بیجنگ میں اولمپکس کے کھانے

میر انیس

لائبریرین
شمشاد ایسا تو بچپن میں بھی ہوتا تھا جب کبھی مجھ سے گنتی کرنے کہا جاتا جیسے جب کئی بچے اور بڑے مل کر آئس کریم وغیرہ کھانے جاتے تو مجھ سے کہا جاتا کہ گنوکتنے لوگ ہیں اور جب وہ چیز آتی تو پتہ چلتا کہ ایک عدد کم ہے اور وجہ یہی ہوتی کہ میں سب کو گن لیتا تھا اپنے آپ کو نہیں
 

میر انیس

لائبریرین
آآآخخخخ تھووووو ۔ یار یہ کیسی دعوت ہے اس سے اچھا تو تم مجھ کو کوئی چائینیز ہی پکڑ کر کھلادیتے وہ میں شوق سے کھاجاتا ایسے کھانے دکھا کر مجھ کو کیوں میری من بھاتی کھاجا سے نفرت دلانا چاہتے ہو
 

میر انیس

لائبریرین
تو بہ استغفار توبہ استغفار ۔ تمہاری بھابھی کو تو اُلٹیاں آنی شروع ہوگئیں یہ دیکھ کر۔
 

شمشاد

لائبریرین
آآآخخخخ تھووووو ۔ یار یہ کیسی دعوت ہے اس سے اچھا تو تم مجھ کو کوئی چائینیز ہی پکڑ کر کھلادیتے وہ میں شوق سے کھاجاتا ایسے کھانے دکھا کر مجھ کو کیوں میری من بھاتی کھاجا سے نفرت دلانا چاہتے ہو

بھائی جی جس کو دیکھو چائینیز کھانے کھانے کا شوقین ہے۔ اور یہ چین کے مہنگے ترین کھانے ہیں۔

پاکستانی کھانے کسی سے کم ہیں کیا؟ سستے بھی اور لذیذ اتنے کہ کھاتے جاؤ، پیٹ پھٹنے کو آ جائے لیکن نیت نہیں بھرتی۔

کری پکوڑہ ہی لے لو
کالے چنے اور سفید اُبلے ہوئے چاول
دال چاول

یہ تو ابھی میں نے دال سے شروع کیا ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
شمشاد بات دراصل یہ ہے کہ کھانے بھی انسان کو اپنے مزاج کے حساب سے ہی پسند آتے ہیں ۔ اب بچپن سے میں زیادہ مرچوں سے بچتا آیا ہوں اور آپ کو پتا ہے کے چائینیز کھانوں میں مرچیں نہایت کم ہوتی ہیں ۔ ہم جو یہاں پاکستان میں چائینیز کھانے کھاتے ہیں وہ پاکستانیوں کے مزاج کے حساب سے تبدیل کر کے بنائے جاتے ہیں جبکہ اصل چائینیز کھانے چاہے وہ حلال اشیاء سے ہی بنائے جائیں یہاں کے کھانوں سےبہت مختلف ہوتے ہیں ۔اگر کوئی چینی یا جاپانی ہمارے یہاں کے بھی پکائے ہوئے چائینیز کھانے کھا لے تو گھنٹوں روتا پھرے۔ یہ بات تمہاری صحیح ہے کہ پاکستانی کھانے سب سے زیادہ مزیدار ہوتے ہیں پر انسان کی فطرت ہے کہ وہ تبدیلی چاہتا ہے۔ اسلئے اب بھانت بھانت کے نئے نئے پکوان تیار کئے جارہے ہیں اور اب تو ایسے کئی چینلز ہیں جہاں روز نئی نئی ترکیبیں بتائی جاتی ہیں جو عام روایتی کھانوں سے کافی ہٹ کر ہوتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
چینلز کی بھی آپ نے خوب کہی۔

وہ تو ان کا کاروبار ہے، اوپر سے رنگ برنگی کتابیں چھاپ کر مزید آمدنی ہو جاتی ہے اور انٹلکچویل بھی کہلاتی ہیں۔ حالانکہ دنیا بھر میں دیکھا جائے تو اچھے کھانے صرف مرد ہی پکاتے ہیں۔

پاکستان کے مشہور و معروف پہلوان بھولو پہلوان کو کون نہیں جانتا۔ ان سے کسی سے سوال کیا تھا کہ پہلوان جی آپ اچھا کھاتے ہیں تو کیا اچھا پکا بھی لیتے ہیں؟ تو مرحوم نے جواب دیا تھا کہ جو اچھا پکانا نہیں جانتا وہ اچھا کھانا بھی نہیں جانتا۔
 

میر انیس

لائبریرین
ہاں تو چینلز پر بھی تو زیادہ تر مرد ہی مشہور ہیں شیف ذاکر شیف گلزار اور شیف محبوب۔ دوسرے جہاں ہر شعبہ میں جدت آئی ہے تو یہ شعبہ ہی کیوں پیچھے رہے خود میں بھی یہ سب پروگرام شوق سے دیکھتا ہوں اور پکانے کی کوشش کرتا ہوں ۔
 
Top