بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب پہلے مصرعے کا آخری حرف 'زرہ' نہیں "زرہ" ہو گا۔
------------------------------------------


تابِ نظارہ نہیں آئینہ کیا دیکھنے دوں
اور بن جائیں گے تصویر جو حیراں ہوں گے
(مومن خان مومن)
 

راجہ صاحب

محفلین
آپ نے تو دو بار ایک ہی لفظ لکھا ہے :)
تصحیح کر دی ہے شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کائنات ہے میری ہی خاک کا زرہ
میں اپنے دشت سے گزرا تو بھید پائے بہت

شکیب جلالی
 

راجہ صاحب

محفلین
اور آپ نے وہی شعر پھر اُسی غلطی کے ساتھ لکھ دیا۔ ہاہاہاہاہا
:eek:
یہ کیسے ہو گیا پھر سے جبکہ اوپر میں تصحیح کر چکا تھا
خیر نیا شیر پکڑ لایا ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کہہ کے چھیٹرتی ہے ہمیں دل گرفتگی
گھبرا گئے ہیں آپ تو باہر ہی لے چلیں
(نامعلوم)
 

شمشاد

لائبریرین

نگاہِ قہر پر بھی جان و دل سب کھوئے بیٹھا ہے
نگاہِ مہر ِ عاشق پر اگر ہوگی تو کیا ہوگا
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین

نے جائے واں بنے ہے ، نہ بن جائے چین ہے
کیا کیجیے ہمیں تو ہے مشکل سبھی طرح
(مومن خان مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
یارب ہمیں دے عشقِ صنم اور زیادہ
کچھ تجھ سے نہیں مانگتے ہم اور زیادہ
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یارب ہمیں دے عشقِ صنم اور زیادہ
کچھ تجھ سے نہیں مانگتے ہم اور زیادہ
(داغ دہلوی)
 

متلاشی

محفلین
ہمیں تو اپنوں نے لوٹا، غیروں میں کہاں دم تھا
مری کشتی ہی وہاں ڈوبی جہاں پانی ہی کم تھا
 

متلاشی

محفلین
اقبال بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے
گفتار کا یہ غازی تو بنا ،کردار کا غازی بن نہ سکا
(اقبالٌ)
 

شمشاد

لائبریرین
اُڑتے اُڑتے آس کا پنچھی دور اُفق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تنہا رات یہ گہری فضائیں
اسے ڈھونڈیں کہ اس کو بھول جائیں
خیالوں کی گھنی خاموشیوں میں
گھلی جاتی ہیں لفظوں کی صدائیں
(احمد مشتاق)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top