرے میں داخل ہوئی اور پوچھنے لگی "میں کیسی لگ رہی ہوں؟"

"چھکا" ملک صاحب نے ٹی وی پر نظریں جمائے تالی بجاتے ہوئے کہا۔

ملک صاحب کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔
 

ام اریبہ

محفلین
shohar-biwi-ki-nazar-main.jpg
 

آبی ٹوکول

محفلین
چلو اس تحقیق سے یہ تو ثابت ہوا کہ دل فقط مردوں (یعنی شوہروں) کے پاس ہی ہوتا ہے اگر بیویوں (عورتوں) کے پاس بھی ہوتا تو یہ تکرار ہر دو کے لیے یکساں نقصان ثابت ہوتی ۔۔۔
 
Top