بہبودِ آبادی

مولوی برکت نے چھپوائے انوکھے اشتہار
جب بنے بہبودِ آبادی کے افسر ایک بار

ٹیگ لائن میں ملایا دین کو دنیا سے یوں
مومنو بچے ہوں دو ہی، چاہے زوجائیں ہوں چار​
 
مولوی برکت نے چھپوائے انوکھے اشتہار
جب بنے بہبودِ آبادی کے افسر ایک بار

ٹیگ لائن میں ملایا دین کو دنیا سے یوں
مومنو بچے ہوں دو ہی، چاہے زوجائیں ہوں چار​
ہاہا
اعلیٰ ہے امجد بھائی
2 کی شرط فی زوجہ ہے؟
 
عرفان سعید

محفلین
مولوی برکت نے چھپوائے انوکھے اشتہار
جب بنے بہبودِ آبادی کے افسر ایک بار

ٹیگ لائن میں ملایا دین کو دنیا سے یوں
مومنو بچے ہوں دو ہی، چاہے زوجائیں ہوں چار
مزیدار، بہت خوب!
مولوی برکت کا ایڈرس ارسال کیجیے گا۔
 
زیک

مسافر
مومنو بچے ہوں دو ہی، چاہے زوجائیں ہوں چار
یہاں مولوی برکت ایک تکنیکی غلطی کر گئے۔ دو بچوں کا اس لئے کہا جاتا ہے کہ دو والدین کے دو بچے ہوں تو آبادی نہ بڑھے گی نہ کم ہو گی۔ اب اگر کسی کی چار بیویاں ہوں تو شوہر ملا کر کل پانچ لوگ ہوئے۔ لہذا replacement level بھی پانچ بچے ہو گا۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین
یہاں مولوی برکت ایک تکنیکی غلطی کر گئے۔ دو بچوں کا اس لئے کہا جاتا ہے کہ دو والدین کے دو بچوے ہوں تو آبادی نہ بڑھے گی نہ کم ہو گی۔ اب اگر کسی کی چار بیویاں ہوں تو شوہر ملا کر کل پانچ لوگ ہوئے۔ لہذا replacement level بھی پانچ بچے ہو گا۔
جن ممالک میں مردوں کی آبادی عورتوں سے زیادہ ہے وہ بیچارے کیا کریں۔ انکو تو ایک بیوی بھی مل جائے تو مال غنیمت سے کم نہیں
Sweden has 12,000 more men than women with gap growing with each new generation | Daily Mail Online
 
مزیدار، بہت خوب!
مولوی برکت کا ایڈرس ارسال کیجیے گا۔
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ عرفان بھیا
صرف مولوی برکت ہی کیوں؟ آپ کسی بھی مولوی سے رابطہ کریں وہ آپ کو چار شادیوں کے لئے نہ صرف راضی ملے گا (اگر ابھی تک چار شادیاں نہیں کرسکا تو) بلکہ آپ کو بھی convince کرے گا۔ مولوی برکت کی تو مجبوری بن گئی کی بہبودِآبادی میں افسر لگ گئے۔ "بچے دو ہی اچھے" کو موٹو کو بھی نبھایا کہ یہ ان کی ذمہ داری تھی لیکن مولویوں کی چار شادیوں والی خواہش کو بھی نظرانداز نہیں کیا۔ ذمہ داری اس طرح نبھانا کہ خواہش بھی قائم رہے یقیناً مولوی برکت صاحب کا ہی کمال ہے۔ :)
 
آخری تدوین:
یہاں مولوی برکت ایک تکنیکی غلطی کر گئے۔ دو بچوں کا اس لئے کہا جاتا ہے کہ دو والدین کے دو بچے ہوں تو آبادی نہ بڑھے گی نہ کم ہو گی۔ اب اگر کسی کی چار بیویاں ہوں تو شوہر ملا کر کل پانچ لوگ ہوئے۔ لہذا replacement level بھی پانچ بچے ہو گا۔
بہبودِآبادی کے حساب سے 5 لوگوں سے 5 بچے ہوں گے تو آبادی کنٹرول میں رہے گی لیکن مولوی برکت کی پالیسی کی مطابق 5 لوگوں سے 2 بچے ہوں گے تو آبادی میں تقریباً کافی کمی واقع ہوگی :)
بہرحال کمال کی بات یہ ہے کہ مولوی برکت نے اپنی جاب کی ذمہ داری بھی نبھائی اور چار شادیوں کی خواہش کو بھی جلا بخشی۔
 
جن ممالک میں مردوں کی آبادی عورتوں سے زیادہ ہے وہ بیچارے کیا کریں۔ انکو تو ایک بیوی بھی مل جائے تو مال غنیمت سے کم نہیں
Sweden has 12,000 more men than women with gap growing with each new generation | Daily Mail Online
ایسی ممالک کی حکومتوں کو اپنے شہریوں کو دوسرے ممالک کی ہم مذہب خواتین سے شادی کی اجازت دینی چاہیئے اور اس اقدام پر خصوصی مراعات سے بھی نوازہ جانا چاہیئے اور بچی کی پیدائش پر نہ صرف اس کے جوان ہونے تک کے اخراجات حکومت کو اٹھانے چاہیئیں بلکہ ایسے مرد کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت بھی دینی چاہیئے تا کہ کم از کم اگلی نسل میں تو لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔
 
جاسمن

لائبریرین
:D
ہاہاہاہا۔
بہت خوب!
ہمیشہ کی طرح لاجواب۔
آپ سب کو خوش رکھتے ہیں۔ہنساتے ہیں۔اللہ کرے آپ ہمیشہ خوش رہیں۔آمین!
 
عرفان سعید

محفلین
صرف مولوی برکت ہی کیوں؟ آپ کسی بھی مولوی سے رابطہ کریں وہ آپ کو چار شادیوں کے لئے نہ صرف راضی ملے گا (اگر ابھی تک چار شادیاں نہیں کرسکا تو) بلکہ آپ کو بھی convince کرے گا۔
راجا بھائی ہم تو پہلے ہی تنوع اور تفاوت کے صرف قائل ہی نہیں بلکہ شدید حامی ہیں۔ بیگم البتہ راہ میں حائل ہے اور یہی سب سے بڑی خامی ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
مولوی برکت نے چھپوائے انوکھے اشتہار
جب بنے بہبودِ آبادی کے افسر ایک بار

ٹیگ لائن میں ملایا دین کو دنیا سے یوں
مومنو بچے ہوں دو ہی، چاہے زوجائیں ہوں چار​
اپنا ایک شعر پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں

میری ایک بیوی اور چار پیارے بچے ہیں
گر الٹتی یہ ترکیب، کتنا پھر مزہ آتا
(عرفان)
 
Top