بیش قیمت نگینے ، خوبصورت زیورات، جاپان میں لگا میلہ!

arifkarim

معطل
بیش قیمت نگینے ، خوبصورت زیورات، جاپان میں لگا میلہ
جاپان کے شہر ٹوکیو میں 4روزہ دلچسپ جیولری فئیر کا آغاز ہو گیا۔
اس فئیر میں جاپان کی متعدد کمپنیوں نے حصہ لیا ہے۔
دنیا کی مہنگی ترین جیولری کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کا سامان ہیرے اور سونے سے بنایا گیا ہے۔
اس فئیر میں جیولری کے ساتھ ساتھ جدید الیکٹرانک ایجادات کی رونمائی بھی کی گئی۔
ہیروں سے بنایا گیا گٹار اس فئیر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا جس کو دنیا کا سب سے قیمتی گٹار ہونے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
چار روز جاری رہنے والا یہ شو 20 جنوری سے 23 جنوری تک جاری رہے گا۔
569f6054ef532.jpg

بہت سی قیمتی انگوٹھیاں خوبصورت نگینوں کے ساتھ اس جیولیری فئیر میں پیش کی گئیں — اے ایف پی
569f6053b5ff9.jpg

35.29کیرٹ کی یہ شاندار زمرد کی انگوٹھی بھی ٹوکیو میں ہونے والے انٹرنیشنل جیولیری فئیر کی زینت بنی، اس کی قمیت 4 کروڑ 30 لاکھ ین ہے— اے ایف پی
569f605126701.jpg

جاپان کی صنعتی سامان بنانے والی کمپنی ٹوکھو نے جدید الیکٹرانک ناخن کی رونمائی کی ہے، یہ تین رنگوں کی ایل ایڈی لائٹس کے ساتھ بنایا گیا ہے جس میں لال، ہرا ور سفید رنگ شامل ہے، اس کے ساتھ ایک وائر لیس چارجر بھی ہے— فوٹو اے ایف پی
569f6054f10b1.jpg

جاپان کی گولڈ آرٹ اور گولڈ سیلز کمپنی گنزا این جے پریمیم کی جانب سے خالص سونے سے بنا 5 کروڑ 44 لاکھ ین مالیت کا ٹی پوٹ جیولیری فئیر میں رکھا گیا — اے ایف پی
569f60521272c.jpg

ہیروں سے جڑا یہ خوبصورت گٹار بھی ٹوکیو انٹرنیشنل جیولیری فئیر میں رکھا گیا، ہانک گانک کے آرون شم جیولیری کی جانب سے بنایا گیا یہ گٹار 20 لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت کا ہے، جس میں 6 کلو سونے کا استعمال ہوا ہے، اس گٹار کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے قیمتی گٹار ہونے پر آیا ہے — اے ایف پی
569f6054b8ee4.jpg

جیولری فئیر میں شرکت کرنے والے شوکیس میں رکھی انگوٹھیاں دیکھ رہے ہیں — اے ایف پی
569f60525d417.jpg

اس جدید ناخن کی رونمائی انٹرنیشنل جیولری فئیر میں 20 جنوری کو ہوئی — فوٹو اے ایف پی
569f60531e7c0.jpg

6 کلو سونے سے بنا یہ گٹار 20 لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت کا ہے — اے ایف پی
لنک
 
Top