بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین

یارب ہیں مرے ساتھ بہت حسرت و ارماں
ہو وسعتِ صحرائے عدم اور زیادہ
(داغ دہلوی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
حرف ہ سے شعر

haan+main+ne+tujhe+chaha.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
نہ آتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی
مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیا تھی
(علامہ محمد اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو سوچا نہ تھا کبھی آنسو
ایسے جائیں گے رائیگاں جاناں
(فرحت عباس شاہ)
 

شمشاد

لائبریرین
اُلٹ گئی مری اُمید و بیم کی دنیا
یہ کیا نظامِ تمنّا میں انقلاب ہوا
(فانی بدایونی)
 

شمشاد

لائبریرین
عرفان بھائی زکر نہیں ذکر​
-----------------------------------------------------​
یہی لگتا ہے بس وہ شورش ِ دل کا سبب منصور
کبھی ہنگامہ ء تخلیق میں شامل نہیں ہو گا
منصور آفاق
 

غ۔ن۔غ

محفلین
نگہ شوق کا حال نہ پوچھ
سربسر اضطراب ہو کے رہی
(فانی بدایونی)
نظر میں کھٹکے ہے بن تیرے گھر کی آبادی
ہمیشہ روتے ہیں ہم دیکھ کہ در و دیوار۔۔۔ !
غالب
یہ فسانہ محبت یہ وفا کی داستانیں
کوئی اور ذکر چھیڑو میرا دل لہو لہو ہے۔۔۔ !

ارے جناب شمشاد بھائی نے جو شعر دیا وہ حرف " ی " پہ ختم ہوا
آپ نے "ی" سے شروع ہونے والا شعر لکھنا تھا۔
اب میں آپ کے دوسرے والے شعر کے آخری حرف " ی" سے شعر لکھتی ہوں

یہ دکھ نہیں کہ اندھیروں سے صلح کی ہم نے
ملال یہ ہے کہ اب صبح کی طلب بھی نہیں
 

عرفان سرور

محفلین
ارے جناب شمشاد بھائی نے جو شعر دیا وہ حرف " ی " پہ ختم ہوا
آپ نے "ی" سے شروع ہونے والا شعر لکھنا تھا۔
اب میں آپ کے دوسرے والے شعر کے آخری حرف " ی" سے شعر لکھتی ہوں

یہ دکھ نہیں کہ اندھیروں سے صلح کی ہم نے
ملال یہ ہے کہ اب صبح کی طلب بھی نہیں
وہ میں نے آپ کے شعر کا جواب دیا تھا
اور پھر شمشار بھائی کے شعر کا
 

شمشاد

لائبریرین
اے عشق نہ چھیڑ آ آ کے ہمیں، ہم بھولے ہوؤں کو یاد نہ کر
پہلے ہی بہت ناشاد ہیں ہم ، تو اور ہمیں ناشاد نہ کر
(اختر شیرانی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top