بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
ہماری ڈائری پڑھنا کبھی تم غور سے
کہانی کے لیے یہ غم ابھی محفوظ ہیں
(ندیم بھابھہ)
 

ماہی احمد

لائبریرین
:cautious: جواب دینے میں کیا تھا۔۔۔

نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

غالب
 

شمشاد

لائبریرین
اگرچہ آنکھ کا سورج سوا نیزے پہ ہے
تمہاری یاد کے موسم ابھی محفوظ ہیں
(ندیم بھابھہ)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
نہ وہ آرامِ جاں آیا نہ موت آئی شب وعدہ
اسی دھن میں ہم ا ٹھ اٹھ کر ہزاروں بار بیٹھے ہیں

شاہجہاں پوری
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
نشۂ ناز نے بے حال کیا ہے تم کو
اپنے ہی زور میں کمزور ہوئی جاتی ہو

میں کوئی آگ نہیں، آنچ نہیں، دھوپ نہیں
کیوں پسینہ میں شرابور ہوئی جاتی ہو
(جون ایلیا)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
وہ لمحہ وقت کی تقسیم میں آجائے گا اک دن
مجھے تو بھول جائے گا،تجھے میں یاد رکھوں گا
(ڈاکٹر آصف راز)
 

شمشاد

لائبریرین
اے دل میں آنے والے! مبارک ترا قدم
ڈرتا ہوں میں - یہ انجمنِ سانحات ہے
(عبد الحمید عدم)
 

شمشاد

لائبریرین
آج ہم دار پہ ہم کھینچے گئے جن باتوں پر
کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
یک جہتی سے منزل کی طرف ایسے رواں ہوں
گردوں سے خدا اپنے ملائک بھی اتارے
(اجمل نذیر)
 

تبسم

محفلین
نہ تمہارا حسن جواں رہا نہ ہمارا عشق جواں رہا
نہ وہ تم رہے نہ وہ ہم رہے جو رہا تو غم کا سماں رہا
 

شمشاد

لائبریرین
اندر سےکوئی گھنگھرو چھنکے کوئی گیت سنیں تو لکھیں بھی
ہم دھیان کی آگ میں تپتے ہیں کچھ اور تپیں تو لکھیں بھی
(شاعر : نامعلوم)
 

تبسم

محفلین
یہ رشتہ جو دوستی کا ہے
ساتھ ساتھ رہیں یا بچھڑ جائیں
سنورے رہیں حالات یا بگڑ جائیں
دوست سدا دل مکے قریب ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میلانوں کے سوداگر یہ رحجاناں کے شعبدہ گر
جیبوں پہ سجاتے ہیں چوٹیں کچھ دل پہ سہیں تو لکھیں بھی
(شاعر : نامعلوم)
 

شمشاد

لائبریرین
نام بھی لینا ہے جس کا اِک جہانِ رنگ و بُو
دوستو اُس نو بہارِ ناز کی باتیں کرو
(فراق گھورکھپوری)
 
Top